درس کی سی ڈی اور کیسٹ دستیاب ہے
ڈیمانڈ کے مطابق وی پی کی سہولت موجود ہے
قیمت فی سی ڈی 40 روپے‘ کیسٹ قیمت 40 روپے
٭٭٭٭
دھماکہ خیز خاص نمبر کا اعلان
قارئین کے خصوصی مشاہدات اور تجربات نمبر کے عنوان سے صرف قارئین کے طبی اور روحانی تجربات ہی قارئین تک پہنچائیں گے۔ یہ صدیوں تک کارخیر کا ذریعہ ہے۔ لہٰذا ہر قاری کو چاہئے وہ حکیم، ڈاکٹر، عامل یا کاروباری ہے یا گھریلو عورتیں ہی کیوں نہ ہوں اپنے نہایت آزمودہ اور حلفیہ صرف تین تجربات ارسال کریں۔ اب اگر آپ چاہیں کہ خاص ایڈیشن جلدی شائع ہو تو فوراً قلم اٹھائیے اور اپنے تین حلفیہ تجربات جتنی جلدی بھیجیں گے اتنی جلدی شائع ہونگے۔ صرف تین طبی یا روحانی وہ تجربات ہوں جو صرف اور صرف نہایت آزمودہ ہوں۔ ہر تحریر تفصیل اور واقعات کے ساتھ لکھیں۔ چاہے بے ربط لکھیں، کاغذ کے ایک طرف لکھیں۔ (ادارہ)
٭٭٭٭
ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ
اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے جو ناصرف ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرتی ہے بلکہ اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔
قیمت:100/-روپے علاوہ ڈاک خرچ
ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی لاجواب اور گراں قدر کتاب ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج پڑھنا نہ بھولیں!
٭٭٭٭
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
ایسے مایوس لاعلاج بے اولاد ازدواجی جوڑے جن کے مردوں میں نقص ہو ان کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے شہد پر مفت دم کیا ہوا کلام الٰہی کا ایسا بیش بہا شفائی نسخہ کہ جس کی برکت سے بیشمار بے اولاد اولاد نرینہ کی دولت سے مالا مال ہوچکے ہیں۔ اس روحانی عمل کی تاثیر تیربہدف ہے جو آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ بیرون ملک پھر کرآنے والوں نے بھی جب یقین سے اس عمل کو کیا تو اللہ نے ان کو بھی اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔
آپ شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خالص شہد دستیاب ہے۔ طریقہ استعمال: دوائی کی چٹکی اور شہد کے استعمال کا تفصیلی پرچہ شہد کے ہمراہ دیا جائے گا۔
نوٹ: اس دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد اپنا دم کیا ہوا شہد واپس لے جائیں۔ ( حکیم محمد طارق محمود چغتائی عفی عنہ)
٭٭٭٭
اکسیر اعضائے رئیسہ و مقوی باہ
40 انڈے دیسی اور ایک تولہ سم الفار سفید پیس کر پانی میں ڈال دیں برتن مٹی کا ہو اب ان کو ابالیں ابل جانے پر زردی نکال لیں اور سفیدی اور چھلکے کسی اور کام میں لے لیں اب زردی کے وزن کے برابر چنے کا بیسن لے کر تھوڑے سے گھی میں بھون لیں اورزردی الگ بھون لیں پھر تین پاو چینی کا قوام بناکر ملالیں اور حلوہ بنالیں۔ مغز بادام‘ پستہ‘ چلغوزہ‘ ناریل‘ اخروٹ ہر ایک 50,50 گرام کوٹ کر ملالیں۔ رات کو6 ماشہ کھا کر اوپر سے دودھ پئیں۔
(محمد یونس قادری‘ ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ سندھ)
٭٭٭٭
نسخہ ورم زخم معدہ
رال سفید‘ ملٹھی برابر وزن لیکر سفوف تیار کرلیں۔ شہد میں گولیاں بنا کر چنے برابر پانی سے صبح‘ دوپہر‘ شام استعمال کریں۔جن حضرات کو ورم معدہ کی شکایت ہو ان کیلئے یہ نسخہ میرا آزمودہ اور مجرب ہے جس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوا۔ (محمدیونس بھٹی‘ میانوالی)
٭٭٭٭
بچوں کو خوش رکھنے کی فضیلت
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”جنت میں ایک گھر ہے جسے دارالفرح (خوشیوں کا گھر) کہا جاتا ہے اس میں وہ لوگ داخل ہوں گے جو اپنے بچوں کو خوش رکھتے ہیں۔“
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو خوش رکھنے پر جنت کی بشارت سنائی ہے‘ جس سے معلوم ہوا کہ بچوں کو خوش رکھنا اللہ کی رضامندی کا سبب ہے۔
(عبدالرحمن عارف)
٭٭٭٭
ڈپریشن اور ٹینشن سے نجات
جب آپ کو شدید ٹینشن ہو ایک ہی بات بار بار آپ کے دماغ پر حاوی ہو اس وجہ سے سر میں درد ہو تو وضو یا بغیر وضو یٰسین والقرآن الحکیم کا ورد کریں۔ آپ یقین کریں آپ کو اس سے بہت سکون ملے گا۔ ورد کرنے سے پہلے اگر آپ ٹینشن والی جگہ چھوڑ کر کھلی فضاءمیں آکر دو تین لمبے لمبے سانس لیں پھر ورد کریں اس طرح آپ کو دوہرا فائدہ و سکون ملے گا۔ (سید شکیل حسین ہاشمی‘ پاکپتن شریف)
٭٭٭٭
بچہ الٹاہو تو....
اگر الٹا بچہ ہو تو یَاقَوِیُّ کی ایک تسبیح پڑھ کر پیٹ پر پھونک ماریں کئی لوگوں کو دیا‘ کامیاب پایا۔ (آسیہ بیگم‘حویلی لکھا)
دوست اور بھائی میں فرق
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کسی نے پوچھا کہ ”دوست اور بھائی میں کیا فرق ہے؟ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بھائی سونا اور دوست ہیرا ہے۔ پھراس بندے نے پوچھا کہ سونے اور ہیرے میں کیا فرق ہے؟ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ سونا ٹوٹ کہ دوبارہ بن جاتا ہے جبکہ ہیرا ٹوٹ کے دوبارہ نہیں بن سکتا۔ (فریحہ اسلم‘اوکاڑہ )
٭٭٭٭
”عبقری“اور ادارہ اشاعت الخیر
”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
061-4514929, 0300-7301239
٭٭٭٭
گرتے بال اورسر میں خشکی کیلئے
اولے ایک کلو، پانی ایک کلو، کڑاہی میں رات کو ڈال کر رکھیں صبح ایک کلو سرسوں کا تیل ڈال کر آگ پر پکائیں کہ پانی ختم ہوجائے۔ اولے جل کر کالے ہوجائیں گے اولے نکال کر باہر پھینک دیں۔ تیل بوتل میں ڈال دیں۔اس کے روزانہ استعمال سے بال گرنا بند ہوجائیں گے اور خشکی ختم ہوجائیگی۔ میرا آزمودہ ہے۔اس کے مستقل استعمال سے سفید بال بھی کالے ہوجائینگے ۔ تیل سے سر کی خوب مالش کریں۔
(محمداشرف‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
٭٭٭٭
کیل مہاسوں اور چھائیوں سے حفاظت
شہد قدرت کی بیش بہا نعمت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے صبح کے وقت شہد استعمال کیا اس کو کبھی کوئی بیماری نہیں آئے گی۔کیل مہاسے اور چھائیاں دور کرنے کیلئے تین چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی کا پیسٹ بنا کر سونے سے پہلے کیل مہاسوں پر لگائیں (دوہفتے) اور صبح اٹھ کر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔کیل مہاسوں اور چھائیوں سے نجات ملے گی۔
باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے
قیمت صرف 200/- روپے۔
شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔
٭٭٭٭
گھٹنوں میں درد کیلئے لاجواب نسخہ
ایک پیالہ سرکہ اور ایک پیالہ شہد میں لہسن کے آٹھ دانے چھیل کر ملائیے انہیں گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح حل کیجئے اور آٹھ دن فریج کے نچلے خانے میں رکھیے۔ نویں دن سے صبح نہار منہ ایک بڑا چمچہ اس آمیزے کا پی کر آدھ گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں پندرہ دن بعد ہی مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ یہ مکمل نسخہ ہے۔ سرکہ پھلوں کا خریدیے۔ سیب یا انگور کا ہوتو بہتر ہے۔ شہد خالص ہو ورنہ فائدہ نہ ہوگا۔
(بیگم ڈاکٹر شاہد‘اعوان والا فیصل آباد)
٭٭٭٭
موسم گرما کیلئے ایک نیا نسخہ
میں کئی سالوں سے گرمی کا مریض رہا۔ حکماءصاحبان سے جن سے میرے قریبی روابط ہیں مشورہ لیتا رہا۔ طرح طرح کی جڑی بوٹیاں‘ اسپغول‘ مختلف طریقوں سے گوند گتیرا اور آملہ وغیرہ استعمال کرتا رہا مگر خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔ معمولی گرمی یعنی دھوپ میں باہر نکلنا مشکل ہوتا۔ اندر کی گرمی محسوس ہوتی۔ سر پر بوجھ رہتا۔ ایک دن ٹی وی کے سامنے بیٹھا تھا۔ ایک صاحب نے اللہ اس کا بھلا کرے پودینے کے باغ لگائے ہوئے تھے۔ طرح طرح کے پودے دکھا رہا تھا۔ سب کے فائدے بیان کررہا تھا۔ اس نے ایک گلاس پانی لیا۔ اس میں پورا لیموں نچوڑا جو اس کے باغ کا تھا اور چند کونپلیں پودینہ کی چبائیں۔ گلاس میں چینی بھی ڈالی اور خوب مکس کرکے پی گیا۔ کہنے لگا کہ اب جتنی گرمی ہو مجھے پرواہ نہیں۔ میں دھوپ میں کام کرتا رہوں گا۔ میں تو حاجت مند تھا۔ فوراً یہ عمل کیا اللہ کے فضل سے کافی آرام ہے۔ ہماری طرف مثل مشہور ہے کہ گرمی کا علاج اور محبت کا تعویز کسی کے پاس نہیں۔ مگر یہ مثل برائے گرمی غلط ثابت ہوئی۔ چند ٹکوں کا علاج ہے۔ میرے بھائی جو گرمی کے مریض ہیں اس موسم گرما میں ضرور تجربہ فرمائیں۔ (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)
دل کی شریانوں کو کھولنے کا اکسیر نسخہ
لیموں ادرک اور لہسن کا رس ایک ایک پیالی، سرکہ سیب ایک پیالی، ان چاروں رسوں کو ملا کر دھیمی آنچ پر نصف گھنٹہ رکھیں۔ جب آمیزہ تین پیالی رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے کے بعد اس آمیزے میں تین پیالی شہد ملاکر اس آمیزہ کو بوتل میں محفوظ کرلیں۔ روزانہ نہار منہ ایک چمچ استعمال کریں۔ انشاءاللہ دل کی بند شریانیں کھل جائیں گی۔
(مسز سلیمان‘ڈنمارک)
٭٭٭٭
حسد
٭حسد سے اپنے آپ کو بچاو کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھاجاتا ہے جس طرح آگ لکڑ ی کو
٭قناعت بدن کو تازگی بخشتی ہے اور حسد بدن کو گلا دیتا ہے۔
٭حسد ایک آگ ہے جو انسان کو جلاتی ہے اور دوسروں کو عداوت پر ابھارتی ہے۔
٭دروغ گو کو مروت نہیں ہوتی اور حاسد کو راحت نہیں ہوتی۔
٭نماز روزہ اچھی چیز ہے لیکن غرور و حسد دل سے دور کرنا ان کو زیادہ اچھا بنادیتا ہے۔
٭حسد ہر وقت مصیبت اور غم میں مبتلا رکھتا ہے۔ (نوشابہ جمال)
٭٭٭٭
رزق بڑھانے کا آزمودہ عمل
اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے یعنی کوئی دکان وغیرہ کھولنے کے فوراً بعد گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ اول و آخر درود ابراہیمی کم از کم تین مرتبہ یا اس سے زیادہ پڑھ کر دکان کے چاروں طرف پھونک ماریں انشاءاللہ چند دنوں میں واضح فرق محسوس ہوگا‘ نماز کی پابندی لازمی ہے۔ (ڈاکٹر محمدرشید‘ کوٹ عبدالمالک)
٭٭٭٭
یرقان کیلئے
سورہ تغابن(پارہ نمبر 28) تین دفعہ ہاتھ پر دم کرکے معدے پر ہاتھ پھیریں اور سورة البینہ (پارہ نمبر 30) سات دفعہ پانی پر دم کرکے پی لیں نماز کے بعد یہ وظیفہ شروع کریں۔ تین ماہ مسلسل یہ عمل کریں۔ کسی دن ناغہ نہ ہو۔ اس وظیفے کی بدولت میری امی بالکل ٹھیک ہیں۔ ٹیسٹ کروائے جو بالکل درست ہیں۔ (آمنہ ملک)
٭٭٭٭
بلغم و ریشہ‘ نزلہ وزکام کا طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے علاج
اصلی شہد کو روزانہ صبح نہار پیٹ قہوہ یا پانی میں حل کرکے استعمال کریں۔ انشاءاللہ بلغم و ریشہ‘ نزلہ زکام اور چھاتی کا درد ختم ہوجائے گا۔ (آزمایا ہوا نسخہ ہے)۔
نوٹ: گرمی والے حضرات پانی میں جبکہ سردی والے حضرات قہوہ میں ملاکر استعمال کریں۔ (محمدطارق عزیز)
٭٭٭٭
عبقری آپ کے شہر میں
راچی: رہبر نیوز ایجنسی اخبارمارکیٹ، 0333-2168390۔ پشاور: اطلس نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-9595273۔ راولپنڈی: کمبائنڈ نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 051-5505194۔ لاہور: شفیق نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 042-7236688۔ سیالکوٹ: ملک اینڈ سنز ریلوے روڑ، 0524-598189 ملتان:ادارہ اشاعت الخیر ملتان، 0322-6748121۔ رحیم یار خان: امانت علی اینڈ سنز، 068-5872626۔ خانیوال: طاہر سٹیشنری مارٹ۔ علی پور: ملک نیوز ایجنسی، 0333-7684684۔ ڈیرہ غازی خان: عمران نیوز ایجنسی، 064-2017622۔ جھنگ: حافظ طلحہ اسلام صاحب، جامعہ عثمانیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن 0334-6307057۔ حاصل پور: اسلام الدین خلجی لاری اڈا حاصل پور 0622-442439۔ درگاہ پاکپتن: مہرآباد نیوز ایجنسی ساہیوال روڑ پاکپتن 0333-6954044۔ کلور کوٹ: محمد اقبال صاحب، حذیفہ اسلامی کیسٹ ہاﺅس۔ مظفرگڑھ:مولانامحمد یوسف الحبیب نیوز ایجنسی، 0333-6031077۔ گجرات: خالد بک سنٹر مسلم بازار، 0333-8421027۔ چشتیاں: حافظ اظہرعلی ، مین بازار چشتیاں 0300-6989035۔ شورکوٹ کینٹ:حبیب اللہ ندیم مکتبہ اسلامیہ والے، 0302-7296211۔ بہاولپور:ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755 بوریوالہ: سید شیح احمد شہید تحصیل والی گلی 0300-7591190۔ وہاڑی: فاروق نیوز ایجنسی ٹھینگی کالونی، 0333-6005921۔ بھیرہ شریف: شےخ ناصر صاحب نیوز ایجنٹ، 0301-6799177۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد یسیٰن جنگ نیوز ایجنسی 0462-511845۔ ملک نوید نیوز ایجنسی 0333-6870706۔ وزیر آباد:شاہد نیوز ایجنسی، 0345-6892591۔ ڈسکہ: نایاب نیوز ایجنسی، 0300-6430315۔ حیدرآباد: الحبیب نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-3037026۔ سکھر:الفتح نیوز ایجنسی مہران مرکز، 071-5613548۔ کوئٹہ: خرم نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0333-7812805 حضرو: نعیم پنسار سٹور حضرو ضلع اٹک، 0301-5514113۔ اٹک شہر: ظفراقبال مکتبہ مقصود احمد شہید 0321-5247893۔ میلسی: امتیاز احمد صاحب نیو شوکت کلاتھ ہاﺅس، 0321-7982550۔ خان پور: چوہدری فقیر محمد صاحب، انیس بک ڈپو، 068-5572654۔ واہ کینٹ: حبیب لائبریری اینڈ بک ڈپو لیاقت علی چوک، 0514-543384۔ فیصل آباد: ملک کاشف صاحب، نیوز ایجنٹ اخبار مارکیٹ، 0300-6698022۔