جون کے جوابات
جواب:نانی اماں کو انجیر کے سات دانے روزانہ کھلایا کریں صبح نہار منہ اور دوائی کے طور پر ماہنامہ عبقری کی ہاضم خاص لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق کھلائیں انشاءاللہ کچھ دنوں میں ہی مستقل ٹھیک ہوجائینگی اور آپ کو دعائیں دیں گی۔ (شاہد‘ لاہور)
جواب: ہڈیاں ٹیڑھی اور ابھار کی وجہ یا تو پرانا لیکیوریا ہوتا ہے یا بچپن میں ٹائیفائیڈ کا ہونا ہے جو ہڈیوں کے اندر سرائیت کرجاتا ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں کھوکھلی ہوجاتی ہیں۔ اس کیلئے میرا تجربہ شدہ ہے آپ مستقل ماہنامہ عبقری کی ٹھنڈی مراد اور اکسیر البدن تین ماہ کھلائیں اگر لیکیوریا ہے تو پوشیدہ کورس کھلائیں۔ ناریل زیادہ کھلائیں۔(انیلہ‘ راولپنڈی)
جواب: آپ چھلکا بہیڑا‘ چھلکا ہریڑ‘ ملٹھی آملہ اور کشتہ فولاد کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ دیسی گھی کا چوتھائی چمچ شہد کے ایک چمچ کیساتھ صبح نہار منہ اور عصر کے وقت استعمال کریں۔ (عمران‘ملتان)
جواب: سورة فلق مع تسمیہ 200 بار، سورة الناس مع تسمیہ 200 بار شام چلتے پھرتے پڑھیں۔ گھر کا ہر فرد پڑھے تو نفع زیادہ ہوگا۔سارا دن پاک ناپاک، وضو بے وضو پڑھیں گھر کا ہر فرد پڑھے اتنا کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ مال کی زکوٰة پوری گن گن کر دیں۔ اکثر خواتین مال اور زیورات کی زکوٰة نہیں دیتیں۔ اگر انگوٹھی قیمتی ہے تو سوا لاکھ مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ پڑھیں کوئی چیز رکھیں تو سانس روک کر3 مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ لیا کریں۔ ( محمداویس‘ساہیوال)
جواب:آپ کوئی دوسری دوا استعمال نہ کریں بلکہ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے ستر شفائیں منگوا کر استعمال کریں۔ آپ کو جو فوڈ الرجی ہوئی ہے خاص کر دودھ وغیرہ سے یہ ختم ہوجائے گی اور دوسری بات یہ ہے بعض اوقات کسی چیز سے نقصان پہنچتا ہے لیکن بعض دفعہ وہم بھی ہوجاتاہے جیسے ہی وہ چیز سامنے آتی ہے فوراً ری ایکشن شروع ہوجاتا ہے۔
(ڈاکٹرسمیرا‘لاہور)
جولائی کے سوالات
سوال: میری عمر 21 سال ہے سر میں خشکی بہت ہے بال بھی بہت گررہے ہیں روزانہ ڈھیروں خشکی نکلتی ہے بہت سے تیل استعمال کیے ہیں مگر مستقل طور پر کسی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کوئی ایسا مشورہ دیں جس سے مستقل فائدہ ہو۔ (ناصرعلی‘ سرگودھا)
سوال:میری عمر 19 سال ہے‘ کالج میں پڑھتا ہوں‘ چہرے پر بہت دانے ہیں کبھی پیپ والے ہوتے ہیں کبھی بڑے بڑے لال ہوجاتے ہیں۔ ہاتھ پاوں میں جلن ہوتی ہے۔ جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں۔ (محمدجمشید‘ راولپنڈی)
سوال: میں پہلے خوشحال تھا لیکن کچھ عرصہ پہلے کاروبار وسیع کرنے کی غرض سے کچھ رقم سود پر اٹھالی۔ اس سود کی بے برکتی اور نحوست کی وجہ سے اب میں اٹھارہ لاکھ کا قرض دار ہوں۔ صبح ہوتے ہی میرے گھرکی گھنٹی قرض خواہ بجانا شروع کردیتے ہیں اور رات دو بجے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ہر روحانی وظیفہ کرچکا ہوں لیکن اس سود کی نحوست کی وجہ سے کوئی عمل کارگر نہیں ہورہا۔ آخری منزل موت نظر آرہی ہے۔ اللہ کیلئے مجھے کوئی بہن یا بھائی اس مسئلہ کا حل بتائے۔ ساری عمر دعا گو رہوں گا۔ ( اخترعلی راولپنڈی)
سوال: ہمارے گھر میں چھوٹی چھوٹی چوہیاں بہت زیادہ ہیں قارئین ان سے چھٹکارے کا کوئی مجرب طریقہ بتائیں۔
(عارف چودھری‘ دریا خان)
قارئین! میں گلے کے شدید مرض میں مبتلا ہوں‘گلے سے لیس دار مادہ خارج ہوتا ہے‘ بڑے ٹوٹکے استعمال کیے لیکن خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔ رمضان قریب آرہا ہے قرآن سنانا ہے ۔ عبقری کے قارئین سے درخواست ہے کہ میرے مسئلے کا حل ضرور تجویز فرمائیں‘ شکریہ۔ (ابوحسان‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 604
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں