Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بسم اللہ کی خصوصیات

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

جو شخص سوتے وقت اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ لے اللہ تعالیٰ اس کو رات بھر شیطان کے شرسے محفوظ رکھے گا حل مشکلات حضرت خطیب رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ بسم اللہ کی بدولت اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی بسم اللہ کی برکت سے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی نے کوہ جودی پر قرار پکڑا بسم اللہ کے اثر سے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر آتش نمرود گلزار بن گئی‘ بسم اللہ کے سبب ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون پر فتح پائی‘ بسم اللہ کے طفیل حضرت سلیمان علیہ السلام کیلئے تمام جن و پری مطیع ہوگئے۔بسم اللہ ہی کے پڑھنے سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دم مادرزاد اندھوں اور جذامیوں کیلئے باعث شفاءتھا۔ پھر یہی بسم اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے دین کی مدد کا سبب اور سخت دشمنوں پر بڑی بڑی فتوحات کا سبب بنی۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو مومن بسم اللہ پڑھ کر کام کریگا اس میں برکت دی جائیگی اور جو شخص طلب حاجب کے وقت اس کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی ہر مراد پوری فرمائیں گے۔ دفع بلیات جو شخص سوتے وقت اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ لے اللہ تعالیٰ اس کو رات بھر شیطان کے شرسے محفوظ اور اس کے مال کو چوروں سے مامون رکھے گا اور اس کو مرگ سفاجات اور ہر بلا سے بچائیگا۔ تذلیل ظالم کسی ظالم کے سامنے 50مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو ذلیل کردیتا ہے۔ ہر قسم کا درد اگر جسم کے کسی مقام پر ریحی‘عصبی یا الہتابی درد کسی قسم کا ہو‘ ایک سو مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کردیں اور اسی طرح تین دن تک دم کرتے رہو۔ اللہ کے فضل سے شفا ہوجائےگی۔ میاں بیوی کی محبت کیلئے جو شخص پانی کے پیالے پر 786 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر دم کرے اور یہ پیالہ زوجین کو پلادے تو وہ آپس میں محبت و الفت کرنے لگیںگے۔ (صفحہ نمبر 203،204) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 552 reviews.