الحمدللہ اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دن رات اللہ کی یاد میں بسر ہوتے ہیں‘ عبقری کو ملنے والی ہزاروں کیفیات میں سے ایک پیش خدمت ہے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اپنی 6 سالہ پرانی جسمانی مرض کی وجوہات، ابتداءاور اس کا ہر قسم کے علاج اور والد صاحب کے رویے کے متعلق تفصیلالکھا تھا۔
آپ نے جوابی خط میں مجھے صرف اور صرف سورة فاتحہ والا فیصلہ کن عمل 90 دن کرنیکا فرمایا میں نے اسی دن اللہ تعالیٰ کے حضور خوب گڑگڑا کر مانگا کہ اس عمل کےلئے مجھے ہمت اور استقامت عطا فرما چنانچہ اگلے ہی روز فجر کی نماز سے میں نے یہ عمل شروع کیا۔شروع میں کوئی خاص تکلیف نہیں ہوئی۔ آہستہ آہستہ ایسی ایسی جسمانی تکالیف نمودار ہونے لگیں کہ عمل چھوڑنے کی طرف رجحان چلاجاتا۔ مگر صدہا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس ذات نے میرے ڈگمگاتے قدموں کو ایسا سنبھالا اور دل میں ایک لگن جگائے رکھی کہ بس کرنا ہے اب نہ کیا تو پھر مزید کوئی گنجائش نہیں۔کچھ دنوں تک یہ تکالیف خود بخود کم ہونے لگیں۔ میرے والد صاحب کا رویہ میرے ساتھ درست ہو گیا۔ اب وہ مجھے کوئی بات ایسی نہیں کہتے کہ جس سے میں upset ہوجاﺅں بلکہ اکثر پوچھتے رہتے ہیں کہ اپنا خیال کرو‘ جتنا کام کرسکتی ہو آسانی سے اتنا ہی کرو۔آہستہ آہستہ اور بھی کئی ایسے کام جو بڑے عرصے سے رکے ہوئے تھے وہ بھی مکمل ہوگئے۔ میں نے تقریباً ہر معاملہ میں اس کا اثر محسوس کیا۔
مجھے وظیفہ سے جو جسمانی فواد حاصل ہوئے درج ذیل ہیں
٭شدید اعصابی کمزوری جو مجھے بستر پر گرا دیتی تھی اور میں کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتی تھی اس سے نجات ملی ہے۔ ٭یادداشت کی کمزوری تھی اس میں بہتری آئی ہے۔٭urine کا کنٹرول مکمل طور پر ٹھیک ہے۔ ٭steriods سے جسم کا پھیلاﺅ بہت زیادہ تھا اس میں کافی کمی آئی ہے۔ ٭مستقل سر درد ختم ہوئی ہے۔ ٭مستقل کمر درد کا خاتمہ ہوا ہے۔ ٭میری نظر کا مسئلہ تھا وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ ٭ٹانگوں کی ہر وقت کی کپکپاہٹ ختم ہوئی ہے۔ ہاتھوں کی grip بالکل نہیں تھی وہ بہتر ہوئی ہے۔ ٭ایک انجانا خوف کہ گھر میں اچانک کوئی مسئلہ کھڑا ہوجائے گا یا میں مرجاﺅں گی اس میں کمی آئی ہے۔ ٭چلنے پھرنے میں جو مشکل تھی کہ میں اونچی نیچی سڑک یا راستہ پر نہیں چل سکتی تھی اب ذرا آسانی سے چل لیتی ہوں۔ ٭سیڑھیاں بھی آسانی سے چڑھ لیتی ہوں۔
مگر صرف ایک فلائٹ کی۔ ٭روحانی طور پر سکون محسوس کرتی ہوں۔ ٭طبیعت میں غصہ کی ذیادتی میں کمی آئی ہے۔ ٭گردن کی درد میں کافی کمی ہوگئی ہے۔ ٭گھر والوں کے ساتھ understanding اچھی ہوگئی ہے۔ ٭دینی امور و عبادات میں دلچسپی بڑھی ہے۔ ٭اور بھی کئی چھوٹی چھوٹی باتیں ایسی ہیں جن میں مجھے خاصا اچھا فرق محسوس ہوا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 720
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں