Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

ایڈیٹر کی ڈھیروں ڈاک سے صرف ایک خط کاانتخاب نام اورجگہ مکمل تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ رازداری رہے۔ کسی واقعہ سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔اگر آپ اپنا خط شائع نہیں کراناچاہتے تو اعتماد اور تسلی سے لکھیں آپ کا خط شائع نہیں ہوگا۔ وضاحت ضرور لکھیں۔ اس ماہ کا دکھی خط محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد نہایت ادب سے گزارش ہے اورآپ کیلئے دعا گو ہوں کہ آپ جس طرح دکھی انسانیت کے کام آرہے ہیں‘ اللہ آپ کو اس کا اجرعظیم دے۔ حکیم صاحب! میں ایک بہت بے بس عورت ہوں کیونکہ عورت نام ہی شاید بے بسی اور مجبوری کا ہے پہلے نماز کی اتنی پابند نہیں تھی لیکن جب سے عبقری پڑھا دل کی دنیا ہی بدل گئی۔ حکیم صاحب میں ایک یتیم لڑکی ہوں میرے والد نے میری ماں کو اس وقت طلاق دی جب میںچارسال اور میری چھوٹی بہن ابھی چھ ماہ کی تھی۔طلاق کے کچھ عرصہ بعد میرے نانا نے ہماری ماں کی دوسری جگہ شادی کردی اور ہمیں اپنے پاس رکھ لیا۔ کچھ عرصہ بعد میرے ماموں کی شادی کے بعد میرے نانا نے زمین وغیرہ کا سارا چارج میرے ماموں کو دیکر خود بھی بے بس ہوگئے میرے پانچ ماموں ہیںدوسرے نمبر والے نے ہم دونوں کو پڑھایا مجھے (ایم ایس سی) اور چھوٹی کو بی اے کروایا حالات چونکہ خراب ہورہے تھے (گھر میںماموں کی آپس میں لڑائی) اس لیے خالہ کے ساتھ ہی میری بھی شادی کردی۔ زہے نصیب میرے سسرال والے تو اچھے ہیں لیکن میرے خاوند کا رویہ میرے ساتھ بہت ناروا ہے۔ شادی کے پہلے دو تین سال تو مار پٹائی‘ گالی گلوچ کے علاوہ انہیں سکون نہیں آتا تھا وہ اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا ہے جب سے میری ساس فوت ہوئیں ہیں تب سے ہاتھ اٹھانا چھوڑ دیا ہے لیکن گالیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گھر کی ہر چیز کو تالا لگا کر رکھنا‘ میرا کوئی رشتہ دار مربھی جائے تو بھی مجھے جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ میری ماں کی وصیت تھی زمینیں تھوڑی سی ہیں جنہیں آج کے دور میں ٹھیکے پر دے کر گزارا کرنا ممکن نہیں۔ نہ زمینوں میں اور کوئی دوسرا دھندا کرنے پر راضی ہیں کہتے ہیں کہ اسی سے گزارا کرنا ہے۔ نہ کام میں نے کیا ہے اور نہ میرے سے توقع رکھنا۔ حکیم صاحب اب میرے چار بیٹے ہیں ایک دوسال کا اور دوسرا چھ سال کا۔ لوگوں کے بچوں کی طرف دیکھ کر مختلف طرح کی چیزیں (کھلونے یا کھانے پینے والی) مانگتے ہیں تو بھی لڑائی ہوتی ہے کہ انہیں سمجھا کر رکھ یہ کیوں مانگتے ہیں۔ حکیم صاحب مجھے تو زہر کھانے کے لئے کبھی پیسے نہیں دئیے اپنی چھوٹی چھوٹی چیز کو بھی تالا لگا کر رکھتے ہیں۔ مجھے اپنے کسی عزیز واقارب کے ہاں نہیں جانے دیتے اگر میرے گھر میں میری ماں‘ خالہ یا چھوٹی بہن آجائیں تو گالیاں دیتا ہے کہ یہ میرا گھر ہے یہ تمہارے باپ کا دیا نہیں ہے جس میں منہ اٹھائے چلے آتے ہیں۔ حکیم صاحب! ہم دونوں بہنوں کا صرف یہی قصور ہے کہ ہمارے سر پر ماں باپ کا سایہ نہیں ہے۔ ماں کے آگے اپنے بچے ہیں اور سوتیلے باپ کا رویہ بھی گھر میں اچھا نہیں ہے۔ میری بہن کو بھی تیسرے نمبر والا ماموں ہی برداشت کرتا تھا پہلے تو اس کا رویہ بالکل ٹھیک لیکن اب وہ میرے خالو وغیرہ کے پیچھے لگا ہوا ہے نہ گھر میں اپنی بیوی سے نہ میری بہن سے پہلے کی طرح بات چیت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمہارے ماموں کے ذہن کو کچھ ہوا لگتا ہے حکیم صاحب! عرصہ 10,9سال سے وہ اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ زمین کے تنازع میں عدالت میں 3,2 کیس بھی لڑرہا ہے دوسرے تینوں نے مل کر اس ماموں کو گھر سے نکال دیا تھا اب باہر لوگوں کی زمینوں پر کام کرتا ہے۔ حکیم صاحب ! میرے اجڑے بکھرے خاندان کیلئے دعا کریں کہ کسی طرح لڑائیوں کی آگ تھم جائے اور تیسرا مسئلہ چھوٹی بہن کا ہے اس کا رشتہ میرے ماموں نے خود ہی میرے سیکنڈ کزن لاہور میں رہتے ہیں اچھے لوگ ہیں لڑکے والے اور لڑکی سارے راضی تھے طے کردیا۔ اب 3,2 مہینوں بعد پتہ نہیں کس نے کیا کیا کہتے ہیں کہ رشتہ ادھر نہیں کرنا۔ میں نے اپنی بڑی بہن کے گھر کرنا ہے حکیم صاحب وہ لڑکا پورا بدمعاش ہے۔ میری بہن سر پیٹ رہی ہے بتائیں میں کیا کروں۔ ماموں ہیں کہ کسی کی نہیں سنتے۔ حکیم صاحب میں روحانی محافل میں بھی شرکت کرکے دعائیں مانگتی ہوں لیکن میری دعائیں کسی پر اثر نہیں کرتیں۔ پلیز میرے لیے‘ امی کیلئے اور چھوٹی بہن کیلئے کچھ بتائیں‘ جادو ٹونہ ہے کیا ہے؟ جو پورا خاندان مصیبتوں کے جال میں پھنسا ہوا ہے۔ حکیم صاحب! ایک طبی مسئلہ ہے کہ بیٹے کچھ نہیں کھاتے پیتے اور مجھے خود بھی بھوک نہیں لگتی اور بچوں کو بازاری چیزیں نہ دینے کے باوجود (ٹانسلز) گلے پڑنا صحیح نہیں ہوتے۔ انگریزی ادویات اور بہت سے دیسی ٹوٹکے آزمائے ہیں بتائیں کیا کروں۔ اس کے علاوہ مجھے لیکوریا بھی ہے اور پورا جسم ٹوٹا پھوٹا رہتا ہے کام کرنے کو بالکل دل نہیں کرتا چکر آتے رہتے ہیں اور چھوٹی بہن کے منہ پر کیل دانے‘ پھنسیاں 4,3 سال سے مسلسل نکل رہے ہیں عمر 16,15 سال ہے اور پھر نشان بھی ختم نہیں ہوتے۔ پلیز اس کا بھی کوئی حل بتادیں۔ بہت سے ٹوٹکے آزمائے بھی ہیں۔ ان مسائل کیلئے کئی لوگوں سے رجوع کیا اور جس نے جو کچھ بتایا وہ کیا لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔ کوئی کہتا ہے کہ بندش ہے کوئی جادو کہتا ہے۔میں اپنا زیور بیچ کر ایسے لوگوں کے پاس جاتی رہی ہوں لیکن سب کچھ کرنے کے باوجود بھی یہ مسائل ایسے ہی ہیں اور اب تو میں اپنے شوہر سے پوشیدہ بہت سا قرض بھی لے چکی ہوں اور اس کے اترنے کی بظاہر کوئی صورت نہیںجس کی وجہ سے میں اندر ہی اندر گھلتی رہتی ہوں۔ ان حالات کی وجہ سے میرے بچوں کے اوپر بہت برا اثر پررہا ہے۔ وہ بہت زیادہ ضدی ہوگئے ہیں۔ مجھے اندر ہی اندر یہ غم کھائے جارہا ہے کہ جس طرح کے نصیب میرے ہیں کیا اسی طرح میری چھوٹی بہن کے بھی ہوں گے؟ اور کیا میری اولاد بھی ان حالات کا سامنا کرے گی؟ خداراکوئی پڑھائی بتادیں اور اجتماعی دعا کروادیں اور اپنی خاص دعاﺅں میں ہمیشہ یاد رکھیں۔ (پوشیدہ) (قارئین الجھی زندگی کا سلگتا خط آپ نے پڑھا ، یقینا آپ دکھی ہو ئے ہو ں گے ۔ پھر آپ خو د ہی جوا ب دیں کہ اس دکھ کا مداوا کیا ہے ؟)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 620 reviews.