Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نہ دوا ‘نہ ٹوٹکہ‘نہ ورزش دبلےپتلےجسم کا خواب پورا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

سوشل میڈیا کے ذریعے میرا عبقری سے تعارف ہوا‘ لاکھوں ‘ کروڑوںلوگوں کونفع کی چیزیں بتاتے ہیں۔ عبقری یوٹیوب چینل پر روحانی محافل بھی سنتا ہوںجس سے بہت نفع ہوتا ہے۔اللہ عبقری والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین۔
اکثر لوگ یہ سوال کرتےہیں ’’موٹاپے سے کیسے نجات حاصل کریں؟ قارئین! آج آ پ سے اپنا واقعہ بیان کرنا چاہوں گا‘اس امید کے ساتھ آپ اور آپ کے توسط سے متاثرہ افراد ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ میری عمر اس وقت 33 سال اور قد پانچ فٹ آٹھ انچ ہے۔ گزشتہ تین سال سے میری نوکری کرسی پر بیٹھ کر کام کی ہے جس وجہ سے میرا وزن 90 کلو گرام تک جاپہنچا تھا۔ میری کمر ایک سال قبل تک 38 انچ تھی جوکہ مجھے اچھی طرح یاد ہے ہر ماہ بڑھتی چلی جار ہی تھی اورمیرا موٹاپا دیکھ کر لوگ مذاق اڑاتے تھے۔ اس تمہید کے بعد میں اصل موضوع کی طرف آتا ہوں۔ گزشتہ سال ذوالحجہ کے مبارک ماہ کی بات ہے، میں نے احیاء العلوم حضرت امام غزالیؒ کی کتاب میں بھوک کے فوائد اور اسی طرح کچھ سنتیں کھانے کے متعلق پڑھیں جودراصل علم میں توتھیں لیکن عمل نہ تھا۔ چنانچہ میں نے سنت پر عمل کرنے کی نیت سے بھوک لگنے پرکھانا اورکچھ بھوک چھوڑ کر کھانے سے ہاتھ کھینچ لینا، اس طریقہ کے مطابق کھانا شروع کردیا۔ صبح ناشتے میں ایک چھوٹی سی روٹی پھر اسی طرح دوپہر اور رات کے کھانے میں بھی ایک چھوٹی سی روٹی سالن کے ساتھ کھا لیتا لیکن اس کے درمیانی اوقات میں کھانے سے اجتناب کرتا اور کبھی پیٹ کی گرانی زیادہ تنگ کرتی تو بھوک کے متعلق وہ کتب اورمضامین پڑھتا جو احیاء العلوم میں اور دیگر ذرائع سے میں نے کمپیوٹر میں محفوظ کررکھے تھے۔ چنانچہ اس طرح میرا سبق تازہ ہوجاتا اور میں کم کھانے والی سنت پر قائم رہتا۔ پھر آہستہ آہستہ میں کم خوری کا عادی ہوگیا ‘ صبح ‘دوپہر اور رات کا کھانا مخصوص اوقات پر ہی لیتا۔ صرف چند ہی ماہ بعد میرا وزن 72 کلو اور کمر نئی پینٹ خریدتے ہوئے 34 انچ ناپ کر خریدی جوکہ وہ بھی کھلی سی محسوس ہوئی لیکن الحمدللہ اب میری کمر 32 انچ تک آچکی ہے۔ علاوہ ازیں ، جس سنت نے مجھے سب سے زیادہ نفع دیا ہے ۔ وہ ہے رات سونے سے تین گھنٹے قبل تک کھانا تناول کرلینا۔ اس سنت نے مجھے سب سےزیادہ نفع دیا ہے۔ اس سنت پر عمل سے ڈیڑھ ماہ کے اندر ہی نتیجہ ظاہر ہوا‘ بہت سکون کی نیند آتی ہے اور پہلے جو میرے کپڑے ہفتے میں ایک سے دو باررات سوتے ہوئے ناپاک ہوجاتے تھے اورفجر کی نماز سے قبل غسل کرنا پڑتا تھا ‘ یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔(طارق سلمان ، اٹک)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 119 reviews.