Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماں کی آہ و بکا!ننھی سی جان پرظلم وستم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے تسبیح خانہ اور عبقری سے بہت فیض ملا ہے۔ سب سے پہلا جو فائدہ ہوا وہ یہ کہ اللہ کا قرب ملا‘ رزق میں بہت برکت ہوئی ہے۔
میری ایک ہی بیٹی ہے جو میری زندگی کا سہارا ہے۔ میرے خاوند کا انتقال ہو چکا ہے۔ میں بیٹی کی وجہ سے بہت پریشان تھی ‘ کوئی بیٹا نہیں ہے۔پہلے میرے شوہر پر جادو کروایا گیا اب میری بیٹی پر جادو اور صحت پر بندش لگوائی گئی تھی ۔کئی عاملین نے اس کا استخارہ کیا تھا اس پر سخت بندش لگی ہوئی تھی‘اس کو ماہواری نہیں آتی تھی۔دو سال قبل کلینک پر آپ سے ملاقات ہوئی توآپ نے فرمایا تھا کہ اس کو عبقری کی روحانی پھکی کی اکیس ڈبیاں کھلائیں۔ میں نے بیٹی کو یہ دوائی استعمال کروائی‘ اس پر جو جادو کے اثرات تھے اس میں بہت فرق پڑا ۔ اس کی صحت کو باندھا گیا تھا‘ اسی وجہ سے ماہواری کا مسئلہ تھا جو اب ٹھیک ہو چکا ہے۔ پہلے اس کے ساتھ بہت سے مسائل تھے ‘کئی بندوں کا کھانا اکیلی کھا جاتی مگر صحت خراب تھی۔ نمازاور قرآن کےپاس نہیں جاتی تھی۔ میں دعائیں کرتی تھی کہ یہ نماز پڑھنے لگ جائے تاکہ میرے لئے ذریعہ نجات بن جائے اور عبقری سے بھی جڑی رہے۔ یہ پڑھائی میں بھی کمزورتھی ‘اب اس نے پڑھنے میں بھی توجہ کرنا شروع کر دی ہے ۔اس کا دماغ کام کرنے لگا ہے۔ یہ غصہ بھی بہت کرتی تھی ‘ میری بات نہیں مانتی تھی ۔صبح نماز کے لئے اٹھائوں تو چیخیں مارتی تھی ۔اب اس کی یہ تمام عادتیں ختم ہو گئی ہیں اس کی تمام بیماریاں ختم ہو گئی ہیں۔ یہ سب عبقری کی روحانی پھکی کا کمال ہے ۔پچھلے چھ سالوں سے مسلسل اسم اعظم کے دم میں حاضری دے رہے ہیںا ‘ بیٹی کو ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اسے کینسر ہو سکتا ہے لیکن اسم اعظم کے دم کی برکت سے ایساکچھ نہیں ہوا‘اللہ اسے تسبیح خانہ کی برکت سے شادو آباد کر دے اور یہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنی رہے۔
میں نے سوا ارب درود پاک کے چلہ میں بھی شرکت کی جس سے بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں۔آپ نے بہت اچھا روحانی نظام بنایا ہے مجھ جیسے دکھی لوگوں کے مسائل حل کر رہےہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین۔(نازیہ وقار ،اوکاڑہ )

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 112 reviews.