Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

خودغرض دوست خواب:دیکھتا ہوں کہ میں جہاز میں بیٹھا ہوا ہوں کہ وہی دوست میرے ساتھ آکر بیٹھ جاتا ہے اور ہم باتیں کرتے ہیں اور پھر جہاز پرواز کرتا ہی ہے کہ وہ واپس زمین پر آنے لگتا ہے اور زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (فہد سجاد‘ پشاور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مطلبی اور خود غرض قسم کے دوستوں سے آپ کو نقصان پہنچنے کا ڈر ہے۔ اس لئے دوستوں کے معاملے میں احتیاط سے کام لیا کریں۔ نیز حسب توفیق مالی صدقہ بھی دیں۔ جوتے کی تلاش خواب: میں نے دیکھا کہ میرے تایا کی فیملی اور ہم سب اکٹھے ہیں، گھر میں کوئی مسئلہ ہے اس مسئلے کی کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیسے حل ہوگا، اس کا حل کیا کیا جائے۔ کافی گہماگہمی ہے پھر میرے ابو، تایا اور تائی جو سگی خالہ بھی ہیں یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ میری اور تایا کے بیٹے کی شادی کردی جائے (حقیقت میں ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں) میں اس فیصلے سے خوش ہوتی ہوں۔ پھر چچا کا بیٹا ”O“ کہتا ہے اس سے تو پوچھ لو، یہ اس شادی سے خوش ہے یا نہیں۔ میں کہتی ہوں ہمارے بڑوں نے یہ فیصلہ کیا ہے تو میں خوش ہوں۔ اپنی خوشی ظاہر نہیں کرتی اور چاہتی ہوں کہ شادی جلدی سے ہوجائے لیکن شادی ہو نہیں پاتی اور خواب ختم ہوجاتا ہے۔پھر کچھ عرصے بعد میں نے دیکھا کہ عید کا موقع ہے، میں محلے میں عید ملنے جاتی ہوں۔ پھر مجھے پتہ چلتا ہے وہ لڑکا آیا ہوا ہے جو حقیقت میں کچھ عرصہ پہلے مجھے پسند کرتا تھا، مجھے بھی وہ اچھا لگتا ہے جبکہ میرے دل میں اس کے لئے کوئی خاص جذبہ نہیں ہے کیونکہ میں اپنے خالہ کے بیٹے کو پسند کرتی تھی اور کرتی ہوں، وہ مجھ سے خواب میںملنے کی کوشش کرتا ہے ، میں اس سے ملنا نہیں چاہتی تھی اس لئے اپنے گھر جانے کیلئے کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے اپنا جوتا نہیں ملتا۔ میں جوتا تلاش کرنے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جاتی ہوں تو وہ لڑکا (A) میرے سامنے آکر کھڑا ہوجاتا ہے۔ میں اسے نظر انداز کرکے دوسرے کمرے میں آجاتی ہوں۔ پھر اس گھر کے لوگ شور مچادیتے ہیں کہ میں (A) سے ملنے آئی ہوں۔ میرے خالہ زاد کو اس بات کا یقین نہیں آتا لیکن وہ دیکھنے کے لئے آتا ہے کہ واقعتا میں اس سے ملنے کیلئے آئی ہوں۔ وہ جب دیکھنے آتا ہے تو اسے بہت افسوس ہوتا ہے کہ میں اس سے ملنے آئی تھی۔ وہ دوسرے کمرے سے (A) کو بلاتا ہے اور اس کمرے میں چھوڑ جاتا ہے جس کمرے میں میں ہوتی ہوں۔ میں اپنے خالہ زاد سے کہتی ہوں میں (A) سے ملنے نہیں آئی تھی میں تو عید ملنے آئی تھی لیکن وہ ناراض ہوکر چلاجاتا ہے۔ پھر (A) کاغذ وغیرہ دیتا ہے اور کہتا ہے اس میں تمام باتیں لکھی ہوئی ہیں۔ میں وہ لے کر گھر آنے لگتی ہوں تو پھر جوتا نہیں ملتا۔ پھر پتہ نہیں میں کس کے دوبند جوتے جوکہ ایک کالا ہوتا ہے اور دوسرا سفید ہوتا ہے پہن کر آجاتی ہوں جوکہ مجھے بالکل فٹ ہوتے ہیں۔ (رابعہ۔ لیہ) تعبیر: آپ کے خواب کا مطلب یہ ہے کہ آپ (A) نامی لڑکے سے بہت محتاط رہیں، ممکن ہے کہ وہ خود یا کسی اور کے ذریعے سے آپ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہوجائے۔ آپ یَاحَفِیظُ کثرت سے پڑھا کریں۔ جلتی ہوئی موم بتیاں خواب: میں اپنے چند رشتہ دار لڑکوں کے ساتھ گاڑی میں کہیں جارہی ہوں۔ راستے میں اندھیرا سا ہے اور کہیں کہیں آبادی نظر آرہی ہے۔ وہ لڑکے آپس میں ہنس رہے ہیں اور میں چادر اوڑھ کر گاڑی میں لیٹ جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ چلو بچوں کو باتیں کرنے دو (میں یہ بتاتی چلوں کہ میری عمر 50 سال سے زیادہ ہے) آگے پہنچ کر ہمیں ایک کمرہ نظر آتا ہے جو ویران جگہ پر ہے مگر مضبوط کمرہ ہے۔ اس کمرے کے قریب ہم جاتے ہیں جو اندر سے بالکل خالی ہوتا ہے اس کمرے کے ایک طرف ہرے رنگ کی چھوٹی سی بیل لگی ہوتی ہے جس میں گلابی، پیلے، سرخ، انابی پھول لگے ہوتے ہیں۔ پہلے مجھے ایک پھول نظر آتا ہے۔ اس کے بعد پوری بیل پھولوں سے بھری نظر آتی ہے اور کمرے کے دوسری طرف موم بتیاں جلی ہوئی نظر آتی ہیں تو میں سوچتی ہوں کہ یہاں پر کوئی رہتا بھی نہیں پھر بھی یہ جل رہی ہیں۔ شاید کسی نے مسافروں کے لئے جلارکھی ہے۔ اس کے بعد ہم کمرے سے نکلتے ہیں تو ایک آدمی جس نے تہہ بند پہنا ہوتا ہے، کمرے کو تالا لگاتا ہے اور ہمیں کہتا ہے کہ یہاں آﺅ، آرام کرو مگر بیل کو خراب نہیں کرنا اور نہ ہی پھول اور بیل توڑنا، تو میں کہتی ہوں کہ ایسی بات نہیں ہے ہم تو آپ کے پھولوں کی تعریف کررہے ہیں۔ (کنیز فاطمہ‘ کراچی) تعبیر: آپ کا خواب مبارک ہے اس میں اس بات کا اشارہ ہے کہ آپکا کوئی اٹکا ہوا کام انشاءاللہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔ آپ یَانَصِیرُ241 بار روزانہ پڑھ لیا کریں۔ تین سکے خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے میں حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر ہوں اور رو رو کر ان سے دعا کررہی ہوں کہ میرے پہلے شوہر نے میرے ساتھ کتنا برا کیا ہے (حقیقت میں بھی میرے پہلے شوہر نے میرے ساتھ بہت برا کیا اور ہماری جلد ہی خلع ہوگئی تھی) میں نے اصل میں مزار نہیں دیکھا، نہ مجھے ارد گرد کا ماحول یاد ہے مگر میں خواب میں یہ ہی محسوس کررہی ہوں کہ جیسے میںمزار پر ہوں۔ پھر دوسرے منظر میں، میں جیسے مزار کے باہر ہوں اور وہاں ایک فقیر نما آدمی میری ہتھیلی پر تین کھمبیاں رکھتا ہے اور پھر میری پھیلی ہوئی ہتھیلی پر تین سکے رکھتا ہے، پھر جب میری آنکھ کھلی تو میں واقعی میں رو رہی تھی۔ (ثمینہ عندلیب‘ کراچی) تعبیر: آپ کا خواب مبارک ہے اور آپ کو انشاءاللہ غیبی مدد حاصل ہوگی اور آپ کے تمام اٹکے کام آسانی سے طے ہوجائیں گے اور آئندہ زندگی میں آپ کو معاشی خوشحالی اور اطمینان نصیب ہوگا بشرطیکہ آپ تقویٰ والی زندگی اختیار کریں۔ آفات سماوی خواب: میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں، رات کا سماں ہے۔ آسمان پر دو چاند چمک رہے ہیں اور اس کے ارد گرد تین چار سورج آگ کے شعلے چھوڑرہے ہیں لیکن ان چاندوں کو کچھ نہیں ہوتا، پھر غیبی آواز آتی ہے کہ یہ سورج اس گھر پر گرے گا جسکے مکین نماز نہیں پڑھتے لیکن میں اپنے اللہ سے دعامانگتی ہوں کہ اے اللہ! ہم تو نماز پڑھتے ہیں، یہ سورج ہمارے گھر پر نہ گرے تو میں اور میری چھوٹی بہن اور بھائی بھاگ کر اپنی ایک خالہ کے گھر چلے جاتے ہیں، پھر ایک سورج دور ایک گھر پر گرجاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔ پھر میری ڈر سے آنکھ کھل جاتی ہے۔ ( انیلہ‘ لاہور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اللہ نے بہت بڑی آفات سماوی سے بچالیا ہے۔ آپ شکرانے کے نفل ادا کریں اور کثرت سے استغفار پڑھا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 736 reviews.