Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جلد بوڑھا کرنے والی 9 عادات

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(نرگس ارشد، حیدر آباد)

جلد کی حفاظت اور صفائی کے لیے ہربل اشیاء کو ترجیح دیں

کیا آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے؟ آپ اپنی اصل عمر سے زیادہ عمر رسیدہ نظر آتے ہیں؟ اور اسی لئے آپ آئینہ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں، تو ان اسباب کا سبب جاننے کے لیے آپ کو اپنے روز مرہ کے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگاکہ آپ کیا اور کیسا کھانا کھاتے ہیں؟ آپ کس انداز میں سوتے ہیں؟ اور ایسی ہی کئی عادتیں جو آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ کرتی چلی جاتی ہیں ماہرین ذیل میں بیان کی گئی چند ایسی عادتوں کا ذکر کرتے ہیں جن کے اپنانے سے آپ وقت سے پہلے ہی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔
بہت ممکن ہے کہ آپ آل رائونڈ رہوں اور ایک وقت میں کئی کام سرانجام دینے کی کوشش بھی کرتے ہوں، یہی چیز آپ کی شخصیت میں اسٹریس کا باعث بنتی ہے زندگی میں ایک ساتھ بے شمار مسائل کو سلجھانے کے چکر میں آپ کی اپنی شخصیت گھن چکر بن کر رہ جاتی ہے، حالانکہ عام طور پر لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے ملٹی ٹاسک ہونا یا ایک وقت میں کئی کام کرلینا اچھا ہوتا ہے لیکن دراصل اس طرح آپ کوئی ایک بھی چیز یا کام نہیں کر پا رہے ہوتے بلکہ اپنے ذہنی دبائو اور الجھنوں میں مزید اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسے افراد کے دماغ میں موجود سیل اس قسم کے مالیکیول پیدا کرتے ہیں جو عمر بڑھنے کا سبب بنتے ہیں اور یہ اثرات چہرے کے ساتھ ساتھ عضلاتی کمزوری کی صورت میں بھی سامنے آتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ جس وقت جو کام کیا جارہا ہو اس پر ہی فوکس رکھیں اور مکمل توجہ اور یکسوئی کے ساتھ اسے مکمل کریں تاکہ آپ کا ذہن دوسری چیزوں یا کاموں میں نہ بھٹکے۔ یہ یکسوئی اور ارتکاز آپ کو دماغی طور پر بھی سکون اور طمانیت کا احساس بخشے گی جس سے صحت پر مثبت اثرات ہوں گے۔
میٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال
میٹھا یا شکر کی زیادتی بھی تیزی سے عمر میں اضافہ کا سبب بنتی ہے نہ صرف یہ بلکہ اس سے آپ کے دانت اور مسوڑھے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، شوگر میں پائے جانے والے مالیکیول جسم میں موجود سیل میں پائے جانے والے پروٹین فائبر سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں جو مٹھاس کی زیادتی سے تباہ ہو جاتے ہیں اس تمام پروسس کو گلائيکيشن کہا جاتا ہے نتیجہ کے طور پر چہرے کی ٹون بگڑجاتی ہے اور آنکھوں کے نچلے حصہ میں سوجن پیدا ہونے لگتی ہے ساتھ ہی چہرے پر لائنوں اور جھریوں کا اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر پائے جانے والے مساموں کاسائز بھی بڑھ جاتا ہے اس لئے اگر آپ ایورگرین جلد کے مالک بننا چاہتے ہیں تب شوگر اور اس سے تیار کی گئی اشیاء سے دور رہیں۔
نیند کی کمی
نیند کا پورا نہ ہونا بھی عمر کی زیادتی کا سبب بنتا ہے نہ صرف یہ بلکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے لگتے ہیں اور آنکھیں سوجھی ہوئی نظر آتی ہیں، ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کم سے کم سات گھنٹوں کی مکمل اور بھرپور نیند صحت پر خوشگوار اثرات قائم کرتی ہے نیند کے لیے ضروری ہے کہ جیسے ہی آپ کو نیند آنے لگے آپ اپنا وقت کسی اور کام میں صرف نہ کریں مطالعہ ترک کردیں، موبائل آف کردیں اور بستر پر لیٹ جائیں۔ نیند کی کمی کئی مسائل کا سبب بنتی ہے اس سے دن بھر تھکن کا احساس غالب رہتا ہے ذہنی کارکردگی سست روی کا شکار ہو جاتی ہے۔ یاد رہے رات سونے سے تین گھنٹے قبل کھانا کھا لیا کریں۔
ورزش کی پابندی نہ کرنا
اگر آپ دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ علامت صحت کے لیے بہتر نہیں۔ ایسے افراد جو اپنے دن کا زیادہ تر وقت کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں گردےکا مرض عام سی بات ہے۔ کوشش کریں روزانہ ورزش کی عادت پیدا ہو۔ ورزش کرنے سے نہ صرف آپ مندرجہ بالا بیماریوں سے دور رہیں گے بلکہ آپ کی عمر میں بھی اضافہ ہوگا چاق و چوبند اور چستی عمر کے اثرات کو کم کردیتی ہے۔
آنکھوں کی حفاظت
چہرے کی جلد کی حفاظت اور خیال رکھنا نہایت ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم آنکھوں کا خیال رکھنا ہے اس کے لیے آئی کریم اپلائی کیا جاسکتا ہے پورے چہرےکی نسبت آنکھوں کے گرد کی جلد بہت پتلی اور باریک ہوتی ہے جہاں سب سے پہلے عمر کے اثرات نمایاں ہوتے اور جھریوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں آنکھوں کے گرد حصہ کو موئسچرائز رکھیں یہ آپ کی عمر کے کئی سال کم کردیتا ہے ۔رات سونے سے قبل آئی کریم سے آنکھوں کے گرد انگلی کی مدد سے ہلکا مساج کریں اور اسے لگارہنے دیں۔
میک اپ کا بے تحاشہ استعمال
میک اپ کا بے تحاشہ استعمال بھی چہرے کی تباہی کا سبب بنتا ہے اور یہ عمل بڑی تیزی سے عمر بڑھاتا ہے بہت زیادہ میک اپ اپلائی کرنا خاص طور سے ایسے میک اپ پروڈکٹ استعمال کرنا جن میں آئل ملا ہو اسکن کے مساموں کو بڑا کرتے اور انہیں تباہ کر دیتے ہیں اس کے علاوہ ایسی پروڈکٹس میں مختلف کیمیکل شامل کئے جاتے ہیں جس سے اسکن کی قدرتی چکنائی ختم ہوجاتی ہے اور جلد خشک رہنے لگتی ہے خشک جلد پر لائین اور جھریاں بڑی تیزی سے نمودار ہوتی ہیںنہ صرف یہ بلکہ میک اپ کے بعض طریقہ ایسے بھی ہیں جنہیں اپلائی کرنے سے آپ اپنی عمر سے زیادہ بڑے نظر آتے ہیں۔ ایسے پروڈکٹس کا استعمال کریں جو آئل فری ہو جلد کی حفاظت اور صفائی کے لیے ہربل اشیاء کو ترجیح دیں اور رات سونے سے قبل میک اپ اچھی طرح صاف کرکے چہرہ دھوکر سوئیں۔
سونے کا غلط انداز
عمر تیزی سے بڑھنے کی ایک اور وجہ آپ کے سونے کا انداز بھی ہوسکتا ہے اگر آپ اپنا چہرہ تکیہ پر رکھ کر سونے کی عادی ہیں یعنی ایک طرف کروٹ لے کر یا پھر پیٹ کے بل تو یہ اسکن کے لیے خطرناک ہے، چہرہ ایک سائیڈ سے تکیہ پر رکھ کر سونے سے جھریاں پیدا ہوتی ہیں اور ان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے اس عمل سے چہرے کی ٹشو کمزور ہو جاتے ہیں اور سست ہوکر رہ جاتے ہیں اس لئے جب آپ ایک طرف کروٹ لے کر سوتے ہیں تو آپ کی اسکن میں نرمی ختم ہو تی چلی جاتی ہے جس سے لائنیں نمودار ہوتی ہیں اور مستقل چہرہ پر جگہ بنالیتی ہیں۔ اس لیے آپ اپنی اس عادت کو فوراً ترک کریں اور کمر کے بل سونے کی عادت کو اپنائیں۔
اسٹرا کا استعمال
سوفٹ ڈرنک پینا ہر ایک کو ہی پسند ہے لیکن انہیں اسٹرا سے پینا نہ صرف دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے بلکہ اس سے آنکھوں کے گرد لائنیں بھی بننے لگتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ ہونٹوں کے اردگرد بھی لمبی لمبی لکیریا نمبردار ہوتی ہیں جو اس مستقل عمل سے چہرے کو تیزی سے عمر رسیدہ بنا دیتی ہیں، اسٹرا کے علاوہ ایسا تمباکو نوشی کرنے سے بھی ہوتا ہے اس لئے سوفٹ ڈرنک پینے کیلئے اسٹرا کے بجائے گلاس کااستعمال کریں اور سگریٹ کی عادت کو ترک کرنا ہی آپ کی صحت اور عمر کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔
ضروری چکنائی کا استعمال
کچھ فیٹس یا لمحیات جسم کیلئے انتہائی ضروری تصور کئے جاتے ہیں جن کا تعلق موڈ اور خوشگواریت سے بھی ہوتا ہے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں جیسے مچھلی، اخروٹ کااستعمال اسکن کیلئے بہتر ہوتا ہے یہ غذائیں جھریوں کے عمل کو روکتی ہیں اور جسمانی دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔
ایک ہی انداز میں بیٹھے رہنا
اگر بہت دیر تک ایک ہی انداز میں ایک ہی کام کرنے کے عادل ہیں تو یہ بھی آپ کی صحت اور اسکن کے لیے نقصان دہ ہے کئی گھنٹوں تک لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر کام کرنا یا رات گئے تک ایک ہی نشست میں کتابیں پڑھنا بھی کسی طرح آپ کے لیے سود مند نہیں چہرے کے عضلات میں اتار چڑھائو اس میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے اس لئے ایسی عادات کو نظر انداز کیجئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 803 reviews.