Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردرد کا سادہ علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

دماغی صدمہ روکنے کا ٹیکہ ایک حفاظتی ٹیکے (ویکسین) کے کھلانے سے تجربہ گاہوں کے چوہے‘ مرگی اور فالج سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان سے محفوظ پائے گئے ہیں۔ یہ ٹیکہ دماغ میں این ایم ڈی اے کہلانے والے آخذے کو روکتا ہے۔ ٹیکے کی تیاری میں ایک وائرس میں این ایم ڈی اے کی جین شامل کی گئی۔ اسے زیرتجربہ جانور کے خون میں شامل کرنے سے اس کا حفاظتی نظام وائرس اور این ایم ڈی اے دونوں کے ضد اجسام تیار کرتا ہے جو خون میں گردش کرتے ہیں لیکن دماغ کے خون میں رکاوٹ بننے والے اجزاءانہیں دماغ میں داخل ہونے سے روک دیتے ہیں مگر مرگی اور فالج کے دورے اور حملے کے دوران یہ ضد دماغ کے اجسام میں داخل ہوکر دماغ کو نقصان سے بچالیتے ہیں۔ کٹا ہوا انگوٹھا دوبارہ بن رہاہے شاید آپ کو معلوم ہو کہ انسانی جلد کی تیاری کے علاوہ مختلف اعضاءکی ان کے مخصوص سانچوں میں تیاری بھی ممکن ہوگئی ہے۔ آپ کے علم میں یہ بات بھی ہے کہ چھپکلی کی دم کٹ جانے کے بعد دوسری دم نکل آتی ہے۔ ضائع شدہ اعضاءکی دوبارہ تیاری کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہورہی ہے۔ میسا چوسٹس کے ایک مکینک کا انگوٹھا کام کے دوران کٹ گیا تھا۔ اس کی کلائی کی ہڈی کے خلیات لے کر انہیں مرجان سے بنے انگوٹھے جیسے جالی دار ڈھانچے پر لگا کر اسے مذکورہ مکینک کے کٹے ہوئے انگوٹھے کی جگہ لگادیا گیا تھا۔ ہڈی کے یہ خلیات اب بڑھنے لگے ہیں اور مرجان کا ڈھانچا جسے پاڑ کہنا زیادہ مناسب ہوگا‘ گھلتا جارہا ہے۔ مریض اس انگوٹھے کی مدد سے لکھنے کے علاوہ چیزیں پکڑنے کے قابل بھی ہوتا جارہا ہے۔ یقین ہے کہ اس کا یہ نیا انگوٹھا اصل انگوٹھے کی طرح کام کرنے لگے گا۔ مضبوط ہڈیوں کیلئے نئی دوا سن یاس کے بعد ہڈیوں کی بوسیدگی روکنے کیلئے کیلشیئم کی اضافی خوراک کے علاوہ متبادل ہارمونی علاج (ہارمون رپلیسمنٹ تھراپی‘ ایچ آر ٹی) بھی ضروری ہوتا ہے لیکن روزانہ پیراتھائرائڈ نامی ہارمونی دوا کے استعمال سے ہڈیوں کے حجم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے 21 مہینوں تک استعمال سے خواتین کی ریڑھ کی ہڈیوں میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اسی طرح اس کے استعمال سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کے واقعات میں بھی 85 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی دوا اور غذا کے محکمے نے ابھی یہ دوا منظور نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوا صرف دو سال تک موثر رہتی ہے۔ اس کے بعد دوسرے علاج کروانے پڑتے ہیں۔ شدید درد سر کے دو علاج ذہنی اور جذباتی دباو ‘ پستی اور گھٹن کی وجہ سے ہونے والے سر کے شدید درد کی شکایت میں عرصے سے مبتلا افراد کیلئے دو علاجی اقدام خاصے موثر ثابت ہوئے ہیں۔ ایک مانع پستی دوا کی کم خوراک کا استعمال ہے اور دوسرا اس کیفیت کو کم کرنے کی تربیت اور طریقے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں کے ذریعے سے آدھے سر کے درد اور دیگر قسم کے درد سر کے مریضوں کو افاقہ نہیں ہوسکتا۔ جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ذہنی‘ جذباتی دباو ‘ گھٹن اور پستی کی وجہ سے ہونے والے درد سر کیلئے اسپرین کے مقابلے میں کسی مناسب مانع پستی دوا کی کم خوراک زیادہ مفید و موثر ثابت ہوتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 621 reviews.