Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ساون آرہا! چلو نیم ڈھونڈنے چلتے ہیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(محمد شمس، لاہور)

جلدی امراض میں انتہائی مفید
قدرت کے بیش بہا تحائف میں سے ایک تحفہ نیم کا درخت بھی ہے جس کا ایک ایک ذرہ ہمارے لیے فوائد کا حامل ہے۔ خواہ وہ اس کے پھل ہوں، پتے ہوں یا ڈالیاں۔ نیم اینٹی بیکٹیریل ہے اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے یہ جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے۔ یہ قدرت کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت ہے جس میں صرف فائدے ہی فائدے ہیں نقصان کوئی نہیں۔ درج ذیل مضمون میں ہم آپ کو ایسے ہی کچھ فائدے بتا رہے ہیں۔
چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرے
(۱)نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیدیں، پھر اس میں عرق گلاب یا پانی ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور چند منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
(۲)ایک لیٹر پانی میں نیم کے مٹھی بھر پتے ڈال کر ابال لیں۔ جب پانی ہرا ہو جائے تو اسے چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں اور سونے سے پہلے اس سے ٹونر کی طرح چہرہ صاف کریں تو کچھ ہی عرصے میں بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز، داغ دھبے چھائیاں اور سیاہ حلقے ختم ہو جائیںگے۔
ناخنوں کے انفیکشن میں نیم کا کرشمہ
(۳)بازار میں نیم کا تیل بھی دستیاب ہے۔ اسے روزانہ رات کو اپنے چہرے پر لگایں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج دیکھیں گی۔ اگر ناخنوں میں فنگس انفکیشن ہوتو چند قطرے نیم کے تیل سے ناخنوں کی مالش کریں اس سے انفکیشن ختم ہو جائے گا۔
بلیک ہیڈز میں نیم کے تیل کا کمال
(۴)اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے اور بلیک ہیڈز آسانی سے ختم نہیں ہورہے تو نیم کے تیل کے دو تین قطرے پانی میں حل کرکے بلیک ہیڈز لگائیں، روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑجائیں اور دوبارہ نہیں ہوں گے۔
جوڑوں کادرد اور قبض ختم! جی ہاں یہ نیم سے ممکن
(۵)نیم ہمارے جسمانی امراض کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ روزانہ نیم کی ایک نبولی پانی کے ساتھ کھانے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اسے چوسنے سے خون صاف ہونے کے علاوہ قبض بھی دور ہوتی ہے۔
مسوڑھوں کے انفیکشن کا آزمودہ علاج
(۶)اگر مسوڑھوں میں انفیکشن ہوتو نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلیاں کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔
نیم کے پانی سے بال کو رسے سے مضبوط بنائیں
(۷)اگر بال بہت ز یادہ جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہوتو شیمپو کرنے کے بعد نیم کا ابلا ہوا ٹھنڈا پانی آخر میں بالوں میں ڈال لیں۔ یہ پانی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔ آپ اپنے بالوں کے لیے جو بھی تیل استعمال کرتے ہوں اس میں تھوڑا سا نیم کا تیل ملا کر سر کی مالش کریں، اس سے آپ کے بال تیزی سے بڑھیں گے۔
خارش‘ پیپ والے دانے نیم سے ٹھیک
(۸)بعض لوگوں کو گرمی دانے بہت زیادہ نکلتے ہیں اور انہیں خارش بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان کے دانوں میں تھوڑی تھوڑی پیپ بھی پڑجاتی ہے۔ اس کے لیے نیم کے پتے 249 پودینے کے پتے اور سونف ہموزن لے کر گرم پانی میں ڈال دیں جب وہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں سفیدے کے پتے شامل کریں۔ نہانے کے بعد ململ کا کپڑا اس مکسچر میں بھگو کر گرمی دانوں پر لگانے سے آرام آجائے گا۔
نیم سے چہرے کی رونق نکھارئیے
(۹)چہرے کی رونق نکھارنے اور چہرہ پر رونق بنانے کے لیے نیم کے پتے دھوکر سکھا لیں پھر اس کو پیس کر پائوڈر بنالیں۔ پھر اس پائوڈر میں گلاب کی پتیوں کا پائوڈر، دہی اور تھوڑا سا دودھ شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے کے پندرہ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔
نیم سب اعلیٰ خون صفاء
(۱۰)خون کی صفائی کے لیے آٹھ سے دس عدد کالی مرچیں لے کر اس حد تک پیس لیں کہ یہ تمام چیزیں یکجان ہو جائیں۔ اب اس میں گوند کیکر ڈال کر پانی میں بھگولیں اس کے بعد اس مکسچر کی چنے کی دال کے برابر گولیاں بنالیں اور یہ گولیاں گرمیوں سے قبل نہار منہ دودھ کے ساتھ کھائیں بچوں کو آدمی گولی دیں جبکہ بڑے پوری گولی کھائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ پوری گرمیاں گزر جائیں گی لیکن آپ کو گرمیوں کی بیماریاں نہیں ہوں گی جس میں گرمی دانے بھی شامل ہیں۔
کوئی بھی زخم ہو‘ نیم کا لیپ کامیاب ہے
(۱۱)تازہ پتوں کو پیس کر لیپ بنالیں، آگ کے جلے ہوئے پر یہ لیپ کرنے سے انفیکشن نہیں ہوتا اور کوئی بھی زخم ہو چاہے وہ معمولی ہو یا خطرناک اس زخم پر اگر نیم کا تیل لگایا جائے تو یہ زخم جلد ہی بھر جاتا ہے۔
نیم کے ننھے پتے کھائیے! بڑی بیماریاں بھگائیے
(۱۲)نیم کے درخت پر تازہ اُگنے والے ننھے پتوں کو کھانے سے نہ صرف چیچک بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خسرہ بھی نجات پائی جاسکتی ہے۔
(۱۳)نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کے اندر داخل ہوکر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور کھجلی کو بھی ختم کرتے ہیں۔
نیم کے پتے ذائقے میں انتہائی ترش ہوتے ہیں جنہیں کھانا مشکل ہے لیکن ان معمولی پتوں میں انسانی صحت کے لیے لاتعداد طبعی فوائد پوشیدہ ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 840 reviews.