Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر شعبے میں نمایاں اور ہر فن مولا! خود کشی پر مجبور

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے کچھ عرصہ پہلے آپ کو خط لکھا تھا جس میں اپنے روحانی جسمانی مسائل کا تذکرہ کر کے رہنمائی طلب کی تھی۔آپ کے تجویز کردہ علاج سے میں ان مسائل سے مکمل نجات پا چکی ہوں۔ میرے ساتھ جو مسائل تھے اور آپ نے جو علاج تجویز کیا وہ تفصیل سے لکھ رہی ہوں تاکہ عبقری کے قارئین بھی میرے تجربے سے مستفید ہو سکیں ۔میں زندگی کے ہر شعبے میں نرالی‘ نمایاں اور ہر فن مولا تھی اور پھر ایسا وقت آیا کہ کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا تھا‘ طبیعت پر دبائو اور ہر کام سے اکتاہٹ نے مجھے ناکارہ کر کے رکھ دیا تھا۔ پتہ نہیں مجھے کسی کی نظر لگی تھی یا کیا ہوا تھا۔ دماغی کمزوری اس حد تک ہو گئی تھی کہ کوئی بھی بات یاد نہ رہتی‘کوئی کتاب پڑھنا شروع کرتی تو دماغ سن ہو جاتا ‘سوچوں پر قابو نہیں ‘ اکثر آنکھیں سوج جاتیں اورسر درد کرنے لگتا۔ پہلےمیں قوت عزم اور ارادے کی پختہ تھی اور پھر ذہن اس حد تک ماؤف ہو گیا کہ سامنے والے سے کس طرح بات کرنی ہے کافی دیر تک سوچتی رہتی تھی اور وہ شخص کیا کہ رہا ہےکچھ سمجھ نہ آتی تھیں۔ میں سخت ڈیپریشن کی زد میں آ چکی تھی۔ہر وقت مایوسی کی سی کیفیت رہتی تھی۔میرے بال لمبے گھنے اور ریشمی تھےجو تیزی سے جھڑ گئے اور ایک لٹ رہ گئی ۔وہ بھی روکھے جھاڑ جیسی‘ ہارمونز کی بیماری میں بھی مبتلا ہو گئی تھی۔میر ے ان مسائل کے جواب میں آپ نے میرے لئے عبقری دواخانہ کا سکون افزاء سیرپ اور ڈیپریشن پیکیج تجویز فرمایا۔ان ادویات سے میںبالکل ٹھیک ہو گئی ہوں ‘ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔اب تک سکون افزاء کی پانچ بوتلیں پی چکی ہوں اور ڈیپریشن پیکیج بھی استعمال کررہی ہوں۔ ان ادویات کی وجہ سے میری ساری پریشانی اور بیماریاں دور ہو گئی ہیں ‘اس کے علاوہ ذہنی طور پر بہت سکون ملا ہے۔ ڈیپریشن ‘مایوسی اور جسمانی بیماریاں دور ہو چکی ہیں ۔ایسے محسوس ہوتا ہےجیسے قبر سے نکل کر دنیا میں واپس آ گئی ہوں ۔اس سے پہلے میرا دل چاہتا تھا کہ بس میں خود کو ختم کر دوں۔ لیکن اللہ کا لاکھ شکر ہےعبقری دواخانہ کی ان ادویات نے مجھےبد ترین کیفیات اور مسائل سے نکال دیا۔ (ط،ن‘ فیصل آباد )

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 075 reviews.