بہاولنگر: المدینہ بکڈپو تحصیل بازار بہاولنگر 0333-6320766 صادق آباد: عاصم منیر صاحب، چوہدری نیوز ایجنسی، 068-5705624۔ قلعہ دیدار سنگھ: عطاءالرحمن مکہ میڈیکل سٹور، سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ، 0300-7451933۔ بھکر: ممتاز احمد، نیوز ایجنٹ چشتی چوک، 0300-7781693۔ کوٹ ادو: عبدالمالک صاحب، اسلامی نیوز ایجنسی، 0333-6008515۔ منڈی بہاﺅالدین: آصف میگزین اینڈ فریم سنٹر 0345-5861514۔ احمد پور شرقیہ: بخاری نیوز ایجنسی، 0302-7768638 بنوں:امیر احمد جان 0333-9748847۔ نارووال: محمد اشفاق صاحب، باﺅجی نیوز ایجنسی ضیاءشہید چوک ظفروال۔ جہانیاں: حافظ نذیر احمد، جمال کالونی نزد تھانہ، 0333-7646085 گوجرانوالہ: رحمن نیوز ایجنسی، 0300-6422516 سرگودھا: احمد حسن، مدنی کیسٹ اینڈ جنرل سٹور مدنی مسجد سرگودھا،0301-6762480، چکوال: عمران فاروق، 0333-5778810۔ لیاقت پور: بدر نیوز ایجنسی مین بازار 0345-8709947۔قیوم صاحب لندن 00442084724146۔ گوجرخان: الفلاح اسلامک نیوز ایجنسی 0332-5878032۔ تونسہ شریف: اسلامی کتب خانہ کالج روڈ 0345-2508728۔ خضرو: بلال خوشبو محل میزائل چوک 0314-2192166۔ ایبٹ آباد: آصف خلیل فریدی طیبہ بک سنٹر۔ میانوالی: نور سٹیمپ میکر 0333-9836818۔ کوہاٹ: عزیز نیوز ایجنسی 0922-511760۔
٭٭٭٭
عبقری شمالی علاقہ جات میں
گلگت: نارتھ نیوز ایجنسی مدینہ مارکیٹ گلگت۔گاہگوچ ،غذر: جاوید اقبال ہیلپ لائن نیوز ایجنسی مین روڈ گاہگوچ، غذر۔ ہنزہ: ہنزہ نیوزایجنسی علی آباد ہنزہ۔سکردو: سودے بکس اسٹور، لنک روڈ سکردو۔ سکردو: بلستان نیوز ایجنسی نیا بازار سکردو۔
فالتو کتابیں رسالے صدقہ جاریہ بنیں
اگر آپ کے پاس کتابیں نئی یا پرانی کسی بھی موضوع یا کسی بھی عنوان کی ہوں یا رسائل ڈائجسٹ میگزین وغیرہ کسی بھی موضوع کے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ وہ صدقہ جاریہ کیلئے استعمال ہوں اور اللہ کی مخلوق اس سے نفع حاصل کرے اور آپ کی آخرت کی سرخروئی ہو مزید وہ رسائل و کتابیں محفوظ ہوں یا پھر یہ رسائل و کتب آپ کے پاس زائد ہوں تو دونوں صورتوں میں یہ رسائل و کتب ایڈیٹر ماہنامہ عبقری کو ہدیے کی نیت سے ارسال کریں وہ محفوظ ہوجائینگے اور افادہ عام کیلئے استعمال ہوں گے۔آپ صرف اطلاع کریں منگوانے کا انتظام ہم خود کرینگے یا پھر آپ ازراہ کرم ارسال فرمادیں۔
نوٹ: درسی اور نصابی کتب ارسال نہ کریں۔
( ایڈیٹر: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)
٭٭٭٭٭
عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں
گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔
(قیمت 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
منی آڈر پر پتہ مکمل لکھیں اور رقم کس مقصد کے لئے بھیجی گئی ہے ، وضاحت کریں۔ جوابی لفافے یا منی آڈر پر پتہ خوشخط اور اردو میں لکھیں فون نمبر ضرور لکھیں مکمل پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ اگر نہ بھیجا تو جواب نا ملے گا۔ نیز افسوسناک پہلو یہ ہے کہ VP منگوانے کے بعد اکثر وصول نہیں کرتے اور واپس کر دیتے ہیں۔
٭٭٭٭
مسافران آخرت
عبقری کے مخلص حاجی محمد شاہد ریاض کے سسرمحمد منشاءصاحب انتقال فرماگئے ہیں۔ ایصال ثواب کی خصوصی درخواست ہے۔
٭٭٭٭
دردگردہ و پتھری سے نجات کیلئے
