Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

قارئین! آج آپ کو ایک انوکھا واقعہ اور انوکھی بات بتاتا ہوں جو شاید عقل والوں کی سمجھ میں نہ آئے لیکن روح کی دنیا کو جاننے والوں کی سمجھ میں کچھ آجائے گی۔ ایک نہایت صالح اور باکمال درویش میرے ہاں مہمان ہوئے۔ مہمان خانہ یعنی (تسبیح خانہ) میں چونکہ مہمانوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے وہ صرف ایک رات کیلئے مقیم ہوئے‘ اس کے بعد واپس چلے گئے‘ بہت عرصہ بعد ملاقات ہوئی تو مجھ سے شکوہ کیا کہ سخت سردی کی رات تھی ‘آپ تو مجھے بستر پر لٹا کر چلے گئے لیکن رات جو میرے ساتھ بیتی وہ آپ نے خبر ہی نہ لی۔ میں نے حیرت و افسوس کی ملی جلی کیفیات کے ساتھ سوال کیا کہ آخر کونسی ایسی بات ہوئی؟ فرمانے لگے! ہوا یہ جب میں رات کو سویا تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ جیسے کسی نے مجھے سوئی چبھوئی‘ میں یکایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھتا، یہی کیفیت کئی بار ہوئی لیکن پتہ نہ چلتا تھا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ آخرکار اللہ جل شانہ کی ذات کی طرف متوجہ ہوا کہ اے اللہ یہ کیا ماجرا ہے؟ میں نے اپنی کمبل کو دیکھا‘ اس کے چاروں طرف نظر دوڑائی‘ کمبل کے ایک کونے پر شیر کی تصویر کا نشان تھا۔ اس کمبل کو ہٹا کر میں نے دوسرا بستر لیا تو آرام سے سو گیا۔ قارئین! ہمارا دن رات تصویروں کے ساتھ اوڑھنا بچھونا ہے۔ یہی تصویریں ہماری دن رات کی نیندوں کو بے چین اور بے قرارکررہی ہیں۔ ہمیشہ نشان سفید اجلے کپڑے پر ہی محسوس ہوتا ہے‘ جو لباس پہلے ہی سے سیاہ ہے اس پر سیاہی کے لگنے والے دھبے کا کیاکوئی نشان ہوگا؟ محترم قارئین! ان چیزوں کا تعلق ایمان کی سطح سے ہوتا ہے جتنی ایمان کی سطح مضبوط ہوتی چلی جائے گی اتنا ان چیزوں کا ادراک بڑھتا چلا جائے گا۔اللہ ہم سب کی ایمانی سطح کو مضبوط فرمائے۔ احباب کی محفل میں ایک دوست کہنے لگے کہ میں آرا مشین پر بیٹھا اپنی ضرورت کی کچھ لکڑیاں کٹوا رہا تھا ایک بھاری اور موٹی لکڑی آرا مشین میں جب جاتی باوجود کاٹنے کے اس پر آری نہ چلتی پھر انہوں نے ایک کونے سے کاٹا کٹ گئی دوسرے کونے سے کاٹا کٹ گئی جس جگہ کاٹنے سے نہیں کٹتی تھی وہاں سے کٹ تو گئی لیکن حیرت کی بات یہ ہوئی کہ جب اس جگہ آری چلاتے تو وہاں آری نہ چلتی سب کو حیرت ہوئی آخر مشورہ یہ ہوا کہ اس کو ہتھوڑے اور چھینی یعنی لوہے کی مدد سے چیرا جائے تو جب لکڑی کو چیرا تو انوکھا منظر دیکھا جو چیز لکڑی پر آری پھرنے سے مانع تھی وہ گوہ کا ایک بچہ تھا جو لکڑی کے کٹنے کی وجہ سے مر نہ سکا بلکہ لکڑی چیرتے ہی بچ کر بھاگ گیا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 761 reviews.