Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لفظ اللہ(جل جلالہ) کے خواص ( صبا علی‘لاہور)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

٭روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔ ٭ جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک اور صاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہوجاتا ہے‘ خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔ ٭جس مریض کے علاج سے اطباءعاجز آگئے ہوں۔ اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہوجاتا ہے۔ بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔ ٭ ہر نماز کے بعد سو بار پڑھنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہوجاتا ہے۔ ٭ چھیاسٹھ بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفاءعطا فرماتا ہے۔ خواہ آسیب کا اثر کیوں نہ ہو۔ ٭ آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پر (اللہ) اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔٭ جو شخص لفظ اللہ کا محبت الٰہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صدیقین میں سے ہوگا۔ ٭ جو ہر نماز کے بعد سات بار (ھواللہ الرحیم) پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔٭ جو شخص ایک ہزار بار (یا اللہ یاھو) پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کردیا جائیگا۔٭ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک (یا اللہ یارحمن) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 732 reviews.