Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے اولادی کا باکمال اور نایاب نسخہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

آپ کی بیماریاں، شیخ الوظائف کا علاج !
شیخ الو خالف آپ کے بھی طبی مسائل کاحل دینے کو تیار !
بس آپ کے خا ط کا انتظار !ابھی لکھئے،ابھی پائیے

بے اولادی کا باکمال نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میری شادی کو گیارہ سال ہو چکے ہیں۔ کوئی اولاد نہیں ہوئی بہت پیسہ برباد ہو چکا ہے۔ حکیم ڈاکٹر عاملوں‘ سب نے بہت چکر لگوائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔( ح، گ۔ کراچی )
مشورہ: بے اولادی کے لئے بہت ہی نایاب نسخہ درج ذیل نسخہ ‘ ان شاء اللہ اس سے تمام کمیاں پوری ہوں گی اور اولاد کی نعمت ملے گی۔ موصلی سفید انڈیا، چھوٹی الائچی، سرمہ سفید، طباشیر انڈیا، کمر کس، مائیں اور ماجو ہر ایک 10 گرام ۔ناریل، منقیٰ اور خشخاش ہر ایک 250 گرام۔ چاول سرخ اور مغز بادام ہر ایک آدھا پائو۔ سپار ی5 تولہ ۔ مغز پستہ ، زیرہ سفید ، گوند کیکر، گوند کتیرا اور مصری ہر ایک آدھا کلو ۔تمام چیزیں کوٹ پیس کر رکھ لیں۔ ایک بڑا چمچ دودھ کے ہمراہ صبح و شام مردو عورت دونوں مسلسل چند مہینے اعتماد سے استعمال کریں۔
لقوہ کی بیماری سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میری آپ سے کالنگ پروگرام میں بات ہوئی تھی ‘ مجھے کچھ روحانی مسائل تھے جن کے لئے آپ نے مجھے وظیفہ عنایت فرمایا تھا جس سے میرے مسائل حل ہو گئے۔اب میں نے ایک جسمانی مسئلے کے لئے خط لکھا ہے‘ مجھے سات ماہ سے لقوہ کا مسئلہ ہو گیا ہے کافی علاج کروایا مگر کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔ ایک ہفتہ ہوا ہے سر میں بھی درد ہوتا ہے‘ آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے دوا بتائیں جس سے میں ٹھیک ہو جائوں۔ میرا بلڈ پریشر بھی زیادہ رہتا ہے۔ جس دن بلڈ پریشر کی دوا لوں اس دن نارمل رہتا ہے۔آپ سے گزارش ہے آپ میرے لئے دعا بھی فرمائیں‘ اس بیماری نے مجھے بے بس و لاچار کر دیا ہے۔(گلشن نئیر ۔ سعودی عرب)۔
مشورہ:آپ اپنے ذہن کو منفی سوچوں سے ہٹا کر کسی مثبت کام کی طرف مبذول کریں۔ فارغ وقت تسبیحات وظائف میں گزاریں۔مثبت خیال اور خوش مزاج لوگوں کی صحبت اختیار کریں منفی تبصرے کرنے والوں کے ساتھ ہرگز مت بیٹھیں۔ عبقری کا معذور شفاء ٹانک اور کراماتی تیل لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں ان شاء اللہ ان بیماریوں سے نجات ملے گی
آدھے سر میں درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میرے آدھے سر میں درد رہتا ہے اور بہت زیادہ ہوتا ہے۔ درد کے دوران قے بھی آتی ہے اور حالت بہت خراب ہو جاتی ہے۔اس کے لئے دوا اور دعا عنایت فرما دیجئے ۔(محمد عتیق ، عارفوالہ )
مشورہ: دس دانے کالی مرچ، دس گرام خشک دھنیا اور دس گرام اسطخدوس لے کر ایک کپ پانی میں گرائینڈ کر کے چسکی چسکی پئیں۔ صبح نہار منہ اور شام کے وقت یہ نسخہ استعمال کریں۔ سردی کے موسم میں ہلکا نیم گرم کر لیں اور گرمی میں تازہ استعمال کریں۔ مائیگرین کے لئے بہت اکسیر نسخہ ہے۔
بیماری نے معذور کر دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !مجھے ایک رشتہ دار کے ذریعے عبقری کا تعارف ہوا۔ وہ دونوں شوگر کے مریض تھے لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ میں بھی اسی سلسلہ میں آپ سے رابطہ کر رہاہوں ۔امید ہے کہ راہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔ گزشتہ چند سال سے شوگر کا مریض ہوں۔ صبح و شام انسولین لیتا ہوں اس کے باوجود شوگر تین سوسے ساڑھے تین سو تک رہتی ہے۔۔ پیشاب کی رنگت پیلی ہے ‘ روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھاتا ۔ شوگر کی وجہ سے ایک ٹانگ سے بھی محروم ہو چکا ہوں۔ اب دوسرے پائوں پر بھی زخم ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں سے تنگ آ گیا ہوں۔ایک ٹانگ وزن برداشت کرنے کے قابل نہیں۔ پریشانی بنی ہوئی ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی ایسا نسخہ تجویز فرمائیں جس سے میری انسولین سے بھی جان چھوٹ جائے ، شوگر ٹھیک ہو جائے اور میری یہ کمزوری‘ معذوری ختم ہوجائے۔ اللہ آپ کو دنیا آخرت کی بھلائی عطا فرمائے۔ آمین۔ (عبد السلام ،ہری پور)
مشورہ: لہسن دیسی چھلا ہوا آدھا چھٹانک ، ادرک دیسی ایک چھٹانک ، پودینا دیسی ایک چھٹانک اور انار دانہ کھٹا ایک چھٹانک لے کر چٹنی بنا لیں۔ اگر ادرک اور پودینہ تازہ نہ ملے تو خشک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس چٹنی کا ایک چمچ صبح دوپہر شام کھانے کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ چٹنی شوگر ، معدے کے امراض اور خواتین کے امراض مخصوصہ کے لئے اتنی زبردست ہے کہ جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اس چٹنی سے شوگر کے وہ مریض جن کے زخم آخری حد تک پہنچ چکے تھے اور گینگرین بن گیا تھا‘ پائوں کاٹنے کا مشورہ ہو چکاتھا وہ اس سے شفاء پا کر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ قدرت کے فطری جواہرات کا مرکب ہے۔ یہ چٹنی استعمال کریں اور صحت مند زندگی گزاریں۔
نزلہ ‘ دماغی کمزوری اور چھوٹا بچہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرا بیٹا اس وقت پانچ سال کا ہے۔اٹھارہ ماہ کی عمر میں اس نے بولنا بھی شروع کر دیا تھا پھر یہ خاموش ہو تا گیا۔ پہلے نزلہ رہتا تھا پھر بخار ہونے لگ گیا‘ پھر کبھی کبھی دورے کی کیفیت بھی ہونے لگی۔ اس وقت نہ ہی یہ بولتا ہے نہ ہی سمجھ بوجھ ہے کوئی اشارہ بھی نہیں سمجھتا ۔ ڈاکٹری علاج کرواتے رہے لیکن مرض بڑھتا گیا۔مجھے اس بچے کے بولنے کی فکر ہے یہ بولنے لگ جائے اور اس کی بیماریاں دور ہو جائیں۔اس کا ذہن کھل جائے اور یہ بھی عام بچوں کی طرح صحت مند اور نارمل ہو جائے۔ (شاہد حسین ، کراچی)
مشورہ: بچے کو عبقری دواخانہ کی معجون شفاء یابی مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں اور اس کے علاوہ ہلکے گرم دودھ میں دس قطرے روغن بادام ڈال کر روزانہ
عصر کے وقت پلائیں۔ چالیس دن میں حیرت انگیز رزلٹ ملیں گے۔

 

ضدی بیماریاں اور لاعلاج روگ ختم ہو جائیں گئے!
اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 098 reviews.