سنگ یہود50 گرام کاسفوف بنالیں اور 200 گرام مولی کے پانی میں کھرل کرلیں ایک ماشہ کی خوراک تین وقت پانی سے یا شربت بزوری سے استعمال کریں‘ اکسیر ہے۔
(محمد یونس قادری)
٭٭٭٭
ہاتھ پاوںاور پیشاب کی جلن کیلئے
گرمیوں میں بعض لوگوں کو ہاتھ پاوں جلنے پیشاب کی کمی اور جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ ٹینڈے کھانے سے یہ تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ خشک کھانسی کی شکایت ہوتو ٹینڈے کی بھجیا یا سالن کے کثرت استعمال سے تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ کیونکہ ٹینڈے حلق کی نالی کو تر کرتے ہیں۔ (وسیم‘ لاہور)
٭٭٭٭
قارئین کے نام اہم اعلان
1۔تحریریں بھیجنے والے معزز قارئین سے درخواست ہے کہ اپنی تحریر کے ساتھ مکمل نام اور ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بمعہ مکمل پتہ اور ٹیلی فون یا موبائل نمبر ضرور بضرور تحریر کیا کریں۔
2۔ الحمدللہ ہزاروں قارئین تحریریں بھیجتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔
3۔ ایڈیٹر کی کتابیں اور رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔ (ادارہ)
٭٭٭٭
شوگر کا علاج
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ رَبِّ اَدخِلنِی مُدخَلَ صِدقٍ وَّ اَخرِجنِی مُخرَجَ صِدقٍ وَّ اجعَل لِّی مِن لَّدُنکَ سُلطَانًا نَّصِیرًاo (پارہ 15 سورة بنی اسرائیل آیت 80) اول و آخر تین مرتبہ درود شریف درمیان میں آیت تین دفعہ پڑھ کر پانی پر پھونک کر پئیں اللہ کے کرم سے ہزاروں مریض شفاءیاب ہوچکے ہیں۔ (سمیرا‘لاہور)
٭٭٭٭
گردہ کے امراض کیلئے
وہ افراد جو گردوں کے امراض یا گردوں کی سوزش میں مبتلا ہوں۔ حتیٰ کہ وہ افراد بھی جن کے گردے فیل ہوگئے ہوں ان کیلئے آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے۔ مرغی کے پوٹے کے اندر ایک زرد رنگ کی جھلی ہوتی ہے وہ اگر دیسی مل سکے تو ٹھیک ورنہ فارمی مرغیوں کی جھلیاں اکٹھی کرکے سایہ میں خشک کرلیں سفوف بنا کر صبح نہار منہ چوتھائی چمچ کے برابر ہمراہ پانی کھائیں۔ انشاءاللہ گردے کے تمام امراض کے اندر مفید ہے۔(عبدالحکیم‘ڈیرہ اسماعیل خان)
٭٭٭٭
دل کی سختی دور کرنے کا نبوی طریقہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک آدمی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے دل کی سختی کی شکایت کی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا کرو اور مسکین کو کھانا کھلایا کرو“۔
حضرت ابوالدرداءرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر اپنے دل کی سختی کی شکایت کرنے لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارا دل نرم ہوجائے اور تمہاری یہ ضرورت پوری ہوجائے؟ تم یتیم پر شفقت کیا کرو اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرا کرو اور اپنے کھانے میں اسے شریک کیا کرو۔ اس سے تمہارا دل نرم ہوجائے گا اور تمہاری ضرورت پوری ہوجائے گی۔ (محمداکرم کمبوہ‘ کراچی)
٭٭٭٭
مفت روحانی پھکی سے بلڈپریشر کا خاتمہ
