Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پیدائشی دوست (علامہ لاہوتی پراسراری) ( قسط نمبر139)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

جنات اور انسان جادوگروں کا جادو
آپ نے گزشتہ کالم میں پڑھا کہ جنات بھی جادو کرتے ہیں‘ قید کرتے ہیں‘ اذیتیں دیتے ہیں‘ اپنی جناتی قوم کو بھی ہم سب مل بیٹھے جنات بھی بڑے عالم‘ عامل کامل بہت زیادہ اور ان میں انسان صرف میں تھا‘ اس کا حل سوچ رہے تھے‘ آخر ان جادوگروں کو جو انسانوں اور جنات پر جادو کرتے ہیں جن ہیں حتیٰ کہ کوئی ایسا عمل تلاش کیا جائے جو انسان جادوگروں کا جادو بھی توڑےا ور جنات جادو گروں کا جادو تو ویسے ہی ٹوٹے گا اس کا یقینی اور آخری حل کیا کیا جائے؟
صحابی بابا کو مشورے میں شامل کیجئے
اس کے لیے کیا ایسا عمل کیا جائے جس کے لیے ہمیں حیرت انگیز تجربات اور کمالات ملیں آخر ہم سب کے مشورے میں طے ہوا کہ صحابی باباجن کو اس مشورے میں ضرور شامل کیا جائے ہم سب ان کی خدمت میں حاضر ہوئے‘ وہی ہماراسفر جو جناتی سواری ہے‘ اس میں بیٹھے‘ اس سواری نے لمحات میں ہمیں منزل پر پہنچایا‘ جناتی سواری کے پہنچنے سے پہلے ہی صحابی باباجن کو ہمارے آنے کی اطلاع مل گئی تھی۔ بہت خوش ہوئے‘ مسرور ہوئے اور ہمارے آنے کو بہت محبت اور پیار سے لیا۔
جناتی جادو‘ بندش کا آخری حل
ہم بیٹھے ان سے مشورہ کررہے تھے کہ سخت جادو جناتی ہو یا انسانی ہو کیونکہ انسانی جادو کمزور ہوتا ہے اور جناتی جادو بہت طاقتور ہوتا ہے اور بندش کا آخری حل کیا ہے؟ اور جادو اور بندش کی آخر سوفیصد ترتیب کیا ہے؟ یہ تمام چیزیں آپس میں مشورہ ہوئیں‘ تو صحابی بابا جن کہنے لگے میرے مشاہدہ اور تجربہ میں حروف مقطعات سے بڑھ کر طاقتور چیز کوئی نہیں ہے‘ جو شخص اس عمل کو کرے گا اس عمل کی طاقت حیرت انگیز ہے‘ آج تک کوئی جادو‘ جنات آسیب‘ نظربد‘ لاعلاج بیماریاں ‘دکھ تکالیف ‘بندش ‘مشکلات ‘تجارت ‘روزگار ‘گھر‘ صحت‘ میاں بیوی‘ اولاد ‘ بے گھر‘ بے در‘ بے روزگاری‘ خوف‘ مقدمات‘ ناکامیاں‘ مشکلات‘ الجھنیں جھگڑے‘ حسد‘ کینہ بغض‘ لڑائیاں‘ زندگی کی ناکامیاں‘ ہارا ہوا شخص‘ مارا ہوا جسم‘ دکھوں اور تکالیف کی انوکھی داستان غرض کوئی بھی چیز ہو اس سب کے لیے حروف مقطعات کیونکہ یہ قرآن کے وہ راز ہیں جو صرف رب نے اپنے پاس رکھے ہیں۔
جادو حروف مقطعات سے بہت ڈرتا ہے
جادوحروف مقطعات سے بہت زیادہ ڈرتا ہےا ور بہت زیادہ دور رہتا ہے اور حروف مقطعات کی وجہ سے جناتی‘ جادوئی اور شیطانی چیزیں ڈری ڈری اور سہمی سہمی رہتی ہیں‘ حتیٰ کہ جہاں حروف مقطعات کا تذکرہ ہوجائے وہاں جادو جنات ایسے دور ہوتےہیں کہ انسانی گمان اور عقل سے ماوراء‘ پھر خود ہی کہنے لگے: ایک بار میں نے حروف مقطعات کو آزمایا اور حروف مقطعات کے ذریعے سے ہر شخص کو شفاء پاتے دیکھا‘ راحت‘ رحمت‘ برکت اور عافیت پاتے دیکھا اور ہر شخص کو میں نے دیکھا کہ اس کےذریعے اسے راحتیں خیریں مل رہی‘ اس کو برکات عافییتں مل رہی ہیں‘ اس کی مشکلات آسان ‘ اس کی ناکامیاں ختم‘ پریشانیاں دور ہورہی ہیں۔ یہ قرآن ہے پھر قرآن کے رازوں میں سےایک راز ہے اور قرآنی زندگی میں سےایک زندگی ہے‘ مجھے یاد نہیں‘ صحابی جن تھوڑی دیر کے لیے ٹھہرے اور پھر فرمانے لگے : مجھے یاد نہیں کہ آج تک کسی کو یہ عمل دیا ہو اور اس کا حل نہ ہوا ہو‘ پھر صحابی جن نے ہارون الرشید کا واقعہ سنایا:۔
ہارون الرشید کا واقعہ
ہارون الرشید کے دور میں ایک بہت بڑا عامل تھا‘ وہ جتنے بھی عباسی خلفاء تھے‘ ان پرجادو کردیتا تھا جو اس کی مرضی کے مطابق فیصلے یا کام نہیں کرتے تھے‘ قدرت کا نظام دیکھیے‘ اس کی عمر بہت لمبی تھی‘ اس نےچار عباسی خلفا کا دور دیکھا‘ ہارون الرشید کے دور میں اس نے ایک عمل کیا کہ ہارون اپنے خزانوں کی چابیاں مجھے دےد ے‘ ہارون بے بس ہوگیا۔
ہارون نے خزانہ کی چابیاں جادوگر کو دے دیں
ایک دفعہ اس نے اس کو بلایا وہ بہت میلا کچیلا رہتا تھا‘ اس کے جسم سے بدبو آتی تھی کیونکہ کالے جادو کے لیے گندگی‘ میل‘ ناپاکی بہت ضروری ہے‘ جب وہ ہارون کی محفل میں آیا ہرطرف بدبو تھی‘ غلاظت اور نجاست تھی‘ ہارون نے اس کو برداشت کیا‘ بہت ادب سے اس کو اپنے تخت پر بٹھایا‘ احترام دیا‘ سب لوگوں کو سلام کرنے کا اور جھک کر سلام کرنے کا حکم دیا‘ سب حیران پریشان یہ کیا ہوا؟ اس کالے جادوگر کے چہرے پر مسکراہٹ تھی‘ اس کے کہنے سے پہلے ہی ہارون نے اپنے خزانوں کی چابیاں اسے سونپ دیں کہ آپ جانے خزانہ جانے‘ آپ جب چاہے خزانہ سے جتنا چاہیں لے لیں‘ خزانوں کی چابیاں سونپنا اتنا بڑا دھماکہ اورفیصلہ تھا جس پر انسانی عقل دنگ رہ گئی یہ کیا فیصلہ ہوا؟
وزیر نے بولنے کی جرأت کی اور سزا پائی
کوئی بول نہ سکا‘ لیکن ایک وزیر ایسا تھا جو ہارون کے سامنے بولنے کی ہمت اور جرأت کر لیتا تھا‘ اس نے کہا تو‘ ہارون نے اس کے بولنے سے پہلے ہی اسے ڈانٹ کر بٹھا دیا‘ اس نے پھر جرأت کی تو ہارون نے محفل سے نکلنے کا حکم دیا اور عملاً نکلوا دیا‘ سب پر خوف اور سناٹا تھا کوئی بولنے کی جرأت اور طاقت نہیں رکھتا تھا‘ وہ کالا جادوگر‘ چابیاں لے کر چلا گیا۔
زبیدہ سمجھ گئی یہ جادو کا کمال ہے
ہارون خوش بھی تھا اس عمل پر مطمئن بھی تھا‘ چند ہی دنوں میں اس نے خزانہ کو اتنا نقصان پہنچایا کہ جتنا خرچ ہارون کی سات نسلوں نے بھی نہ کیا تھا‘ یہ بات ہارون کی بیوی زبیدہ تک پہنچی‘ وہ پریشان ہوئی‘ وہ بہت پڑھنے پڑھانے والی ذکر اذکار کرنے والی نیک خاتون تھی‘ وہ سمجھ گئی کہ کسی جادوگر نے اپنے جادو کا کمال دکھایا ہے‘ اس نے فوراً ایک درویش بلائے‘ انہوں نے بہت گہرا مراقبہ اور استخارہ کیا‘ آخر سر اٹھانے کے بعد بولے ایک جن صحابی ہیں وہ یہ عمل کرسکتے ہیں اگر وہ کرسکتے ہیں تو بس ہوگا ورنہ اور کسی کے بس کا کام نہیں ہے۔
صحابی بابا بولے: آخر کار اس نیک عامل نے مجھے بلوایا میں حاضر ہوا‘ انہوں نے مجھے منہ مانگا انعام دینے کا وعدہ کیا‘ لیکن میں نے انعام لینے سے انکار کیا اور خدمت کا وعدہ ضرور کیا۔
حروف مقطعات کا علیحدہ علیحدہ عمل
صحابی بابا جن فرمانے لگے: میں نے وہاں حروف مقطعات کا عمل کیا تھا‘ اور ہر حرف کا جدا جدا عمل کیا تھا‘ میں بہت زیادہ حیران ہوا کہ جادوگر نے کوئی ایسا جادو کیا تھا ہارون جیسے بندے کو جو دس پارے روزانہ قرآن کے پڑھتا تھا‘ کبھی اسی کبھی ڈیڑھ سو رکعات نماز نفل پڑھتا تھا‘ ہروقت پاکیزہ اور باوضو رہتا تھا‘ نیکی پر آگے بڑھتا تھا‘ تقویٰ کا اہتمام کرتا تھا‘ شراب اور گناہوں سےبچتا تھااور اتنا سخت جادو‘ اس کی آنکھیں بند‘ دماغ رک گیا‘اس کا دل قابو میں آگیا اورجو جادوگر چاہتا تھا وہی ہوگیا‘ حیرت ‘ انوکھی حیرت اور انوکھی حیرت کا نظام‘ بس یہ چند ہی دنوں کے بعد جب عمل شروع ہوا تو ہارون کی آنکھیں کھلیں کہ مجھ پر کیا ہوگیا تھا۔
ہارون سے کہہ دو میں انتقام لوں گا
بہت غصےا ور غضب میں آگیا بندے دوڑائے اور اس جادوگر سے چابیاں منگوالیں ایسا کرنے سے جادوگر نے ان قاصدوں سے کہا کہ ہارون سےکہہ دینا میں اس کا انتقام لوں گا اور لازم لوں گا۔ ان لوگوں نے آکر یہ کہہ دیا کہ ہارون کو کہہ دو میں انتقام لوں گا۔بات زبیدہ تک پہنچی زبیدہ نے پھر اس درویش کو بلایا درویش نے صحابی باباجن کو بلایا‘ صحابی باباجن نے کہا کہ ہم اس کا عمل ہی خود ختم کردیں گے حروف مقطعات کےذریعے نہ اس کے پاس عمل ہوگا نہ وہ کرسکے گا۔ دوسرے الفاظ میں نہ رہے گا بانس نہ رہے گی بانسری۔
دکھی انسانیت اور جنات یہ عمل لے لیں
