Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیٹ کی خرابی کا ذائقہ دار علاج!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری بہن کا اکثر پیٹ خراب رہتا تھا جس وجہ سے موشن لگ جاتے تھے۔ ادویات وغیرہ استعمال کرنے سے فائدہ تو ہوتا مگر مستقل شفاء نہیں مل رہی تھی۔پھر انہیں کسی نے ایک قہوہ بنانے کا نسخہ بتایا۔جب سے بہن نے یہ قہوہ پینا شروع کیا ہے الحمدللہ بہن کو شفاء مل گئی‘موشن کا مسئلہ بھی حل ہو گیا اور پیٹ کی خرابی بھی ٹھیک ہو گئی۔ایسے لوگ جن کا پیٹ خراب رہتا ہو اور اسی وجہ سے بیمار پڑے رہتے ہوں ان کے لئے بہت ہی لاجواب قہوہ ہے‘ ضرور آزمائیں ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔
طریقہ:دو کپ پانی، دو چٹکی لیمن گراس(عام طورپر لوگ اس کی چائے بنا کر بھی پیتے ہیں ‘یہ تیار شدہ پنسار سے آسانی سے مل جاتی ہے) ، ایک انچ ادرک کا ٹکڑا،ایک انچ ہلدی کا تازہ ٹکڑا(تازہ نہ ملے تو پسی ہوئی بھی ڈال سکتے ہیں)، چند پودینہ کے پتے اور دو چمچ چینی ڈال کر 10 منٹ تک پکائیں۔ بس مزیدار قہوہ تیارہے‘شفائی اجزاء کے ساتھ ساتھ اس کا ذائقہ بھی پُر لطف ہوتا ہے۔ایسے لوگ جنہیں بدہضمی کی شکایت ہوتی تو کھانا کھانے کے بعد اگر ایک کپ پی لیں توکھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور معدہ میں بھاری پن بھی نہیں ہوتا۔مجھے اس قہوہ سے ایک انوکھا فائدہ یہ ہوا کہ ایک مرتبہ پائوں کی انگلیوں میں فنگس ہوگئی تھی ، میں نے دو باریہ قہوہ بنا کر پیا تو جلن اور فنگس ختم ہوگئی۔میری بہن اس قہوہ کو بہت زیادہ پیتی ہے اور بہت تعریف کرتی ہے‘انہوں نے میرے علاوہ اور بھی بہت سے جاننے والوں کو یہ قہوہ استعمال کروایا جس سے انہیں فائدہ ہوا۔اگر سردی کا موسم ہو تو اس قہوہ کی ترتیب تھوڑی سی تبدیل کردیتے ہیں جس سے زیادہ افاقہ ہوتا ہے۔ایسا کرنے سے گلا خراب ہو تو اس میں بھی بہت افاقہ ہوتا ہے اور باقی فوائد گیس ، معدہ میں بھاری پن ختم اور جو بار بار موشن آتے ہیں ،حتیٰ کہ انفیکشن کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
پانی دو سے تین کپ، پودینہ دو سے تین پتے، دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا، کالی مرچ 5عدد، ہلدی تازہ ایک انچ کا ٹکڑا، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،2 چٹکی لیمن گراس۔ان تمام اجزاء کو ہلکا کوٹ کرپانی میں ڈال کر برتن کو ڈھانپ دیںاورپندرہ منٹ تک ابالیں۔قہوہ تیار ہے‘ اب اسے اتار لیں اور گھونٹ گھونٹ کر کے پئیں‘ ان شاءاللہ ہاضمہ کے مسائل اور سرد موسم کی وجہ سے جو بیماریاں ہوتی ہیں ان کا بھی شافی علاج ہے‘ چند دن استعمال کر کے دیکھیں‘ ان شاءاللہ ضرور فائدہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 097 reviews.