Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قرآن سے آنکھوں کی صحت یابی کیسے؟ (نبیلہ یاسمین‘کراچی)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

درس قرآن بھی شروع کیا۔ اگر میں نہ ہوتی تب بھی درس قرآن ہوتا۔ یہ اسی کا اعجاز ہے کہ مجھے خیال آیا کہ میں فریضہ اقامت دین تو نہیں کررہی جب تک اجتماعیت نہ ہوگی یہ کام نہ ہوگا اللہ نے ہمت دی۔ الحمدللہ اب یہ سلسلہ چل رہا ہے 1989ءمیں شادی کے بعد کراچی سے خانپور آئی تو درس قرآن کا سلسلہ گھر سے شروع کردیا۔ ایک بہن نے کہا کہ یہ جو آپ درس دیتی ہیں‘ یہ تو ہر کوئی جانتا ہے‘ میں ایم اے اسلامیات میں پڑھ رہی ہوں ہمیں سب پتہ ہے۔ 19 سال عمر تھی۔ سلسلہ بند کردیا۔ پھر کبھی کبھار۔آخر آہستہ آہستہ درس بالکل ختم کردیا۔ آہستہ آہستہ گھر کی مصروفیات بڑھ گئیں۔ 1994ءمیں میرے ہاںدوسری بیٹی ہوئی۔ وہ بہت زیادہ بیمار رہتی تھی۔ لوگوں نے کہا کہ آپ کی بچی کو تھیلاسیمیا ہے۔ چیک اپ کے بعد معلوم ہوا کہ بلڈ لگا کرے گا۔ شروع میں تو بھائی رشتہ دار‘ دوست احباب دیتے رہے ۔پھر وقفہ کم ہوتا گیا۔ بلڈ ہر دفعہ ارینج کرنا مشکل ہوتا گیا۔ پھر فاطمہ سنٹر ملتان کے متعلق سنا‘ وہاں گئے‘ نام رجسٹر کروایا‘ ایک دفعہ بلڈ ہم سے لیتے‘ دو دفعہ خود لگاتے۔ ان کا سسٹم بہت اچھا ہے۔ مکمل بلڈ ٹیسٹ کرنے کے بعد وہ بلڈ لگاتے تھے۔ ہر پندرہ دن بعد لے کر جاتی۔ کبھی ہفتہ بعد بھی جانا پڑتا۔ میری امی جان اکثر کہتیں درس قرآن کا سلسلہ شروع کرو۔ اللہ پریشانی دور کرے گا۔ 1996ءمیں ایک میگزین میں دو انمول خزانے پڑھے جو قرآنی آیات پر مشتمل ہیں۔ انہیں ہر نماز کے بعد پڑھنا شروع کیا۔ درس قرآن بھی شروع کیا۔ اگر میں نہ ہوتی تب بھی درس قرآن ہوتا۔ یہ اسی کا اعجاز ہے کہ مجھے خیال آیا کہ میں فریضہ اقامت دین تو نہیں کررہی جب تک اجتماعیت نہ ہوگی یہ کام نہ ہوگا اللہ نے ہمت دی۔ الحمدللہ اب یہ سلسلہ چل رہا ہے میری ملتان جانے کی پریشانی اللہ نے دور کردی ہے۔ یہ قرآن کا اعجاز ہے اب مجھے گھر بیٹھے بلڈ مل جاتا ہے ملتان سے آتا ہے اور میں بیٹی کو گھر بیٹھے لگوالیتی ہوں۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآنی آیات شفاءبخش تاثیر رکھتی ہیںاور اس عقیدے میں بڑی صداقت ہے ظفراللہ خان صاحب مدیر اردو ڈائجسٹ نے ایک آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کیا کہ ایک اسی سالہ خاتون کو موتیا بند کی شکایت ہوئی ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا جو انہیں قبول نہ تھا۔ انہوں نے پورے یقین سے فَکَشَفنَا عَنکَ غِطَاءَکَ فَبَصَرُکَ الیَومَ حَدِید(ق ٓ22) کا وظیفہ شروع کیا۔ اللہ کا کرنا کچھ ایسا ہوا کہ مرض اسی ابتدائی سطح پر رک گیا اور وہ آنکھوں سے معذور ہونے سے بچ گئیں۔ ٭ کراچی شہر کے علاقے میں جامع مسجد چہار منار کے قرب و جوار میں ایک بستی آباد ہے۔ اکثریت مزدور طبقے کی ہے لیکن یہاں ایمان کی پختگی میں لوگ اچھے خاصے آگے نکلے ہوئے ہیں۔ ایک مزدور کا واقعہ بڑا ہی ایمان افروز ہے۔ وہ ایک فیکٹری میں تقریباً تین سال سے مزدور تھا ایک دن کام کرتے ہوئے اس شخص کو ایک کالے سیاہ بچھو نے کاٹ لیا اور زہر پھیل رہا تھا ۔یہ شخص بالکل ان پڑھ تھا۔ صرف نماز پڑھنا آتی تھی جب اس نے دیکھا کہ بچھو کاٹ کر چلا گیا ہے اور کوئی شخص قریب بھی نہیں ہے اس شخص نے فوراً بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر جہاں بچھو نے کاٹا تھا وہاں حصار ڈال دیا اللہ اکبر! ہوا ایسا کہ جب وہ شخص حصار ڈال چکا تو دیکھتا ہے کہ نہ وہاں زہر کا اثر ہے اور نہ ڈسنے کے نشانات ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 704 reviews.