آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سات قسم کے آدمی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ عطا فرمائیں گے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات قسم کے آدمی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ عطا فرمائیں گے۔ قیامت کے اس دن میں جس دن کہ اس کے سایہ رحمت کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔
.1ایک عدل و انصاف سے حکمرانی کرنے والا فرماں روا۔
.2دوسرا وہ جوان جس کی نشو و نما اللہ کی عبادت میں ہو (یعنی جس کی جوانی کی مستیوں نے اسے غافل نہ کیا)۔
.3تیسرا وہ مرد مومن جس کا یہ حال ہے کہ اس کا دل ہر وقت مسجد میں اٹکا رہتا ہے۔
.4چوتھا وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کے لئے باہم محبت کی اسی پر جڑے رہے اور اسی پر الگ ہوئے۔
.5پانچواں اللہ کا وہ بندہ جس نے اللہ تنہائی میں یاد کیا تو اس کے آنسو بہہ پڑے۔
.6چھٹا وہ مرد مومن جسے حرام کی دعوت دی کسی ایسی عورت نے جو حسب و نسب اور حسن و جمال کی مالکہ ہے تو اس بندے نے کہا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں (یہ الفاط کہنے کے بعد اس نے حرام کی طرف سے اپنے قدم موڈ لئے ہوں)۔
.7ساتواں وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں کچھ صدقہ کیا اور اس قدر چھپا کر کیا کہ گویا اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہیں۔
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی یہ صفات عطا فرمائیں اور یوم آخرت عرش عظیم کے سایہ تلے جگہ عطا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسا عادل حکمران نصیب فرمائیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 540
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں