یہ میرا پہلا عبقری تھا اس کے بعد برابر عبقری کا مطالعہ کر رہا ہوں‘ یہ میرا تجربہ اب عبقری کیلئے ہے اللہ آپ کو بہتری عطا فرمائے
میرا مسئلہ یہ تھا کہ میں 4,3 سال سے پھوڑے پھنسیوں، کیل‘ دانے، کھجلی اور خاص طور پرسر کے دانوں کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔ ٹوپی رومال وغیرہ پیپ سے ہر وقت بھرے رہتے اور چہرے پر بھی دانے نکلتے ، چہرہ سوج جاتا تھااور ٹانگوں پر بھی بڑے بڑے پھوڑے نکلتے تھے۔ شلوار ہر وقت خراب رہتی اور شرمگاہ پر دانے نکلتے۔ میں نے بہت خون صفا ءدوائیاں استعمال کیں۔ کچھ دن افاقہ ہو جاتا پھر وہی حالت ہو جاتی۔ سردیوں میں بھی یہی حالت رہتی تھی۔ ایک دن آپ کا ماہنامہ رسالہ”عبقری“نظر سے گزرا میں نے مطالعہ کیا تو اس میں کنو کے فوائد پڑھے کہ کنو خون صاف کرتا ہے وغیرہ وغیرہ تو میرے گھر میں کینو کا سکوائش شربت رکھا تھا تو میں روزانہ ایک گلاس برف سے ٹھنڈا کرکینو کا سکوائش ایک ماہ تک استعمال کرتا رہا۔ اللہ نے شفا دے دی ہے۔ اب میں بالکل ٹھیک ہوں ۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔ یہ میرا پہلا ”عبقری“تھا اس کے بعد برابر عبقری کا مطالعہ کر رہا ہوں ۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے ۔اللہ آپ کو بہتری عطا فرمائے۔
شربت کنو بنانے کا طریقہ
خالی صاف شدہ بوتل لیکر اس میں چینی منہ تک بھر دیں پھر کینو کا رس گٹھلیوں سے صاف شدہ چینی والی بوتل میں ڈال دیں پھر روزانہ 4,3 بار بوتل کو ہلاتے رہیں۔ جب چینی حل ہو جائے تو شربت تیار ہے اس طرح لیموں، فلوٹر، سنگترہ، مالٹا کا شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 738
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں