Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاہور کا مشہورشرابی ‘مقدر کیسے چمکا؟انوکھی سچی کہانی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(ہمشیرہ مظہر اقبال، لاہور)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں حقیر بھی کبھی عبقری کا حصہ بن سکتی ہوں لیکن آج لکھتے ہوئے احساس ہورہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کبھی بھی کسی پر کرم کرسکتا ہے۔ میں نے 2014ء ستمبر کا شمارہ پڑھا تھا لیکن اس وقت اتنا غور نہیں کیا پھر جنوری 2015 کا شمار لیا تو تھوڑا شعور آیا پڑھنے کےبعد ہر ماہ اس کا انتظار رہنے لگا جیسے کوئی پیغام آنے والا ہے جب میں نے علامہ لاہوتی کا جنات کا پیدائشی دوست پڑھا تو میرے دل میں اللہ کا خوف بھر گیا اور نماز کی پابندی ایسی ہوئی کہ چھوٹ جاتی تو دل کو غم لگ جاتا ہے۔ صرف فجر کی نماز کبھی کبھی قضا ہو جاتی ہے لیکن کوشش ہے کہ ایسا نہ ہو۔
وضو کی دعا
میرے گھر میں تنگدستی تھی میں ہر وقت قرضے سے پریشان رہتی تھی۔ فروری 2016ء کے شمارے میں رزق کی وسعت کیلئے ایک عمل پڑھا تھا وہ وضو کی دعا ’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ‘‘ سارا دن کھلا پڑھتی رہتی ہوں ، فجر کی نماز کے بعد سورئہ یٰسین اور مغرب کے بعد سورئہ الواقعہ پڑھتی ہوں میرے اللہ نے مجھ پر رزق کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
روحانی دم فیض
عبقری رسالہ پڑھنے کے بعد میرے اور میرے اللہ کا تعلق گہرا ہوگیا ہے اب ہر وقت دل کرتا ہے کہ نماز قرآن دین کی باتیں اور کتابیں ہوں۔ اللہ سے باتیں کرتی رہوں۔ موتی مسجد بھی جاتی ہوں وہاں حاجت کے نفل پڑھتی ہوں عجیب سا سکون ملتا ہے مجھے موتی مسجد سے بہت کچھ ملا ہے۔ میں بتا نہیں سکتی اب میں آپ کو سب سے بڑا مشاہدہ بتاتی ہوں جو روحانی دم اور موتی مسجد کی برکت سے ہوا۔ ہمارا اتنا بڑا مسئلہ تھا جو میرے اللہ تعالیٰ نے حل کردیا۔ میرا بھائی اس کو سب چٹا ویلر کہتے تھے لاہور کے ون ویلروں میں نمبر ون پر تھا میرے بھائی نے جب سے ہوش سنبھالی تھی غلط سوسائٹی میں ہی پڑا تھا۔ پھر ویلنگ سے آہستہ آہستہ شراب کی طرف ہوگیا۔ شراب بہت پیتا تھا‘ پورے لاہور میں شراب کی وجہ سے مشہور تھا‘ دس سال ہوگئے تھے اس کو اس گندگی میں پھنسے ہوئے سب نے کہا شادی کردو لیکن شادی کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوا اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک بیٹا بھی دیا جس کا نام قاسم رکھا۔ پھر بھی نہیں بدلا ساری رات باہر شراب پیتا اور گھر آکر سارا دن سوئے رہنا گھر کا بڑا بیٹا ہے لیکن کوئی احساس نہیں۔ میری امی اور ابو نماز کے پابند اس کی طرف سے اتنا پریشان رہتے تھے کہ روتے تھے ۔ میری امی ہر وقت میرے بھائی کیلئے دعائیں کرتی تھی اس سے اتنا پیار ہے کہ ساری اولاد ایک طرف اور یہ بھائی ایک طرف۔پتہ نہیں میری ماں کا رونا اور دعائیں پسند آگئی کہ اللہ تعالیٰ میری امی سے راضی ہوگیا۔ میری امی نے بہت تکلیفیں کاٹی ہیں حالانکہ رزق کی فروانی بہت ہے میری امی کے گھر میں لیکن سکون نہیں تھا ہر وقت

اکیس دن میں چار عمرے ، پانچ وقت نمازخانہ کعبہ میں اداکرنا نصیب ہوگیا

لڑائی جھگڑا مارا ماری عجیب سا ماحول تھا۔ پھر عبقری میں روحانی دم کا پڑھا اور موبائل پر روحانی دم کا میسج آتا تھا تو میں مئی کہ روحانی دم میں اپنی امی جی کے ساتھ شامل ہوئی اس وقت بھائی کا مسئلہ ذہن میں رکھ کر میں اور میری امی جی دم میں سے رو کر نکلے اورر دعاکی کہ آئندہ دم تک بھائی باہر کے ملک سعودیہ کا ویزہ مل جائے ہم دم سے واپس آئے تو دوسرے دن میری امی کے پڑوسی لڑکے نے امی جی سے کہا کہ سعودیہ کا ویزہ آیا ہے پاسپورٹ دیں۔ امی نے اللہ کا نام لے کر بھائی کا پاسپورٹ دے دیا ایک اور بات دم سے پہلے میں اور امی پہلی مرتبہ موتی مسجد گئیں اور وہاں رو رو کر نفل پڑھے اور دعائیں مانگیں پھر پیغام آیا کہ میڈیکل کروائیں اسی دوران دوسرا دم تھا جو جولائی میں تھا امی نے دم اور موتی مسجد میں دعا کی بھائی کی میڈیکل رپورٹ صحیح آئی کیونکہ شراب پینے کی وجہ سے آگے بھی کئی مرتبہ میڈیکل رپورٹ صحیح نہیں آتی تھی اور اس کا کام رک جاتا تھا۔ اگست کے شمارے میں یاقہار کا عمل پڑھا تو امی کو بتایا پہلے بھی پڑھا تھا لیکن اتنا غور نہیں کیا امی کو تھال والا سارا عمل بتایا۔ امی نے عمل کرنا شروع کیا بھائی کی شراب چھوڑنے کی نیت سے۔ اس عمل کا اتنا اثر ہوا کہ اس نے شراب چھوڑ دی۔پھر میری امی کے گھر کانظام ایسے بدلا کہ کیا بتائوں ان کی دعائیں رنگ لے آئیں بھائی کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی۔ ایک اور بات اس کو خانہ کعبہ کے اندر صفائی کا ویزہ ملا تھا۔ وہ بھائی سعودیہ چلے گئے اکیس دن میں چار عمرے کرلیے اب پانچ وقت نمازخانہ کعبہ میں پڑھتا ہے روز فون آتا ہے ویڈیو کال سے بات کرتے ہیں کہتے ہیں کہ امی میری زندگی لگتا ہے کہ اب شروع ہوئی ہے۔ ماشاء اللہ میرے امی کے گھر بہاریں آگئی ہیں۔ میرے امی اور ابو کی صحت میں بھی کافی فرق آیا ہے ہر کوئی اس کی نوکری کا سن کر ماشاء اللہ کہتا ہے سب کہتے ہیں کہ ایسی نوکری اللہ سب کو دے۔ حضرت جی ہم آپ کو جتنی بھی دعائیں دیں کم ہیں۔

18جولائی 2021 ء بروز اتوار نماز فجر کے بعد تسبیح خانہ لاہورمیں شفائیہ دعا اور اس کے بعد اسم اعظم کا روحانی دم ہوگا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد حلقہ کشف المحجوب‘ درس‘ مراقبہ اور پوری دنیا میں مختلف شعبوں کی خدمت کرنے والوں کا مذاکرہ ہوگا۔

تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7،14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔ 

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 812 reviews.