Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جامن کھائیے، سدا بہار صحت پائیے (احمد وحید بھٹی)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

خون کی کمی اور امراض معدہ: بھوک بڑھاتا ہے، خون کی کمی کو پورا کرتا ہے، ہر قسم کے دموی اور صفراوی و پرانے دستوں و پیچش کو روکتا ہے۔ معدہ اور آنتوں کے لئے بڑا مفید ہوتا ہے۔ سینہ اور معدہ کی جلن، کھٹی ڈکاروں اور ہاتھ پاﺅں کی جلن میں مستعمل ہے مالک دو جہاں نے انسان کے لئے بہت سی نعمتیں پیدا کی ہیں۔ انسان ہر دور میں ان نعمتوں سے فیض یاب ہوتا رہا ہے۔ یہ نعمتیں اس قدر زیادہ مقدار میں ہیں کہ ان کا شمار ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ”تم اپنے دب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاﺅ گے“ (القرآن) انہی نعمتوں میں سے ایک جامن بھی ہے۔ اس کا نباتاتی نام Eugenia Jumbulana ہے۔ محل وقوع یہ مشہور عالم پھل براعظم ایشیا اور آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر جون اور جولائی کے مہینوں میں یہ بازار میں عام دستیاب ہوتا ہے اور پک کر کھانے کے قابل ہوجاتا ہے۔ اس کا درخت 30 سے 70 فٹ تک ہوتا ہے۔ اقسام: اقسام کے اعتبار سے یہ تین قسم کا ہوتا ہے۔ صحرائی، دریائی اور بستانی۔ پھل کے اعتبار سے اس کی دو اقسام ہوتی ہیں، بڑی اور چھوٹی۔ مزاج: جامن درجہ اول میں سرد، درجہ دوم اور سوم میں خشک ہوتا ہے۔ بعض محققین کے مطابق سرد درجہ دوم اور درجہ اول میں تر ہوتا ہے۔ نفع خاص: بھوک بڑھاتا ہے، قابض ہوتا ہے اور حرارت کو تسکین دیتا ہے۔ نقصانات جامن حابس، قابض نفخ پیدا کرنے کے علاوہ دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ زیادہ استعمال کرنے سے بخار اور مرض سل پیدا کرسکتا ہے۔ پھیپھڑوں میں ریح پیدا کرکے نقصان پہنچانے کا موجب بنتا ہے۔ اس کو کھانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اسے نمک لگاکر برتن میں چھوڑ دیا جائے پھر مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے۔ جامن کا مختلف امراض میں استعمال جامن جہاں جسم انسانی میں چند ایک نقصانات پیدا کرتا ہے وہاں بہت سے امراض کو رفع کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ ذیل میں ان امراض کا ذکر کیا گیا جس میں جامن کا استعمال نفع بخش ثابت ہوتا ہے۔ تلی کا ورم (ورم طحال) جامن کا رس یا رب تلی کے ورم کو تحلیل کرنے کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ اپنی تیزابی خاصیت کی وجہ سے پتھری کو بھی رفع کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خون کی کمی اور امراض معدہ: بھوک بڑھاتا ہے، خون کی کمی کو پورا کرتا ہے، ہر قسم کے دموی اور صفراوی و پرانے دستوں و پیچش کو روکتا ہے۔ معدہ اور آنتوں کے لئے بڑا مفید ہوتا ہے۔ سینہ اور معدہ کی جلن، کھٹی ڈکاروں اور ہاتھ پاﺅں کی جلن میں مستعمل ہے۔ امراض جگر جامن جگر کے امراض میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ جگر کی کمزوری اور گرمی کا خاتمہ کرتا ہے۔ امراض دل جامن دل کی گھبراہٹ، دل ڈوبنا اور بے چینی میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بواسیر جامن کی گٹھلی، آم کی گٹھلی، ہلیلہ سیاہ برابر وزن سفوف تیار کریں۔ گھی میں بھون کر صبح و شام 3 گرام استعمال کروائیں۔ بواسیر جڑ سے ختم ہوجاتی ہے۔ ذیابطیس اور پیشاب کی زیادتی جامن پیشاب میں شکر آنے کو روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے۔ جامن کے بیجوں کا سفوف 5 گرام صبح دوپہر شام دینے سے پیشاب بار بار آنے اور ذیابطیس میں مفید ہے۔ تریاق جامن زہروں کا تریاق بھی ہے۔ خاص طور پر افیون کا اثر اتارنے میں بے حد فائدہ مند ہے۔ بچھو کے ڈنگ میں اس کا ضماد مفید ہے۔ پارہ کے غلط استعمال سے ہونے والے بداثرات کو زائل کرتا ہے۔ کچلہ کے زہر کو اتارنے میں جامن کی گٹھلی کا 5 گرام سفوف بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جریان اور لیکوریا جامن کی گٹھلی کا سفوف یا جامن کا پھل خشک کرکے ستو بناکر شکر یا شہد ملاکر استعمال کرنا سیلان الرحم (لیکوریا) اور جریان منی میں بھی مفید ہے۔ مسوڑھوں کا ورم اور پائیوریا جامن کے خشک پتوں کا منجن مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے۔ مسوڑھوں کے ورم اور مسوڑھوں سے خون آنے (پائیوریا) میں بہت فائدہ مند ہے۔ پیچش اور دست جامن ہر قسم کے دستوں و پیچش کو روکتا ہے۔ معدہ اور آنتوں کے لیے بڑا مفید ہے۔ جامن کا شربت قے، متلی، اسہال و خونی پیچش کو ٹھیک کرتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 400 reviews.