Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

ہر مر ض سے شفاءہو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص بارش کا پانی لیکر اس پر سورة فاتحہ ستر بار ، آیت الکر سی ستر بار، قل ہو اللہ احد ستر بار اور معوذ تین ( قل اعوذ برب النا س اور قل اعوذ برب الفلق) ستربار پڑ ھ کر دم کرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کرارشاد فرمایا کہ حضرت جبریل علیہ السلام میرے پاس تشریف لا ئے اور مجھے خبر دی کہ جو شخص یہ پانی سات روز تک متوا تر پئیے گا اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کے جسم سے ہر بیماری دو ر فرمائیں گے اور اسے صحت و عا فیت عطا ءفرمائیں گے اور اس کے گو شت پوست اور اس کی ہڈیو ں سے بلکہ تمام اعضاءسے تمام بیماریاں نکال دیں گے۔ ( الدر النطیم صفحہ نمبر 11 ) ٹانگو ں میں شدید درد کا علا ج (محمدارشاد، بہا ولپور) میری چھوٹی بیٹی کالج میں پڑھتی تھی کہ اسے ٹانگوں میں شدید درد شروع ہو گیا ڈاکٹرو ں نے بھی علا ج کیا آرام نہ آیا بلکہ بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کر وادیا گیا اور ہڈیوں کے ڈاکٹر بشیر چیمہ نے پندرہ دن تک علا ج کیا تو افاقہ نہ ہوا۔ ہسپتا ل میں ڈیو ٹی پر مو جو د نر س نے ایک نسخہ بتایا کہ اسے گھر لے جا ﺅ اور آکا ش بیل کو لیکر ایک پتیلے میں ڈال کر ابال لو اور اس کے بستر کے نیچے مٹی کے تیل کا چولھا رکھ کر اس کا ڈھکنا اتار دو اور ٹانگو ں والی جگہ سے گدا بھی ہٹا دو اس طر ح اسے بھانپ دو اور زیتون کے تیل کی مالش کرو اس طرح ایک دفعہ کرنے سے آرام آگیا اور پھر درد بھی نہیں ہوا ۔ لیموں کے فوائد ( تو صیف اسلم ) لیمو ں ایسا پھل جس کے بے پنا ہ فوائد ہیں۔ (1) اگر لیمو ں کو صبح نہار پیٹ گرم پانی میںنچوڑ کر پئیں تو نہ صرف جسم کی زائد چر بی زائل ہو جا تی ہے ۔ بلکہ معدہ بھی صاف ہو جا تاہے ۔ (2) لیمو ںمیں گلیسرین ملا کرروزانہ چہر ہ پر لگانے سے نہ صرف جلد صاف او ر چمکدار ہو جاتی ہے۔ بلکہ عرق گلا ب ملانے سے چہرہ پر نکھا ر بھی آجا تاہے (3) لیموں کو پانی میں ڈال کر نہا نے سے تا زگی کا احساس ہو تاہے ۔ (4) لیموں کا رس بالو ں میں لگانے سے بال چمکدار ہوتے ہیں ۔ (5) لیمو ں کو گرم پانی میں ملا کر پینے سے زکا م میں افاقہ ہوتا ہے ۔(6) لیمو ں کا شر بت نہ صر ف خون پتلا کرتاہے بلکہ برسات میں اسکا استعمال فائدے مند ہو تا ہے ۔ (7) لیمو ں کو سلا د پر چھڑکنے سے وہ زیا دہ دیر تک تازہ رہتا ہے ۔ (9) لیمو ں کو سرکے کی جگہ سالن میں بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔ فیو ض العملیا ت (قصو ر حسن نقشبندی، ضلع وہا ڑی ) آج کل زیا د ہ تر گھرانوں میں میا ں بیوی کے جھگڑے، نا فرمان اولا د کا، مسئلہ ساس بہو کا جھگڑا ،الغرض تقریبا ًہر گھر اس چیز کی لپیٹ میں ہے آج کا مضمو ن خصوصی طور پر ان ماﺅں بہنوں کے لیے ہے۔ جو ان مسئلو ں سے پریشان ہیں ۔ اور عاملو ں کے پا س چکر لگا کر تھک چکی ہیں ۔ تھوڑی سی محنت کر کے خود اپنا کام کر سکتی ہیں ۔ عملیا ت میں کامیا بی کے لیے جو چیز سب سے زیادہ ضروری ہے وہ چیز انتہا کی یکسوئی اور کامل یقین ہے ۔ اور آج کل کے دور میں یہ چیز نہا یت کم ہے ۔ اس وجہ سے عملیا ت اپنے سو فی صد اثرا ت نہیں دکھا تے ورنہ قرآنی آیات یا بزرگان دین کے بتائے ہوئے عملیا ت سے کسے انکار ہو سکتا ہے ۔ آج کی محفل میں جو عملیا ت لکھ رہاہو ں وہ انتہائی مجر ب ہیں۔ اور کئی بار اپنا اثر دکھا چکے ہیں ۔ (1) اگر کوئی شوہر اپنی بیوی پر ظلم کر تا ہو یا اس کے حقوق ادا کرنے میں کو تا ہی برتتا ہو تویہ عمل حُب کریں انشاءاللہ فرمانبردار بن جائے گا ۔ طریقہ: دو بادام لیں اور بعد نماز عشاءوضو کر کے دو بادام منہ کے اندر زبان کے او پر رکھیں اور شو ہر کا تصور کر تے ہوئے معنی بھی ذہن میں رکھیں ۔ یہ آیت نمبر 500 بار پڑھیں جب 100 بار پڑھ لیں تو بادام منہ سے نکالیں اور دم کر دیں ۔ اس طر ح 500 بار پڑھیں اور پانچ بار دم کریں ۔ اور پھر یہ بادام کسی کا غذ میں رکھ کر محفوظ کر لیں ۔ روزانہ 5 دن تک دم کریں اور پھر کسی طر ح شوہر کو کھلا دیں ۔ خیا ل رہے کہ یہ بادام کسی گرم چیز میں ڈال کر نہ کھلا ئیں ا ور نہ ہی یہ دم کیا ہوابادام آگ کے قریب رکھیں ۔ اور پڑھتے وقت جب بادام منہ میں ہونگے تو اس کے بعد جب منہ سے نکالیں تو لعاب دہن صاف نہ کریں۔ آیت یہ ہے ۔ ( وَاَلقَیتُ عَلَیکَ مَحَبَّةً مِّنِّی وَلِتُصنَعَ عَلٰی عَینِی ) (سورہ طہ پار ہ نمبر 16 ) تر جمہ: ”اور ہم نے آپ (موسی علیہ السلام ) پر اپنی محبت کا سایہ کر دیا تاکہ آپ خاص ہماری نگرانی میں رہیں ۔“ یہ ترجمہ ذہن میں رکھیں اور وقت ایک ہی رکھیں ۔ (2) یہ دوسرا عمل بھی میرا مجر ب ہے اور ذاتی استعمال میں بھی ہے ۔ اسلامی ماہ کی پہلی جمعرا ت کو 1000 بار بہ نیت زکوة اس عمل کو پڑھیں ۔ زکوة ادا ہو جائے گی ۔ اور پھر روزانہ بعد نماز عشاء41 بار پڑھیں ہمیشہ عمل قابو میں رہے گا۔ بعد ازاں جب بھی ضرورت ہو 41 بار پڑ ھ کر کھلائیں اس طر ح 5 سے 7 دن تک دم کرکے کھلا ئیں ۔ انشاءاللہ سو فی صد کام ہو گا ۔ عمل یہ ہے ۔ ( اللّٰھُمَّ یا مُسَخِّرَ مَن فِی السَّمَوٰتِ وَالاَرضِ سَخِّر لِی اللّٰھُمَّ اَ لقِ مُحَبَّتِی فِی قَلبِہِ اِجعَلہُ عَلَیَّ رَئُ و فًا مُّحِبًّا رَحِےمًا بِحَقِّ یا اَﷲُ یا رَحمَانُ یا رَحِیمُ مُحِبًّا عَلَیَّ عَلَیَّ مُحِبًّا عَلَی المَحبُو بِ حُبًّا کَانَ حُبًّا اَجِب یا رَبِّ جِبرَائِیلُ یا رَبِّ دَردَائِیلُ یا رَبِّ رَفتَمَائِیلُ ) (3) گھریلو جھگڑوں کو ختم کرنے کے لیے آپ جمعرات یا جمعہ کے دن سورج نکلنے کے فورا بعد سورة نساءلکھیں اور پھر سات با ر پڑھ کر دم کریں ۔ اور پھر یہ سورة پانی میں گھول کر پانی سارے گھر والو ں کو پلائیں انشاءاللہ چندہی دنو ں کے بعد جھگڑے ختم ہو جائیں اور سکون ہو جائے گا انشاءاللہ تعالیٰ۔ یہ عمل پھر بھی کر سکتے ہیں ۔ یعنی تین بار کر لیں مجر ب ہے۔ (4) یہ عمل محبت زوجین کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے ۔ طالب اور مطلو ب ( میا ں بیوی ) کی تصاویر لیکر جوڑ کر سی دیں۔ اور ان کو سامنے رکھ کر اولآخر 11 بار درود پاک ابراھیمی اور درمیان میں بہ نیت محبت پیدا کرنے کے ایک تسبیح ( بِسمِ اﷲِ الوَاسِعِ جَلَّ جَلَالُہ‘) پڑھ کر دم کر دیں اور سائل کو دیں ۔ تا کہ وہ روزانہ رات کو سو تے وقت اپنے سرہا نے کے نیچے رکھ کر سوئے اور روزانہ اس کا رخ تبدیل کرے جب تک مقصد حاصل نہ ہو انشاءاللہ 11یا 21 روز تک مقصد حل ہو جائے گا ۔ یہ عمل مجرب المجر ب ہے ۔ کامل یقین کے ساتھ جائز مقصد میں استعمال کریں۔ انشائ اللہ ضرور بالضرور فائدہ ہو گا ۔ باقی اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ انسانی عمر کو گھٹانے والے اسباب ( عبد ا لصبور ، حاصل پور) (1) ضرورت سے زیا دہ خوراک کھا نا یا ضرورت سے بہت کم (2) زیادہ مر غن اور ثقیل چیزیں کھا نا اور بالکل ناکارہ چیزیں کھا نا (3) زیادہ گرم یا زیادہ ٹھنڈی چیزیں کھا نا (4) بہت جلد غذا کھا نا (5) زیادہ گو شت خوری کرنا (6) گرم مصالحہ ، مر چ ، تلی بھنی ہو ئی چیزیں کھا نا (7) زیا دہ میدہ نشاستہ ، سفید چینی اور بر ف کا استعمال (8) مکھن، دودھ ، لسی تازہ پھل اور ہر ی سبزیا ت بالکل کم کھانا (9) زیادہ بازاری چیزیں کھا نا (10) شراب ،افیون ، بھنگ ، چر س ، تمباکو ، چائے وغیرہ کا استعمال (11) ضرورت سے زیادہ جسمانی اور دما غی محنت کر کے جسم اور دماغ کو زیادہ تکلیف دینااور آرام نہ کرنا(12) کاہل اور نکمے رہ کر جسم مو ٹا کر نا (13) کوئی مضر صحت پیشہ اختیا ر کرنا (14) ضرورت سے زیادہ ورزش کر نا یا بالکل نہ کرنا (15) بہت زیادہ نیند لینا یا بہت کم (16) بالکل بند کمرے میں سونا (17) نا ک سے سانس نہ لیکر منہ کے ذریعے سانس لینا (18) گندے ماحول اور خراب آب و ہوا میں رہنا یہ چیزیں انسانی عمر کو گھٹا دیتی ہیں ۔ اولا دِ نرینہ (ہارون بٹ ۔۔۔غازی روڑ لا ہو ر ) محترم جنا ب حکیم صاحب آپ کا رسالہ ما ہانہ عبقری ماہ مارچ نظر سے گزرا ۔ اس میں صفحہ نمبر 19 پر آپ کا فرمان جو آپ نے قارئین ! کو مخاطب کرتے ہو ئے فرمایا ہے ۔ اس کے مطابق لف شدہ تحریر ارسال ہے ۔ میرے ایسا کرنے میںصرف اور صرف خدا کی مخلو ق کی بھلائی اور آسانی مدنظر ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اسی سوچ کے مدنظر یہ تحریر اپنے ماہنامہ میں چھپوائیں گے ۔ شاید کسی ضرورت مند ، غریب جو قیمتی ادویا ت نہیں خرید سکتا اس تحریر سے مفت میں یا چند سکوں کی بدولت مستفید ہو سکے ۔ اولا د نرینہ ہر میا ں بیوی کی خواہش اور ضرورت ہے ۔ (1) ایک بزرگ شخص نے بتایا کہ اس کی شادی کے بعد ان کے ہا ں یکے بعد دےگرے دو بیٹیا ںپیدا ہونے پر انہو ںنے ایک حکیم سے رابطہ کیا ۔ حکیم صاحب نے ان کو ذیل ادویا ت اور ان کے استعمال کا طریقہ تجویز فرمایا ۔ ادویا ت ہمدرد دواخانہ کی استعمال کریں ہمدرد کی نہ ملنے کی صورت کسی اور دواخانہ کی متبادل دوائی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ (i) صبح نہا ر منہ یا ناشتہ کے 2 گھنٹے بعد معجون کلاں 4 ماشے اور کشتہ قلعی 2 تنکے (ii) رات کھانے کے2 گھنٹے بعد معجون مغلظ 4 ماشے اور کشتہ مثلث2 تنکے (iii) صبح شام ” رَبِّ ہَب لِی مِنَ الصَّالِحِینَ “ کا ورد 100 بار 10 بار درود شریف اول آخر۔ بزرگ مو صوف فرماتے ہیں ۔ کہ مندرجہ بالا ادویا ت کے استعمال کے بعد اللہ کریم نے ان کو یکے بعد دےگرے پانچ بیٹے عطا فرمائے ۔ ما شاءاللہ (2) پاک و ہند میں ایک بہت بڑے حکیم گزرے ہیں ۔ ان کا نام اولا د نرینہ کے علا ج کے حوالے سے بڑا مشہور ہے۔ وہ اپنی ” بیاض “ میں لکھتے ہیں کہ ان کے مشاہدہ میں ایسے نسخے آئے ہیں ۔ جن کو پچھلے 90 سال سے استعمال کیا جا رہا ہے۔اور ان کی کامیا بی نوے فی صد رہی ہے۔ (i ) قلب الحجر اصلی ایک تولہ ۔ طباشیر ایک ما شہ پیس کو مویز منقی میں رکھ کر ایک گولی بنالیں ۔ حمل کی حالت میں ہر ما ہ کے شروع میں دس دن روزانہ ایک گولی صبح نہا ر منہ دودھ کے ساتھ عورت استعمال کرے اورآخر حمل تک اسی طرح دس دن ہر ماہ کھا تی رہے ۔ (ii) کلونجی ایک تولہ ۔ فلفل سیا ہ ایک تولہ ۔ زعفران ایک تولہ۔مجیٹھ ایک تولہ باریک پیس کر ایک رتی کی گولی بنا لیں ۔ اور حمل کے شروع میں ہر ماہ دس دن تک ایک گولی روزانہ دودھ کے ساتھ نہا ر منہ کھائیں ۔ اور اس دس دن میں خاوند سے پرہیزرکھیں ۔ پھر بیس دن ناغہ کریں ۔ پھر دس دن کھائیں۔ خاوند سے دس دن پرہیز ۔حمل تک اسی طر ح کرتے رہیں ۔ انشاءاللہ مرا دبر آئے گی ۔ (3) علاج بذریعہ ایکو پریشر کی کتا ب ” آپ کی صحت آپ کے ہا تھ “ میں لکھا ہے ۔ (1) حمل ٹھہرانے کے لیے زیا دہ مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک انجیر اور ایک چھوار ہ لیں ۔ ان کے ٹکڑے کر کے شام کو ایک کپ پا نی میں بھگو دیں ۔ اگلے روز صبح کپ کا پانی پی لیں۔ انجیر اور چھوارے کے ٹکڑے کھا لیں ۔ اوپر مصری ، الائچی ملا نیم گرم دودھ پی لیں ۔ یہ عمل 2یا 3 ماہ کریں ۔ میا ں بیوی دونو ں کر سکتے ہیں اس سے مادہ منویہ میں اضافہ ہوتاہے۔ جس سے حمل کے امکا نا ت بڑھ جا تے ہیں ۔ (2 ) اولا د نرینہ کے لیے : (i) جس دن ماہواری آئے ۔ اسے پہلا دن شمار کریں ۔ (ii) دہا ئی کے دنو ں یعنی 2-4-6-10-12 یا 14 ویں دن حمل کے لیے صحبت کریں ۔ صحبت کرنے سے قبل شوہر اپنی بائیں کروٹ بیوی کے سامنے لیٹے ۔ پندرہ منٹ بعد شوہر کے دائیں نتھنے سے سانس چلنے لگے ۔ تب ملا پ کریں ۔ گنا ہ چھوڑنے کا مجر ب عمل (بھانجی حکیم ملک بشیر احمد، چھنی ریانہ ) گناہو ں کو چھوڑنے کا ایک عجیب نسخہ حضرت مو لا نا اشرف علی تھا نوی رحمتہ اللہ علیہ نے بتایا ۔ رات کو سو نے سے پہلے کمرے کا دروازہ بند کرکے دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ سے یو ں کہے: اے اللہ میں بڑا کم بخت ہو ں نا لا ئق ہو ں ۔احمق ہو ں ۔ سخت گناہگا ر ہو ں ۔ ان گنا ہو ں کو ترک کرنے میں میری ہمت کافی نہیں آپ ہی مدد فرمائیں ۔ یہ ترکیب کر کے دیکھو انشاءاللہ ایک ہفتے میں سب گنا ہ چھوڑ بیٹھو گے ۔ جنوں اور شیا طین سے حفا ظت کے طر یقے ( سنبل مرینہ ، فےصل آبا د ) جنا ت بھی اللہ تعالیٰ کی مخلو ق ہیں ۔ جنا ت کی مخلو ق کو جھٹلا نا ناممکن ہے اگر ہم یہ بات ذہن میں بٹھا لیں کہ یہ بھی ایک مخلوق ہے جس طر ح اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے ۔ اسی طرح انہیں بھی تخلیق کیا ہے۔ تو یقین جانیے اس سو چ کے ساتھ دل کا آدھا ڈر خودبخود ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد ایک اور کام یہ کریں کہ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کے ساتھ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ صبح و شا م کے اذکا ر بھی ضرور پڑھیں ان کو کسی قیمت نہ چھوڑئیے کیو نکہ قرآن پاک میں آتاہے ۔ وَاذکُرِاسمَ رَبِّکَ بُکرَ ةً وَّ اَصِیلًا 0 (سورةالدھر : ۵۲) ترجمہ:” اور اپنے رب کے نام کا ذکر صبح شام لیجئے ۔ “ یہ صبح و شا م کے اذکار آپکو ” پیار ے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں“ میں با آسانی مل جائیں گے۔ ان کو اپنی زندگی کا لا زمی حصہ بنائیں اسکو پڑھنے سے آپ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہیں گے اسکو اپنے اوپر اس طر ح لازم کریں جیسے کھا نا پینا لا زمی ہے۔ صبح کا ناشتہ اگر بھول جا ئے تو کوئی بات نہیں مگر صبح کے اذکا ر نہ بھولئیے ۔ان کے معنی پر اگر آپ غور کرکے پڑھیں گے تو خود بخود آپکو پتہ چل جائے گا کہ یہ شیطان سے کس طرح اللہ کی حفاظت میں دیتے ہیں ۔ آپ کو خود محسو س ہو گا کہ آپ اللہ کی حفاظت میں ہیں ۔ تین قل بھی لا زمی صبح و شام تین مر تبہ پڑھیں رات کو نبی کریم اکی بھی سنت تھی کہ بستر پہ جب لیٹتے تو معوذ تین (الفلق ، الناس) تین تین مر تبہ دعا کی طر ح ہا تھ اٹھا کر پڑھتے اور پھر ان پر پھونک ما رکر پورے بدن پر جہاں جہاں ہا تھ جا تا، پھیرتے ۔ یقین مانیے جب آپ یہ عمل کریں گے تو را ت کو سکون کی نیند آئے گی کیونکہ ہمارے ساتھ اکثر ایسا ہو تا ہے کہ بلا وجہ سر میں درد ۔ ٹانگو ں میں بھڑک لگ جا تی ہے۔ رات کو ایسی بے چینی ہو نے لگتی ہے ۔ جس کی کوئی وجہ نہیں ہوتی اگر آپ اس سنت پر عمل کریں گے تو انشا ءاللہ بے چینی دور ہو جائے گی اور سکون کی نیند آئے گی ۔ آخر میں یہ کہ جب ہم دین کی اصل سے ہٹتے ہیں تو ہمارے لیے مشکلا ت پیدا ہو جاتی ہیں ۔ اللہ کے رسول انے جو فرمایا وہ بالکل سچ فرمایا ان کی ایک ایک بات میں کوئی نہ کوئی حکمت پو شیدہ ہے۔ بس ہمیں ان احادیث سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے عمل کو سنت کے قریب تر کر دے ۔ ( آمین ثم آمین )
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 140 reviews.