Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رب کی مدد، رب کی پکڑ (عدین شمسی‘لاہور)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

قارئین! یہ حقیقت ہے کہ ”تکبر“ صرف اللہ ہی کی صفت ہے اور تکبر کرنا صرف اللہ ہی کو زیب دیتا ہے۔ آج تک جس نے بھی اس معاملہ میں رب کی برابری کرنے کا سوچا.... وہ تباہ و برباد ہوا ہے۔ کچھ دن پہلے ایک صاحب نے ایک بہت عبرتناک واقعہ سنایا‘ انہی کی زبانی اس واقعہ کو سنیے:۔ کچھ عرصہ پہلے ہمارا دین کی نسبت سے اندرون سندھ سفر ہوا گاوں تھا‘ قریب جنگل بھی تھا‘ مجھے گاوں دیکھنے کا بہت شوق تھا میں نے ایک دن امیر صاحب سے اجازت لی اور سیر کرنے نکل گیا۔ گاوں کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نہ جانے میں کب جنگل میں داخل ہوگیا اور راستہ بھول گیا‘ خیر چلتا رہا یہاں تک کہ مغرب کا وقت شروع ہوگیا اور ہلکا ہلکا اندھیرا چھانے لگا‘جوں جوں وقت گزرتاگیامیری پریشانی میں اضافہ ہونے لگا‘ مجھے واپسی کا کوئی راستہ سمجھ نہیں آرہا تھا۔ خیر تھوڑا آگے ایک آدمی ملا‘ میں نے اس کو بتایا تو کہنے لگا کہ آپ غلط راستے پرآگئے ہیں یہیں سے واپس مڑیںہاں یہ بات یاد رکھیں راستے میں ایک پاگل اونٹ بیٹھا ہے وہ جس انسان کو دیکھ لیتا ہے اس کو چھوڑتا نہیں ہے‘ مرتا کیا نہ کرتا‘ اللہ کا نام لے کرچلنا شروع کیا‘کچھ آگے جاکر مجھے اونٹ کی سرسراہٹ سنائی دی اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا اونٹ کہیں سے نکل آیا اور میرے پیچھے لگ گیا۔ میں تیز تیز چلنے لگا اور ساتھ ساتھ حفاظتی دعائیں بھی پڑھ رہا تھا۔ ایک دم اونٹ بھاگنے لگا تو میں بھی بھاگنے لگا‘ میں بھاگتے بھاگتے بہت آگے نکل گیا ‘ مجھے سامنے کنواں نظر آیا‘ پیچھے مڑ کر دیکھا تو اونٹ بھاگ رہا تھا۔ میں نے آو دیکھا نہ تاو کنویں میں چھلانگ لگادی کنواں پرانا تھا۔ جھاڑیاں وغیرہ پڑی ہوئی تھیں پکڑتا پکڑتا کسی طرح اس کے پیندے تک پہنچ گیا۔ اونٹ آیا‘ اس نے تو پہلے زور زور سے زمین پر غصہ سے پاوں مارے پھر کافی دیر نیچے جھانکتا رہا اور تھوڑی دیر بعد پیچھے ہوکر بیٹھ گیا مجھے پتہ تھا کہ یہ کل تک یہاں سے نہیں اٹھے گا کیونکہ اونٹ کی دشمنی بہت ظالم ہوتی ہے۔ ایک دم مجھے ایک دعا یاد آئی۔ یہ دعا امام محمد بن ادریس خوارزمی رحمتہ اللہ علیہ کی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس دعا سے فرشتے بھی کانپ جاتے ہیں میں نے یہ دعا فوراً پڑھنا شروع کی۔دعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ یَاوَدُودُ یَاذَالعَرشِ المَجِیدِ یَامُبدِیُ یَامُعِیدُ یَافَعَّال لِّمَایُرِیدُ یَاذَالعِزَّةِ الَّتِی لَاتُرَامُ وَالمُلکِ الَّذِی لَایُضَامُ یَامَن عَلٰی نُورِہ اَرکَانُ عَرشِہ یَامُغِیثُ اَغِثنِی یَامُغِیثُ اَغِثنِی یَامُغِیثُ اَغِثنِی اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیر (مجموعہ وظائف) میں نے دو تین مرتبہ ہی پڑھی تھی کہ کنویں کے پیندے سے ایک اژدھا نکلتا ہوا نظر آیا جوتقریباً بانس کی موٹائی کے برابر موٹا تھا اور بہت وحشت ناک تھا۔ وہ نکلا اور سیدھا اوپر گیا تھوڑی دیر بعد وہ اپنا کام کرکے واپس آگیا اور اپنے بل میں چلا گیا۔ یکایک مجھے اونٹ کے غرانے اور کراہنے کی آواز آنے لگی۔ میں سمجھ گیا کہ اللہ نے وہ اژدھا میری مدد کیلئے بھیجا تھا اور وہ اونٹ کو کاٹ گیا ہے۔ تھوڑی دیر بعد اونٹ کی آواز مدہم پڑگئی اور مجھے یقین ہوگیا کہ اونٹ ختم ہوچکا ہے۔ میں اللہ کا نام لے کر جھاڑیوں کو پکڑتا پکڑتا اوپر پہنچا تو اونٹ بالکل ساکت پڑا ہوا تھا، چاہیے تو یہ تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا اور اپنی راہ لیتا۔ لیکن نہ جانے شیطان نے کیا میرے دل میں ڈالا، مجھے اونٹ پر بہت غصہ آیا کہ ”تونے میرا وقت برباد کردیا‘ تو نے مجھے مصیبت میں ڈال دیا“ میں نے جو حقارت کے ساتھ اونٹ کو لات ماری ”تو دفع ہو“ تو میری ٹانگ ران تک اونٹ کے جسم کے اندر چلی گئی۔ میں حیران پریشان‘ ”یہ کیا ہوا“ پھر اندازہ ہوا کہ وہ اژدھا اتنا زہریلا تھا کہ اونٹ کا پورا جسم زہر کی وجہ سے گل کر پلپلا ہوچکا ہے۔ میری ٹانگ میں تکلیف شروع ہوگئی خیر میں کسی طرح اپنے ساتھیوں تک پہنچ گیا مگر اگلے دن صبح تک میری تکلیف بڑھ گئی میں ہسپتال گیا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ زہر بہت شدید تھا جراثیم ران تک پہنچ چکے ہیں اس لیے ٹانگ کاٹنی پڑے گی ورنہ زہر پورے جسم میں پھیل جائے گا پھر مجھے اندازہ ہوا کہ غرور کرنے کا انجام کیا ہوتا ہے۔“
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 607 reviews.