Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

اس ماہ کانورانی مراقبہ Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَانُورُ یَابَاعِثُکا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔ نورانی مراقبہ سے فیض پانے والے ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! اللہ سے خلوص دل سے دعا ہے کہ اللہ ”عبقری“ اور اس کے معاونین خصوصاً ایڈیٹر صاحب کی زندگی میں اپنی شایان شان برکتیں نصیب فرمائے۔ مارچ میں مراقبے کی طاقت و افادیت کے عنوان سے مزین شاندار مضمون پڑھا۔ بڑوں سے مراقبے کے لاجواب فوائد سنے تھے لیکن اسکے فوائد کا عین الیقین خود عملی مشق کرنے کے بعد ہوا۔ بس میں اتنا ہی کہوں گا اس نورانی عمل سے صرف تقدس اور پاکیزگی کے موتی ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ صحت و تندرستی، سکون و مسرت، کامیابی اور خوشحالی کی شمعیں روز روشن کی طرح تاباں ہوجاتی ہیں۔ اس نورانی عمل کو اپنایاتو میری زندگی میں ایسی لاجواب تبدیلی آئی کہ میرے مسائل خزانہ غیب سے حل ہونے لگے زندگی خوشیوں اور مسرتوں کی بہاروں کے ساتھ کچھ اس طرح مہربان ہوئی لفظوں میں اس کو بیان کرنا مشکل ہے۔ میں ”عبقری“ کے ذریعے سے ہر پریشان حال مرد و عورت کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اس نورانی عمل کو اپنی زندگی کا مشغلہ بنائیں ۔ (رشید احمد۔ کہروڑپکا)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 622 reviews.