میرا پورا یقین ہے کہ آپ کی ایسی گم شدہ چیز جس کی بارہا تلاش کے بعد آپ عاجزآچکے ہوںاس وظیفے کی برکت سے مل جائے گی لیکن آپ بھی پورے یقین کے ساتھ پڑھیے گا اور اپنا مقصد سامنے رکھیے گا۔وظیفے کے دوران باتوں پر دھیان نہ دیجیے گا
السلام علیکم آج میں آپ کو اپنا آزمایا ہوا وظیفہ بتاتی ہوں جس کی برکت سے ہماری اور بہت سے لوگوں کی پریشانیوں دور ہو گئیں ہوا یوں کہ رات کو ڈیرے سے چور ہماری بھینس کھول کر چلے گئے۔ صبح جب ابو اور لوگوں کو پتہ چلا تو سب بہت پریشان ہوئے کیونکہ ہمارے گاوں میں پہلے بھی ایسی بہت سی چوریاںہوچکی تھیں اور کوئی چوری بھی واپس نہیں ملی تھی۔ اس کے باوجود میری بہن کے چہرے پر اطمینان تھا بہن نے ہم سب کو حوصلہ دیا بہن نے ہم سب کو اور محلے کی لڑکیوں کو اکٹھا کرکے ایک وظیفہ پڑھنے کو دیا ہم سب وظیفہ کررہی تھیں ادھر ابو اور لوگ کھوجیوں کو لے کر بھینس کی تلاش کرنے چلے گئے جب تک ہم وظیفہ کررہے تھے تو بھائی لوگ بھینس کے پاوں کے نشان کو جسے کھرا کہتے ہیں کے ساتھ آسانی سے سفر کررہے تھے ادھر بارہ بج گئے ادھر ہم لوگوں نے وظیفہ کرنا بند کردیا۔ ایک بجے بھائی کا فون آیا وہ بہت مایوس دکھائی دے رہا تھا اس نے بتایا کھرا گم ہوگیا ہے اور وہ بھی تین گھنٹوں سے بہت کوشش کرنے کے باوجود بھی کھرا نہیں ملا اور ہم سب پریشان ہیں اور واپسی کا سوچ رہے ہیں میری بہن نے حوصلہ دیا اور کہا کہ دوبارہ کوشش کرو انشاءاللہ کامیابی ہوگی یہاں بتاتی چلوں کہ ہم نے وظیفہ بھی پڑھنا تین گھنٹوں سے بند کیا ہوا تھا ہماری بہن نے ہم سب کو دوبارہ اکٹھا کیا اور دوبارہ پڑھنے کو کہا اللہ کی قدرت دیکھئے ہم نے وظیفہ پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ بھائی کا فون آیا اور اس نے بتایا کہ جہاں ہم لوگ مایوس ہوکر بیٹھے تھے وہیں سے گنے کے چھلکوں پر کھرا مل گیا ہے جو بہت ہی باریک تھایعنی وہ کھرا خوردبین سے نظر آنے والا تھا اور اس وظیفے کی برکت سے تین گھنٹوں بعد دوبارہ مل گیا جو کہ سب کو چور کے ڈیرے پر لے گیا آخر کار رات کو ہماری بھینس ہمارے ڈیرے پر تھی۔
سارے لوگ حیران تھے کیونکہ یہ پہلی بھینس تھی جو واپس ملی تھی اور وہ بھی اتنی جلدی سب کا خیال تھا کہ یہ کوئی معجزہ ہوا ہے۔ حقیقتاً یہ واقعہ کسی معجزہ سے کم نہیں۔ اس وظیفے کی برکت سے کسی کی بھی کوئی چیز گم ہوجائے تو اس وظیفے کو اس وقت تک پڑھتے رہیے جب تک کہ وہ گمشدہ چیز مل نہ جائے۔
وظیفہ یہ ہیبسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَo
ہم نے یہ وظیفہ اس طرح پڑھنا شروع کیا تھا بسم اللہ کو اس آیت کے ساتھ ہی پڑھنا ہے ہاں جب وظیفہ کرتے درمیان میں کوئی بولے تو دوبارہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر تب بِسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَo تک پڑھنا ہے یعنی کہ بات کرنے کے بعد پوری بسم اللہ پڑھ کر تب پورا وظیفہ بسم اللہ سے لے کر راجعون تک پڑھنا ہے۔ پڑھنے کی کوئی تعداد مقرر نہیں بس جو چیز گم ہوجائے اسے تلاش کرتے رہیں اور ساتھ یہ اوپر والا وظیفہ پڑھتے رہیں جب چیز مل جائے تو وظیفہ پڑھنا بند کردیں۔
میرا پورا یقین ہے کہ آپ کی ایسی گم شدہ چیز جس کی بارہا تلاش کے بعد آپ عاجزآچکے ہوںاس وظیفے کی برکت سے مل جائے گی لیکن آپ بھی پورے یقین کے ساتھ پڑھیے گا اور اپنا مقصد سامنے رکھیے گا۔ وظیفے کے دوران باتوں پر دھیان نہ دیجیے گا۔ شکریہ
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 716
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں