Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوال میں قرب الٰہی کا کامیاب سفر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

صالحین کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی رات کو چار رکعت نفل دو دو کرکے یوں پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نوافل کے بعد کھڑے ہوکر 1100 مرتبہ یہ وظیفہ پڑھے جو کھڑا ہوکر وظیفہ نہ پڑھ سکے وہ بیٹھ کر پڑھ لے شوال کا چاند دیکھنے کے بعد یہ دُعا پڑھیں اَللَّھُمَّ ھٰذَا الشَّھرُ اَوَّلُ شَھرٍمن اَشھُرِ الحَجِّ فَارزُقنَا بِحُرمَةِ الحَجِّ وَ الفَتحِ اَللَّھُمَّ صَحِّح اَبدَا نَنَامِن اَسقَامٍِ وَوَفِّقنَا زِِیَارَةَ بَیتِکَ الحَرَامِ وَالاَنَامِ یَااَرحَمَ الرّٰحِمِینَ۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھیجتا ہے جو زمین پر اترتے ہیں اور گلی کوچوں اور راستوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور بلند آواز سے کہتے ہیں جسے جن اور انسان کے سوا تمام مخلوق سنتی ہے، وہ کہتے ہیں، اے محمد (ا) کی امت! اپنے پروردگار کی طرف آﺅ، وہ تمہیں عطائے عظیم دے گا اور تمہارے بہت بڑے گناہ معاف فرمائے گا اور جب لوگ عید گاہوں میں آجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں، جب مزدور اپنا کام مکمل کر لے تو اس کی مزدوری کا بدلہ کیا ہے؟ فرشتے کہتے ہیں اس کا بدلہ یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے۔ تب اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں تمہیں گواہ بناتا ہوں، میں نے ان لوگوں کے لیے اپنی بخشش اور رضا کو ان کا اجر بنایا ہے۔ یکم شوال جو کوئی شوال کی یکم تاریخ کو نماز ظہر کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 25,25 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ سبحان اللہ‘ ستر مرتبہ استغفار اور ستر مرتبہ یہ درود پاک پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّمo تو بفضل باری تعالیٰ اس عمل کی برکت سے اسکی ستردنیاوی حاجات اور ستر اخروی حاجات پوری ہوں گی اور اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم اور رحمت نازل فرمائیں گے۔ چار رکعت نماز نفل جو کوئی یکم شوال کی شب نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز دو، دو رکعت کرکے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص‘ تین تین مرتبہ سورہ فلق اور تین تین مرتبہ سورہ ناس پڑھے پھر جب نماز مکمل کرکے فارغ ہوجائے تو ستر مرتبہ کلمہ تمجید (تیسرا کلمہ) پڑھے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے انشاءاللہ تعالیٰ اس کو گناہوں کی معافی عطاءہوگی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کی توبہ قبول فرمائینگے اور اس کو نیکی کے کاموں کی توفیق بخشیں گے۔ چار رکعت نفل صالحین کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی رات کو چار رکعت نفل دو دو کرکے یوں پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نوافل کے بعد کھڑے ہوکر 1100 مرتبہ یہ وظیفہ پڑھے جو کھڑا ہوکر وظیفہ نہ پڑھ سکے وہ بیٹھ کر پڑھ لے۔ ان نوافل کی برکت سے بندے کے دل میں اللہ کی محبت کا جذبہ بیدار ہوجاتا ہے اور بندہ تلاش حق کیلئے کمربستہ ہوجاتا ہے۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ سُبحَانَ الصَّمَدِ الاَحَدِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ سُبحَانَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ سُبحَانَ الوَکِیلِ الکَفِیلِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ سُبحَانَ الفَتَّاحِ العَلِیمِ۔ آٹھ رکعت نفل شوال مکرم کی پہلی ساعت یعنی شب عید کو تہجد کے وقت آٹھ رکعت نفل یوں پڑھے کہ سورہ فاتحہ کے بعد ہر پہلی اور ہر دوسری رکعت میں سورہ کافرون 25 مرتبہ‘ ہر تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص25 مرتبہ ہر پانچویں اور چھٹی رکعت میں سورہ فلق 25 مرتبہ‘ ہر ساتویں اور ہر آٹھویں رکعت میں سورہ ناس 25 مرتبہ پڑھے پھر 1313 مرتبہ مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھے۔ اللہ پڑھنے والے پر خاص نظر التفات فرمائیگا۔ نوافل پڑھنے والے کو بے پناہ اجر ملے گا اس کیلئے رحمت اور حکمت کے دروازے کھول دے گا۔ اس عمل سے مرنے کے بعد عذاب قبر میں راحت بھی پیدا ہوگی۔ یہ دنیوی حاجات کیلئے بہت اکسیر ہے۔بِسمِ اللّٰہِ۔ سُبحَانَ اللّٰہِ۔ یَااَللّٰہ۔ جنت واجب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ماہ رمضان المبارک میں دن کو روزہ رکھے اور شب کو نوافل ادا کرے اور عید کے دن صدقہ فطر ادا کرکے عید گاہ میں جائے تو عید گاہ سے واپس ہونے تک اس کے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھے گا اس کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن طوق اور زنجیروں سے محفوظ فرمائیں گے۔ ایک روایت میں ہے اس کیلئے چھ لاکھ برس کی عبادت اور چھ لاکھ اونٹ کی غلامی اور چھ لاکھ غلام آزاد کرنے سے بھی زیادہ ثواب ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 708 reviews.