صحابی بابا جن فرمانےلگے: میں نے حروف مقطعات کے ذریعے اوروہ حروف مقطعات جو میں اب تمام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں‘ زندگی کی خبر نہیں میں چاہتا ہوں کہ دکھی انسانیت اور جنات کو یہ حروف مقطعات کا عمل بتادوں اور جو جو بھی اس کو قدر دانی سے کرے گا حیرت انگیز دولت‘ عزت‘ رزق‘ صحت‘ خوشیاں خوشحالیاں‘ کامیابیاں پائے گا اور جادوجنات‘ اثرات‘ نظربد‘ اور بندش کا خاتمہ اپنی آنکھوں سے موت سے پہلے دیکھے گا بلکہ جو یہ پورا عمل کرے گا اس کی 12 نسلیں آباد اور شاد رہیں گی‘ دولت‘ عزت اور خوشحالی میں ہمیشہ لوگوں کے لیے نمونہ بن جائیں گی۔
قارئین! یہ عمل کیا ہے؟ بس کلام الٰہی کی ایک انوکھی تاثیر اور کلام الٰہی کا ایک سچا نظام ہے۔صحابی بابا مزید ٹھنڈی سانس لےکر فرمانے لگے: آخر آپ سوچیں یہ قرآن کے وہ راز تو ہیں جن رازوں کو رب نے اپنے پاس رکھا ہے‘ اور اس کی تاثیر یعنی ان رازوں کی تاثیر کسی کو بھی نہیں بتائی‘ اور یہ رب کے رازوں میں سے راز قیامت تک ہی رازوں میں رہے گا اورقیامت تک کے لیے سچا اور زندہ رہے گا۔
حالات سے تنگ‘ موت مانگ رہے وہ پڑھیں!
قارئین! اگر آپ کی زندگی تنگ ہے‘ آپ مسائل مشکلات الجھنوں میں پریشان ہیں اور اتنی تنگ ہے راستے اتنے بند ہیں کہ موت مانگتےہیں‘ موت نہیں ملتی تو پھر مایوسیوں اور تاریکیوں سے نکلنے کیلئے آپ سچے عمل کی طرف لوٹ آئیں اور وہ سچا عمل آپ کو میں خود کراؤں گا۔ اس کے لیے خود راہیں‘ خود راستے اور منزلیں دوں گا۔ خود ہی سچی ترتیب بتاؤں گا۔ آپ کو سوفیصد احساس ہوگا کہ آپ کس طرح اور کیسے ان مشکلات مسائل اور الجھنوں سے نکلتے ہیں۔ جب ہر راستہ آپ کا تنگ ہوگیا ہو اور زندگی کو مایوسیوں نے آپ کو گھیر لیا ہو‘ بندشیں اورجکڑن اتنی زیادہ کہ جی چاہتا ہو کہ کہیں نکل جاؤں یا کہیں منہ چھپالوں تو پھر’’لاہوتی نقش‘‘ کے اس عمل کو اپنے لیے آخری سعادت اور آخری مراد سمجھیں‘ سعادات اور مرادوں کا یہ سفر آپ کی زندگی‘ آپ کا ہمیشہ ہمسفر رہےگا۔
کالے جادو کی بندشیں اور کالی دنیا کے اثرات
میرے پاس کتنے لوگ آئے جن کے اوپر کالے جادو کی بندشیں تھیں اور کالی دنیا کے کالے اثرات تھے‘ رزق بندھا ہوا‘ صحت بندھی ہوئی‘ ناکامیاں حد سے زیادہ پریشانیاں اور مشکلات اتنی کے انسان مایوسیوں میں چلا گیا‘ میں نے ان لوگوں کو یہی عمل بتایا اور جو ترتیب میں آپ کو بتارہا ہوں یہ عمل کریں‘ ایسی مشکلات ٹلیں اور ناکامیاں ایسی دور ہوئیں کہ عقل انسانی حیران اور پریشان! تڑپتی اور سسکتی روحیں سکون اور چین میں آگئیں اور روحوں کو تسکین ملی‘ اطمینان ملا‘ عقلوں کو یقین ملا‘ آئیے! آپ بھی اس عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیے! ایک صاحب کہنے لگے کیا کوئی ایسا نقش ہے جس سے بیٹیوں کی شادی بھی ہوجائے‘ اچھا گھر ملے‘ نصیب مقدر اچھے ہوں اور ہمیشہ کی خوشیاں خوشحالیاں نصیب ہوں؟
دنیا کا خوش قسمت انسان
کیا کوئی ایسا نقش ہے جس سے رزق ملے اور وافر ملے اور چھنے بھی نہ‘ زوال بھی نہ ہو اور نسلوں تک محفوظ رہے اور نسلیں بھی فقر اور غربت کو نہ دیکھیں۔ کیا کوئی ایسا لاہوتی نقش ہے؟ لاعلاج بیماریاں ٹھیک ہوں‘ وبائیں تکالیف‘ مشکلات حل ہوں‘ پریشانیاں اور الجھنیں ختم ہوں‘ مایوسیاں آس میں بدل جائیں‘ کیا کوئی ایسا لاہوتی نقش ہے کہ میں دکھی لوگوں کی خدمت کرسکوں ‘پریشان لوگوں کو تسلیاں دے سکوں ‘ویران اور حیران عقلوں کا رہبر بن جاؤں اور ایسے جن کی راہیں گم ہوگئیں‘ جن کی گلیاں بند ہوگئیں جن کے راستے ختم ہوگئے ان کو میں راہیں اور منزلیں دے دوں!کیا ایسا نقش ہے؟ میری دعائیں قبول ہوں‘ میری مشکلات ٹل جائیں‘ میری مایوسیاں ہواؤں میں تحلیل ہوجائیں اور میری چاہتیں پوری ہوجائیں بلکہ میں جس کے لیے مانگوں اس کی بھی پوری ہوجائیں۔ کیا کوئی ایسا نقش ہے؟ میں دنیا کا خوش قسمت انسان شمار ہونا شروع ہوجاؤں اور دنیا کے بدقسمت لوگوں کی لسٹ سے میں نکل جاؤں۔
ایسا لاجواب بے مثال عمل
میں ایسا شخص بن جاؤں جس کو دیکھ کر لوگ رشک کریں اور لوگ کہیں کہ یااللہ جس طرح تو نے اسے بنایا ہمیں بھی ایسا بنا دے اور جس طرح تو نے اس کی مدد کی‘ ہماری بھی ایسی مدد کردے۔ کیا کوئی ایسا نقش ہے؟ جس کو کرنے سے مرادیں فوراً پوری ہوجائیں‘ مشکلات فوراً حل ہوجائیں‘ مشکل کشائی ‘حاجت روائی کا ایسا لاجواب بے مثال عمل جو میری اور میری نسلوں کے لیے زندہ اورتابندہ بن جائے۔ اگر کوئی یہ تمام سوال کرتا ہے تو اس کو ایک ہی جواب ہم دیں گے اور ایک ہی سچا جواب دیں گے‘ہاں دنیا میں ایسے نقش ہیں اور سوفیصد ہیں اور اس نقش نے لاہوتی دنیا میں کیا کیا کمال دکھائے‘ جناتی بھونچال مچاتی دکھ بھر ی زندگیوں میں کیسے سکون بھردئیے‘جن کے روئیں روئیں میں جادو بھرا تھا کیسے اس نقش نے ان کی زندگی میں سکون بھردئیے‘ اس لاہوتی نقش کے مزید جناتی و انسانی واقعات اگلے شمارہ میں آپ کیلئے ضرور لاؤں گا۔(جاری ہے)
نسلوں کے لیے آخری موقع!
نوٹ: صحابی بابا نے علامہ لاہوتی پراسراری کویہ نقش مخلوق خدا میں عام کرنے کی اجازت دے دی ہے‘ ان شاء اللہ ستمبر 2021ء کے عبقری شمارہ میں یہ لاہوتی نقش ضرور شائع کیا جائے گا۔ابھی سے سینکڑوں ہزاروں رسالہ تقسیم کرنےانتظام کیجئے! آپ کی نسلوں کا صدقہ جاریہ‘ بس یہ آخری موقع ہے پھر کبھی نہ ملے گا‘ جس کے دکھ دور ہوں گے‘ آپ کے پہلے دور ہوں گے۔

  

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 800 reviews.