Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

در در کے دھکے کھائے مگر بیٹا صحت یاب نہ ہو سکا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کے ساتھ کچھ طبی مسائل تھے۔ میں نے کئی ڈاکٹروں سے بھی مشورہ کیا لیکن بہت برا تجربہ رہا۔دوران علاج اچھے اخلاق اور احساس کرنے والےچند معالج ہی ملے ‘زیادہ تر ایسے معالجوں کے ساتھ واسطہ پڑا جن میں ہمدردی اور خیر خواہی نام کی کوئی چیز نہ تھی۔کئی ایسے معالج ملے جن کے اندر خدمت کا جذبہ تو دور انسانیت کا بھی احساس نہیں تھا ‘کس طرح وہ مریضوں اور مجبور لوگوں کو ذلیل و خوار کرتے ہیں۔ بیٹے کی پریشانی تو تھی مگر منفی رویے نے مزید پریشان کر دیا۔ میری دعا ہے کسی مجبور اور پریشان کو اللہ کبھی ایسے معالج کا منہ نہ دکھائے جسے اپنے پیشے کی عظمت کا احساس نہ ہو۔ میرے بیٹے کی صحت بہت کمزور تھی وہ کھانا نہیں کھاتا تھا‘ آنکھیں اندر دھنسی ہوئی تھیں ‘ نیند بھی ٹھیک سے نہیں آتی تھی ‘جسم میں خون کی شدید کمی ہو چکی تھی۔ جلد پر بھی الرجی ہو رہی تھیں۔آخر ایک عزیز جو طب کے شعبہ سے بھی وابستہ تھے‘ ان سے ملاقات ہوئی ۔انہوں نےبتایا کہ بچے کے پیٹ میں کیڑے ہیں‘ علاج کے لئے عبقری دواخانہ کی’’ تریاق‘‘ استعمال کروانے کا مشورہ دیا۔میں نے عبقری ایجنسی سے تریاق لا کر بیٹے کو استعمال کروائی ۔ ایک ڈبیاختم ہونے تک بیٹے کی پچاس فیصد حالت درست ہو چکی تھی۔ میں نے مزید دوا کا استعمال جاری رکھا اور اللہ پاک نےتھوڑے ہی عرصہ میں بیٹے کو مکمل صحت یا ب کر دیا۔اب بیٹے کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے‘ نیند بھی خوب اچھی آتی ہے‘پیٹ کے کیڑوں کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے۔ پہلے اس کو غصہ اور چڑ چڑا پن رہتا تھا مگر اب مزاج میں نرمی آئی ہے۔عبقری کی اس ایک دوا نے ہمیں ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے مہنگے علاج اور در بدر ہونے سے بچا لیا ہے۔آپ نے عبقری کے ذریعےدکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔ اللہ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ ( شکیل احمد ، ملتان)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 091 reviews.