السلام علیکم! چند ماہ پہلے عبقری کے دفتر دوا کے سلسلے میں حاضر ہوا۔ ایک دوا مفت ملی جس کا نام روحانی پھکی تھا۔ بندہ عرصہ دراز سے بلڈپریشر کا مریض تھا‘ تھوڑا سا کام کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ ہوجاتی تھی‘ میں نے چند ماہ روحانی پھکی مستقل طور پر اس یقین سے کھائی کہ میری بیماری ٹل جائے گی الحمدللہ ایسا ہی ہوا۔ بلڈپریشر کی بیماری میںافاقہ کیساتھ ساتھ جسم میں طاقت بھی آگئی ہے۔ مسلسل کام کرنے سے بھی تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوتا۔ اللہ سے دعا ہے وہ عبقری کو تاقیامت جاری رکھے۔ (ارشد زبیر‘ قصور)
٭٭٭٭
آئندہ رسالہ VP نہیں کیا جائیگا
ہر ماہ ممبر شپ ختم ہونے پر ممبر شپ کی تجدید کی غرض سے ادارہ رسالہ وی پی بھیجتا ہے اکثر لوگ وی پی وصول نہیں کرتے جس کی وجہ سے ادارہ کو نقصان ہوتا ہے۔ لہٰذا آئندہ سے رسالہ وی پی نہیں کیا جائے گا۔ ممبر شپ جاری رکھنے والے مردوخواتین سے التماس ہے کہ ممبر شپ ختم ہونے سے ایک ماہ قبل منی آرڈر ارسال کریں۔ منی آرڈر کے فارم پر اپنا خریداری نمبر ضرور لکھیں۔ (ادارہ)
٭٭٭٭
علوم سیکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
بندہ نے حسب سابق بخل شکنی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عملیات اور طب یہ وہ علوم ہیں جو بندہ کو سالہا سال کی کہنہ شکن مشق‘ چلہ کشی‘ اور بڑوں کی جوتیوں سے ملے ہیں۔ وہ آپ تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے جب سے کلاسوں کا اعلان ہوا ہے اس وقت سے اب تک لاتعداد شائقین مرد و عورتیں بار بار کلاسوں کے آغاز کا تقاضا کررہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد کا انتظام میرے بس کی بات نہیں۔ علوم کی امانت شائقین تک منتقل کرنا بھی چاہتا ہوں۔ قارئین مشورہ دیں کہ کیا کروں؟
(بندہ حکیم طارق محمود چغتائی عفی عنہ)
٭٭٭٭
خواتین کیلئے قیمتی سبق
٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھے تھے کہ ایک عورت بہترین لباس اور چہرہ مزین کرکے آئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورتوں کو اس سے روکو بنی اسرائیل پر لعنت اسی وجہ سے ہوئی۔ (ابن ماجہ)
٭آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عورتیں عریاں لباس پہن کر مردوں کو مائل کرتی ہیں اور خود بھی مائل ہونے کی کوشش کرتی ہیں وہ جنت میں تو کیا جنت کی خوشبو بھی نہ پاسکیں گی حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے محسوس کی جاسکے گی۔(صحیح مسلم)
٭آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عورت خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرتی ہے تاکہ وہ اس کی خوشبو سے لطف اندوز ہوں وہ بدکار ہے۔ (نسائی‘ ابوداود)
٭معراج کی شب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی عورتیں دیکھیں جو اپنی چھاتیوں کے بل لٹکی ہوئی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کون عورتیں ہیں؟ جبرائیل امین علیہ السلام نے بتایا یہ وہ عورتیں ہیں جو زیب و زینت کرکے گھر سے نکلتی تھیں اور پرائے مردوں کو اپنی طرف مائل کرتی تھیں۔
٭جو عورت بن ٹھن کر دوسرے مردوں میں ناز ونخرے سے چلتی ہے اس کی مثال قیامت کے دن کی تاریکی کی ہے جس کیلئے کوئی روشنی نہیں۔ (وہ قیامت والے دن ایسی تاریکی میں نمودار ہوگی جس میں روشنی کی ایک بھی کرن نہ ہوگی) (ترمذی)
٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 627
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں