درود چھ لکھی
اس درود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ درود شریف کا ثواب ملتا ہے۔ اسے درود سعادت بھی کہتے ہیں۔ درود چھ لکھی کا ثواب چھ لاکھ اس لیے مشہور ہے کہ ایک بہت بڑے عاشق رسول جن کا نام حضرت جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ ہے انہوں نے فرمایا ہے اس درود شریف کو پڑھنے سے چھ لاکھ درود شریف کا ثواب ملتا ہے۔ حضرت جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ وہ ہستی ہیں جن کو جاگتے ہوئے بیداری کی حالت میں 75 بار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت حاصل ہوئی۔جو شخص جمعہ کو دو ہزار بار اس درود شریف کو پڑھے اس کا شمار دونوں جہانوں کے سہادت مند لوگوں میں لونے لگے گا۔درود شریف یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَافِی عِلمِ اللّٰہِ صَلٰوةً دَآ ئِمَةً م بِدَوَامِ مُلکِ اللّٰہ ط
افسر بالا سے حسبِ منشاءکام کرانے کیلئے
جس شخص کا کسی بڑے افسر کے پاس کوئی کام ہو تو وہ اس افسر بالا کے پاس جاتے وقت اس درود شریف کو ایک مرتبہ پڑھ لے تو انشاءاللہ افسر اسکا کام اسکی منشاءکیمطابق کردیگا۔ درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَآ اَحَاطَ بِہ عِلمُکَ وَاَحصَاہُ کِتَابُکَ صَلٰوةً تَکُونُ لَکَ رِضًی وَلِحَقِّہ اَدَآئ وَ اَعطِہ الوَسِیلَةَ وَالفَضِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ وَابعَثہُ مَقَامًا مَحمُودَ الَّذِی وَعَدتَّہُ وَاجزِی عَنَّا مَاہُوَ اَہلُہ وَعَلٰی جَمِیعِ اِخوَانِہ مِن النَّبِیِّینَ وَالصِّدِیقِینَ وَالشُّہَدَآئِ وَالصَّالِحِینَ۔
(خزینہ درود شریف ص264, 265)
پریشانی اور مصیبت کے وقت
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص کسی مہم، پریشانی یا مصیبت میں ہو تو وہ درج ذیل درود شریف ایک ہزار مرتبہ محبت و شوق سے پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی پریشانی کے ختم ہونے کی دعا کرے۔ اللہ تعالیٰ اسکی مصیبت اور پریشانی ٹال دے گا۔ انشاءاللہ۔درود پاک یہ ہے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِہ بِقَدرِ حُسنِہ وَ جَمَالِہ۔
کسی کے دل میں سچی محبت پیدا کرنے کیلئے
کسی کے دل میں سچی محبت پیدا کرنے کیلئے یہ درودشریف بہت ہی کارآمد ہے۔ طالب کو روزانہ ۱۲ مرتبہ پڑھنا چاہئے اور مطلوب کا تصور رکھے یا لکھ کر پلائے۔
اَللّٰہُمَّ اجعَل فَضَآئِلَ صَلَوَاتِکَ وَشَرَآئِفَ زَکَوَاتِکَ وَ نَوَامِ بَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ وَتَحِیَّتِکَ وَ فَضَآئِلَ اٰلَائِکَ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ سَیِّدِ المُرسَلِینَ وَرَسُولِ رَبِّ العٰلَمِینَ قَائِدَ الخَیرِ وَ فَاتِحَ البَرِّ وَ نَبِیِّ الرَّحمَةِ وَ سَیِّدِ الاُمَّةِ(شرح دلائل الخیرات ص 340)
شفاءیاب ہوجائیں!
ڈاکٹراور حکیم انشاءاللہ جس مریض کو اس درود شریف کے توسل سے دوا دینگے وہ شفاءیاب ہوگا۔ انشاءاللہ۔درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰہُمَّ لَکَ الحَمدُ کَمَآ اَنتَ اَہلُہُ فَصَلِّ عَلٰی مَحَمَّدٍ کَمَا اَنتَ اَہلُہُ وَافعَل بِنَا مَآ اَنتَ اَہلُہُ فَاِنَّکَ اَنتَ اَہلُ التَّقوٰی وَاَہلُ المَغفِرَةِ۔(خزینہ درود شریف ص 303)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 624
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں