Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رشوت خور افسر وقت کا ولی بن گیا!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سد شاد و آباد رکھے‘ دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی عطا فرمائے ‘ آمین!۔میں گزشتہ چودہ سال سے عبقری سے منسلک ہوں‘ الحمدللہ اس عرصہ میں عبقری کی وجہ سے بہت برکتیں سمیٹ رہی ہوں۔اپنا آزمودہ تجربات قارئین کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئی ہوں۔
ہماری ایک جاننے والی فیملی سعودی عرب میں مقیم ہے۔اس فیملی میں ایک بچے کو کینسر کا مرض لا حق ہو گیا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ کے مرض کی جو کیفیت ہے اس کے مطابق اس کے زندہ رہنے کی کوئی امید نہیں‘یہ زیادہ سے زیادہ دو ماہ تک زندہ رہے گا۔انہوں نے وہاں ایک بزرگ سے رابطہ کیا اور انہیں دعا کے لئے کہا۔اس نیک بزرگ نے کہا کہ آپ نماز کے علاوہ سارا دن اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے ہر لمحہ سورئہ فاتحہ کا وردکریں اور اس دوران بچہ کی بیماری کا تصور رکھیں‘ ان شاءاللہ کلام الٰہی کی برکت سے عافیت اور خیر والا معاملہ ہو گا۔چنانچہ تمام گھر والوںنے اس پر عمل شروع کردیا اور سورئہ فاتحہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔انہوں نے مسلسل یہ عمل جاری رکھا‘ دو ماہ گزر گئے ‘اللہ پاک کی رحمت اور سورئہ فاتحہ کے ورد سے بچہ کی صحت بہتر ہونا شروع ہو گئی۔جب ڈاکٹروں کو دوبارہ چیک اپ کروایا‘ انہوں نے ٹیسٹ وغیرہ کیے اور حیران رہ گئے کہ آپ کا بچہ تو بالکل ٹھیک اور نارمل حالت میں ہے‘یہ کیسے بچ گیا ؟آپ نے اسے کون سے دوا استعمال کروائی اور کہاں سے اس کا علاج کروایا ہے؟۔انہوں نے سورئہ فاتحہ کے ورد کے بارے میں بتایاکہ ہم نے اس سورئہ کو مکمل توجہ اور دھیان کے ساتھ پڑھا جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے شفاء عطا فرمائی ہے۔
چند سال قبل آپ نے روحانی محفل میں سورئہ فاتحہ کے کمالات بتائے جس میںآپ نے والد صاحبؒ اور پٹواری والا واقعہ سنایا تھا کہ اس سورئہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے رشوت خورپٹواری کو توبہ کی توفیق اور پھر کشف کی دنیا عطا فرمائی تھی۔میں نے جب یہ واقعہ سنا تو ان دنوںہمارے محلے میں ایک خاتون تھی جو اکثر بیمار رہتی تھی۔وہ پوشیدہ امراض کا شکار تھیں‘نماز کے لئے دن میں کئی مرتبہ کپڑے تبدیل کرتی تھیں‘چہرہ پر بھی سوجن تھی اورجسم پر بھوج سا محسوس ہوتا تھا۔ میں نے انہیں کھانا کھانے کے دوران سات بار سورئہ فاتحہ مع تسمیہ پڑھنے اور صبح و شام ایک تسبیح یَا مَالِکُ یَا قُدُّوْسُ یَا سَلَامُپڑھنے کا کہا۔انہوں نے چند دن ہی عمل کیا تھا کہ صحت یاب ہونا شروع ہو گئیں۔آہستہ آہستہ ان کی تمام بیماریاں ختم ہو گئیں اور آج وہ بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔کھانا کھانے کے دوران سات بار سورئہ فاتحہ پڑھنے کے طبی و روحانی بہت سے فوائد ہیں ‘بس یقین شرط ہے۔(شازیہ ارشد‘ سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 123 reviews.