دانت درد کی صورت میں اگر دانت پر روغن لونگ روئی کے ساتھ لگا کر دانت پر ملا جائے تو فوری آرام ہوجاتا ہے۔ اگر دانت میں سوراخ ہوتو اس میں ایک لونگ رکھنا بہت ہی فائدہ دیتا ہے٭ نامردی میں ایک ماشہ سفوف لونگ ہمراہ دودھ یا پانی روزانہ استعمال کرنا بے حد مفید ہے
دراصل لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں جن کے اوپر کی طرف چار دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول سا ابھارہ ہوتا ہے۔ لونگ مصالحہ جات کا اہم جزو ہے۔ اس کی مقدار خوراک آدھ ماشہ سے ایک ماشہ تک ہے جبکہ اس کے روغن کی مقدار خوراک ایک قطرہ سے تین قطرے تک ہے اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
٭ لونگ سے کشید کیا ہوا تیل ڈکاروں‘ ہچکی‘ نفخ شکم اور قولنج میں مفید ہے اس کی خوراک دو قطرے روغن ایک کپ دودھ میں ڈال کر پینا مفید ہے۔
٭ روغن لونگ مجلوقین کو بطور طلاءاستعمال کرایا جاتا ہے جو کہ بے حد مفید ہے۔
٭ اس کے روغن کو کنپٹیوں پر ملنا سردی کے سردرد کو دور کرتا ہے‘ اگر درد شدید ہو تو پھر اس کا اثر نہیں ہوتا۔
٭ لونگ‘ سونٹھ‘ جائفل اور حرمل کو روغن کنجد (تلوں کا تیل) میں پکا کر ملنا جوڑوں کے دردوں کیلئے بے حد مفید ہے۔
٭ جن لوگوں کو کھانا کھاتے ہی الٹی آجاتی ہو تو انہیں نوک پسی ہوئی لونگ دن میں چار مرتبہ ہمراہ پانی چار چار رتی کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
٭ دانت درد کی صورت میں اگر دانت پر روغن لونگ روئی کے ساتھ لگا کر ملا جائے تو فوری آرام ہوجاتا ہے۔ اگر دانت میں سوراخ ہوتو اس میں ایک لونگ رکھنا بہت ہی فائدہ دیتا ہے۔
٭ دافع برودت معدہ اور قوت باہ کیلئے لونگ چھ ماشہ‘ زیرہ سیاہ چھ ماشہ‘ دار چینی چھ ماشہ‘ الائچی سبز دو ماشہ۔ ہر ایک کو پیس کر سفوف بنا کر ایک ایک ماشہ دوپہر اور شام کھانے میں ڈال کر کھانا نہایت مفید ہے۔
٭ لونگ چھ ماشہ‘ جاوتری‘ چھ ماشہ‘ افیون‘ ایک ماشہ‘ پیس کر عرق گلاب سے چنے کے برابر گولیاں بنا کر دو گولی ہمراہ پانی‘ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے کھانا مقوی وممسک ہوتا ہے۔
٭ نامردی میں ایک ماشہ سفوف لونگ ہمراہ دودھ یا پانی روزانہ استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔
٭ لونگ کا تیل بند چوٹوں پر نیم گرم ملنا اور پھر اس پر روئی رکھ کر کسی کپڑے سے باندھنا بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس سے نیل بھی بڑی جلدی صاف ہوجاتا ہے۔
٭ السر کی بیماری میں لونگ ایک عدد روزانہ صبح چبا کر ہمراہ پانی لینا بے حد مفید ہوتا ہے۔
٭ لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
٭ ریاح غلیط کو تحلیل کرتی ہے۔
٭ اعضاءرئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے۔
٭ فالج‘ لقوہ‘ سکتہ‘ درد سر اور دماغ کے تمام بارد اور رطب امراض میںبہت مفید ہے۔
٭ دماغ میں ذہن اور فکر کی محافظ اور مقوی ہے۔
٭ سوداوی مزاجوں کے موافق ہے۔
٭ منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔
٭ کھانوں کو خوش ذائقہ اور لذیذ بناتی ہے۔
٭ دانتوں کے درد کو دور کرتی ہے اور مسوڑھوں کی جملہ تکالیف میں بے حد مفید ہے۔
٭اس کا سرمہ مقوی بصر ہے اور جالے کو دور کرتا ہے۔ آنکھ کو طاقت دیتا ہے۔
٭ مقوی معدہ ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔
٭ کھانسی‘ نزلہ‘ زکام‘ دمہ‘ وساوس‘ خوف‘ وہم اور خفقان میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔
٭ قوت باہ کو مضبوط کرتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 802
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں