السلام علیکم! آپ کے حکم کے مطابق چند وظائف وعملیات جن سے فائدہ ہوا تحریر کر رہا ہوں:
سخت مصیبت سے نجات کیلئے
1۔مشکل وقت میں جب سایہ بھی ساتھ چھوڑ جائے خواہ وہ قید و پابندی (جیل) کی زندگی ہو خواہ کسی بھی مشکل ہو اس درود شریف کا ذکر کثرت کے ساتھ کرنے کی بدولت اللہ پاک ہر مشکل پریشانی‘ تکلیف‘ مصیبت حل کردیتے ہیں۔ (درود تنجینا) یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔
گمشدہ چیز کیلئے
2۔ اگر کوئی چیز لاپتہ یا گم ہوجائے تو اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ وہ چیزملادیتے ہیں۔ میرا بھتیجا کالج گیا تھا رات 9:30 بجے تک واپس نہ آیا نہ ہی کوئی رابطہ تھا ‘میں نے صرف وضو کرکے چند مرتبہ درج ذیل عمل پڑھا اللہ عزوجل کے حکم سے اس نے خود فون کرکے خیریت بتادی۔ہم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ (مکمل پھر) بِسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ
خاوند کے دل میں مقام بنانے کیلئے
جس عورت کا خاوند اسے اچھا نہ جانتا ہووہ عورت 7 دن لگاتار یہ عمل کرے۔وہ عورت پہلے غسل کرے پھر دو رکعت نماز نفل پڑھے۔ دونوں رکعت میں ایک مرتبہ سورہ فاتحہ ایک مرتبہ سورہ اخلاص پھر نماز کا سلام پھیر کر کھڑے ہوکر 3 ہزار مرتبہ یَاعَزِیزُ پڑھے پھر چوتھے دن 5 ہزار مرتبہ یَاعَزِیزُ بیٹھ کر پڑھے اس طرح 7 دن پورے کرے۔جب 7 دن پورے ہوجائیںانشاءاللہ وہ اللہ کے حکم سے خاوند کی نظروں میں نہایت معزز ومحترم اور محبوب بن جائے گی۔
امتحانات میںکامیابی کیلئے
3۔ جب میں LLB میں زیرتعلیم تھا تو ہر امتحان میں صبح و شام100 مرتبہ یہ ذکر کرتا تھا جس کی وجہ سے میری غیبی مدد ہوتی تھی اور میں خودرزلٹ پر حیرا ن ہوتا تھا۔
حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ یَاوَارِثُ یَانَصِیرُ
ہر طرح کی جسمانی بیماریوں کیلئے
ہر طرح کے جسمانی امراض سے نجات کیلئے ہر نماز کے بعد 111 بار یَاسَلاَمُ انتہائی توجہ و یقین کے ساتھ پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 611
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں