Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

بیعت کارڈ منگوائیں دوسرے شہروں میںجو مردو خواتین بیعت ہیں وہ پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ بھجوا کر بیعت کارڈ فری منگوالیں۔ ٭٭٭٭ درس کی سی ڈی اور کیسٹ دستیاب ہے ڈیمانڈ کے مطابق V.P کی سہولت بھی موجود ہے قیمت فی سی ڈی 40 روپے‘کیسٹ: 40 روپے ٭٭٭٭ چہرے پر موجود چھائیوں کیلئے چند ٹوٹکے ٭کھیرے اور ٹماٹر کا رس ہم وزن لیکر چھائیوں پر لگائیں فرق محسوس ہوگا۔٭ کھیرے سے چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے قتلے کاٹ کر پندرہ منٹ کیلئے چہرے پر رکھیں اور پھر منہ دھوڈالیں۔٭ آم کی گٹھلی کی گری اور جامن کی گٹھلی کی گری پیس کر لگائیں۔٭ نیاز بو کے پتے پیس کر بلائی میں مکس کرکے لگائیں۔٭ شہد میں سرکہ اور نمک ملا کر کھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ (بشری شہزادی) ٭٭٭٭ بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری مایوس لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے شہد پر مفت دم کیا ہوا کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی ایک سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ بیرون ملک پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی عنہ) ٭٭٭٭ ظلم کی تین قسمیں ظلم کی ایک قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ ہرگز نہ بخشیں گے۔ دوسری قسم وہ ہے جس کی مغفرت ہوسکے گی‘ تیسری قسم وہ ہے جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ لیے بغیر نہ چھوڑیں گے۔ پہلی قسم کا ظلم شرک ہے۔ دوسری قسم کا ظلم حقوق اللہ میں کوتاہی ہے۔ تیسری قسم کا ظلم حقوق العباد کی خلاف ورزی ہے۔ (سعدیہ صدیقہ‘ سرگودھا) ٭٭٭٭ ہائی بلڈپریشر کیلئے لاجواب نسخہ گل سرخ50 گرام‘ سونف 50گرام‘ اسرول اصلی10 گرام تمام اشیاءکو باریک پیس کر1 گرام رات کو پانی سے مستقل کھائیں۔ (رخسانہ سرور ‘ کوئٹہ) ٭٭٭٭ ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔ قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ(دوا برائے دس یوم) ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ”ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج“ پڑھنا نہ بھولیں! ٭٭٭٭ دانت درد کی آزمودہ دعا امام بیہقی حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دانت درد کی شکایت کی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان کے رخسار پر جس میں درد تھا رکھ کر سات مرتبہ پڑھا اَللّٰھُمَّ اَذھِب عَنہُ مَایَجِدُ وَ فَحشَہ بِدَعوَةِ نَبیِّکَ المَسکِینِ المُبَارَکَ عِندِک ترجمہ:۔ اے اللہ جو تکلیف یہ شخص محسوس کر رہا ہے اس کو اس کی سختی کو دور فرمادیجئے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے جو آپ کے نزدیک بابرکت ہے۔ دست ِ مبارک ابھی اٹھایا بھی نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے درد کو رفع فرما دیا۔ (مسز جمشید) ٭٭٭٭ ناسور کیلئے خاص عمل آج میں آپ کو اپنا ذاتی مشاہدہ لکھ رہا ہوں میرے والد صاحب کو بہت خطرناک ناسور تھا جو کہ کولہے کہ قریب چار یا پانچ انچ گہرا تھا دو دفعہ آپریشن کروایا مگر کچھ مہینوں کے بعد دوبارہ خون رسنا شروع ہوجاتا تھا ڈاکٹر نے کہا یہ بھگندر (فسچولا) ہے بہرحال ہر وقت میرے والد کے پاجامے میں خون لگا نظر آتا تھا۔ میرا بہت دل دکھتا تھا پھر ایک دن عبقری میں اس کا علاج نظر آگیا دل کو بہت تسلی ہوئی وہ علاج بہت آسان تھا مگر جب سے ابو نے شروع کیا اللہ کا کرم ہوا بھگندر کا نام و نشان تک نہ رہا صرف 2 ماہ میں بالکل بند ہوگیا ورنہ ہم تومایوس ہوچکے تھے۔ تیسرا آپریشن کرانے کے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔ وہ طریقہ یہ تھا کہ عشاءکے وتر ایک خاص ترکیب سے پڑھنے تھے۔ وتر کی پہلی رکعت میں سورہ نصر‘ دوسری رکعت میں سورہ لہب اور تیسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھنے سے میرے والد کا بھگندر بالکل صحیح ہوگیا۔ (محمدعارف ‘ کراچی) ٭٭٭٭ عینک سے سوفیصد نجات ایک سرمہ ڈالنے والی سلائی لیں‘ سلائی کو پیاز میں چبھو کر پہلے دائیں آنکھ میں بسم اللہ پڑھ کر لگائیں اور پھردوبارہ پیاز میں دوسری جگہ چبھوئیں اور دوسری آنکھ میں بسم اللہ پڑھ کر لگائیں۔ انشاءاللہ چھ سات ماہ میں عینک سے نجات مل جائیگی۔ (محمدادریس خان‘ لاہور) ٭٭٭٭ جواہرات سے بھی قیمتی ٭سب کچھ گنوانے کے بعد بھی آدمی کا مستقبل پاس رہتا ہے۔٭تم دنیا کے کسی کونے میں بھی چلے جاو لوٹ کر اپنے ہی گھر آ و گے کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں وہ لوگ بستے ہیں جو تمہارے حقیقی خیرخواہ ہیں٭حق کا پرستار کبھی ذلیل نہیں ہوتا چاہے سارا زمانہ اس کےخلاف ہوجائے۔ ٭باطل کا پیروکار کبھی عزت نہیں پاتا چاہے چاند اس کی پیشانی پر نکل آئے۔ (رفعت خانم‘ فیصل آباد) ٭٭٭٭ رزق کی تنگی دور کرنے کا میرا آزمودہ عمل کوئی خاص مقرر وقت عشاءیا نماز تہجد کے وقت بلاناغہ مکان بننے تک پڑھتے رہیں اور مکان بنتے ہوئے اگر پیسے ختم ہوتے دکھائی دیں تو روزانہ 151 مرتبہ درود تنجینا پڑھنا شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ اسباب پیدا کردینگے۔ (شازیہ ابراہیم) ٭٭٭٭ دل و دماغ کی طاقت کیلئے رحمتہ اللہ علیہ 5 تولہ شاخ مرجان کو 2 بوتل عرق گلاب پانچ آتشہ میں کھرل کریں ایک دفتری ورق چاندی ساتھ ساتھ ملاتے جائیں ایک رتی کی خوراک مکھن سے دیں اکسیر ہے۔ (زوجہ محمدصدیق‘ لاہور) ٭٭٭٭ ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری ”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات اور عبقری کی آزمودہ ادویات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔ 061-4514929, 0300-7301239 ٭٭٭٭ عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔ (قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ ) ٭٭٭٭ فریقین میں صلح کیلئے اگر فریقین آپس میں لڑرہے ہوں تو فوراً یَارَوُفُ تین تین بار درود شریف کے ساتھ ایک تسبیح پڑھ لیں فوراً غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔ ہر نماز کے بعد چند مرتبہ پڑھ لینے سے دل نرم ہوجاتا ہے اللہ تعالیٰ ذاکر پر مہربان ہوجاتا ہے۔ (فاخرہ خان‘ ملتان) ٭٭٭٭ غیبی امداد کیلئے سمیرا چاند‘ بہاولپور نماز مغرب کے بعد 41بار یَااَللّٰہُ المُستَعَانُ پڑھ لیا کریں سارے معاملات و مشکلات اللہ کے حکم سے حل ہوجائینگے۔ ٭٭٭٭ دل کی روشنی لقمان حکیم نے فرمایا : میں چاند اور سورج کی روشنی میں پرورش پاتا رہا مگر دل کی روشنی سے بڑھ کر کسی روشنی کو میں نے سود مند نہیں پایا۔ (فرزانہ صغیر) ٭٭٭٭ درد گردہ ورم گردہ پتھری گردہ کیلئے قرآنی علاج اَلَم نَجعَل لَّہُ عَینَینِo وَلِسَانًا وَّ شَفَتَینِo وَھَدَینٰہُ النَّجدَینِo (البلد 9,8,7) مذکورہ بالا آیت کو عرق گلاب سے 40 مرتبہ لکھیں سادہ کاغذپر (بغیر لکیر والے پر) اور آیات پر اعراب کی ضرورت نہیں ہے۔ بعداز تحریر 41 مرتبہ یہی آیت پڑھ کردم کردیں اور اس کاغذ کو عرق گلاب میں بھگو دیں اور روزانہ صبح نہار منہ ایک چمچ نکال کر ایک گلاس سادہ پانی میں ملا کر پئیں۔ انشاءاللہ 7دنوں میں شفاءیابی ہوگی۔ احتیاط: ایک ہی دفعہ بیٹھ کر بغیر کلام کیے یہ آیات لکھنی ہیں۔ (ایم اے قریشی‘ ملتان) ٭٭٭٭ فالتو کتابیں رسالے صدقہ جاریہ بنیں اگر آپ کے پاس کتابیں نئی یا پرانی کسی بھی موضوع یا کسی بھی عنوان کی ہوں یا رسائل ڈائجسٹ میگزین وغیرہ کسی بھی موضوع کے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ وہ صدقہ جاریہ کیلئے استعمال ہوں اور اللہ کی مخلوق اس سے نفع حاصل کرے اور آپ کی آخرت کی سرخروئی ہو مزید وہ رسائل و کتابیں محفوظ ہوں یا پھر یہ رسائل و کتب آپ کے پاس زائد ہوں تو دونوں صورتوں میں یہ رسائل و کتب ایڈیٹر ماہنامہ عبقری کو ہدیے کی نیت سے ارسال کریں وہ محفوظ ہوجائینگے اور افادہ عام کیلئے استعمال ہوں گے۔آپ صرف اطلاع کریں منگوانے کا انتظام ہم خود کرینگے یا پھر آپ ازراہ کرم ارسال فرمادیں۔ نوٹ: درسی اور نصابی کتب ارسال نہ کریں۔ ( ایڈیٹر: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) ٭٭٭٭ دانتوں کیلئے دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کیلئے جب بھی آپ برش یا مسواک کریں تو اسکے فوراً بعد دانتوں کو بیکنگ پاوڈر سے صاف کرلیاکریں تو دانت موتیوں کی طرح نکھر جاتے ہیں۔(ثمرہ ظفر‘ لاہور) ٭٭٭٭ دو انمول خزانے کی کرشمہ سازیاں حکیم صاحب میں میرپور خاص کی رہائشی ہوں ایک مدرسے میں معلمہ ہوں میں نے آپ کی کتاب دو انمول خزانے کو پڑھا اور بہت ہی موثر پایا۔ میں نے اپنی ایک رشتہ دار خاتون کو دو انمول خزانے پڑھنے کیلئے دیا اس کے سسرال کا مسئلہ تھا اس کا شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا اور وہ کئی سال سے اپنے گھر میں بیٹھی ہوئی تھی سسرال والے لینے نہیں آتے تھے دو انمول خزانے کی برکت سے اس کا یہ مسئلہ مکمل حل ہوگیا۔ ( بنت محمد انیس‘ میرپور خاص سندھ) ٭٭٭٭ بچوں کو خوش رکھنے کا خاص عمل محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا بیٹا (حماداللہ) جو اب تقریباً آٹھ ماہ کا ہے یہ جب تقریباً دو ماہ کا تھا تو بہت زیادہ روتا تھا اس وقت ہم نے عبقری رسالے میں آیتلَا تُبقِی وَلَا تَذَرُ (المدثر28) لکھی دیکھی جو روتے ہوئے بچوں کے گلے میں لکھ کر ڈال دی جائے تو وہ نہیں روتے ہیں۔ مذکورہ آیت جب ہم نے اس کے گلے میں لکھ کر ڈالی تو وہ حیرت انگیز طور پرمکمل خاموش ہوگیا بالکل جیسے رونا بھول گیا ہو ہر وقت خوش رہتا ہے۔ سونے کے بعد جب اٹھتا ہے تو ہنستا کھیلتا اٹھتا ہے۔(عظمیٰ خاتون‘ سندھ) ٭٭٭٭ عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں گوجرانوالہ: شافی دواخانہ شاہ جی مارکیٹ مین بازار جگنہ سیالکوٹ روڈ۔ 0300-6453745۔ راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز بالمقابل باٹا منی پرائس شاپ بوہڑ بازار چوک کالج روڈ۔ 0333-5648351۔ کراچی: عبقری اکیڈمی نزد طلحہ/الاقلین کافی ہاوس دکان نمبر 4 پلاٹ نمبر RB-10/23 گراونڈ فلور سنٹر پلازہ اردوبازار 0300-3218560 کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ گورنمنٹ ہائی سکول روڈ 0300-3215348باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور W/S روڈ 0313-5619880۔گجرات: دواخانہ حکیم شمس الدین اینڈ سنز سرگودھا روڈ۔ 0333-8402844۔حاصل پور:الحمدللہ سروس سٹیشن ریلوے روڈ۔0331-7801062۔بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز تحصیل بازار۔0333-6320766۔منڈی بہاوالدین: حذیفہ دواخانہ بالمقابل واٹر ٹینکی جیل روڈ۔ 0345-6810615۔ ڈھڈیال آزادکشمیر: الجمال اسلامی کتب و کیسٹ ہاوس ۔0302-5898995فیصل آباد: نورکلاتھ سنٹر نزد مسجد نور ڈگلس پورہ گلی نمبر 13۔0300-6684306۔ ٭٭٭٭ نانی جان کے آزمودہ ٹوٹکے ٭چپس بناتے وقت آلو کاٹ کر جس پانی میں ڈالیں اس میں نمک ملالیں بعد میںکسی صاف کپڑے میں آلو سکھالیں اور پھر تلیں خستہ اور لذیز چپس بنے گی۔٭سوتے میں بستر پر پیشاب کرنے والے بچوں کو ناریل کوٹ کر اس میں مصری ڈال کر کھلائیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔٭ پانی میں نمک گھول کر اس میں ٹماٹر رکھ دئیے جائیں تو وہ بہت دنوں تک تازہ اور سخت رہیں گے۔٭اگر بیسن گھولتے وقت اس میں تھوڑی سی سونف اور اجوائن شامل کرلی جائے تو نہ صرف بدہضمی کا خوف ختم ہوتا ہے بلکہ پکوڑے بھی خوشبودار بنتے ہیں۔ (ثنائ‘بہاولپور) ٭٭٭٭ قارئین کے نام اہم اعلان 1۔ الحمدللہ ہزاروں قارئین تحریریں بھیجتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔ 2۔ ایڈیٹر کی کتابیں رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے۔(ادارہ) ٭٭٭٭ مفت روحانی پھکی سے معدے کے تمام امراض کا خاتمہ محترم حکیم صاحب! میں عرصہ دراز سے معدے کے امراض مثلاً کھانا ہضم نہ ہونا‘ گیس‘ تبخیر‘ غذا کا جزوبدن نہ بننا جیسے ڈھیروں مسائل میں مبتلا تھا۔ روحانی پھکی دن میں تین مرتبہ پانی کےساتھ استعمال کی صرف چند ہفتوں میں مجھے ان تمام امراض میں حیرت انگیز فائدے کےساتھ ساتھ جسم میں تقویت کا بھی احساس ہونے لگا ہے۔(محمدطارق ‘ خانیوال) ٭٭٭٭ شہد سے موٹاپے کا یقینی علاج روزانہ خالی پیٹ ناشتہ سے نصف گھنٹہ پہلے اور رات سونے سے پہلے شہد اور دار چینی کے پاوڈر کو ایک کپ پانی میں ابال کر پئیں باقاعدگی سے اس مشروب کا استعمال بہت موٹے آدمی کاوزن کم کر دیگا۔ باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔ 330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔ ایک کلو: 600/- روپے۔ شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔ ٭٭٭٭ شر کے بدلے خیر ایک بار حضرت عیسیٰ علیہ السلام چند لوگوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے بلاوجہ آپ کو گالیاں دینا شروع کردیں لیکن آپ پہلے سے بھی زیادہ دعائیں دیتے ہوئے چل دئیے۔ یہ دیکھ کر ایک حواری نے کہا اے اللہ کے نبی! آپ نے ان شریروں کے شر کے بدلے میں جس خیر اور رحمت کا مظاہرہ فرمایا ہے کہیں یہ انہیں غرور میں مبتلا نہ کردے۔یہ سن کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا”انسان کے پاس جو کچھ ہوتا ہے وہی دوسرے کو دیتا ہے۔ ان کے پاس شر ہی شر تھا اور ہمارے پاس خیر ہی خیر۔ (عابد محمود‘ صادق آباد) ٭٭٭٭ فقرو فاقہ سے نجات کیلئے اَلصَّمَدُ جو شخص اس اسم کو کثرت سے پڑھے وہ فقر سے نجات پالیتا ہے اور اپنی زندگی اطمینان و سکون سے گزارتا ہے اللہ پاک اسے مخلوق میں کسی کا محتاج نہیں رکھتا۔ اس کی تمام حاجات دست غیب سے پوری ہوتی ہیں۔ (بیگم منظور‘ حویلی لکھا) ٭٭٭٭ سورہ کافرون کا خاص عمل محترم حکیم صاحب میں ماہنامہ عبقری کی مستقل قاریہ ہوں اس میں ایک مرتبہ میں نے سورہ کافرون کا عمل پڑھا تھا جس کو میں نے تیل پر 1001 مرتبہ پڑھ کر دم کیا جو مریض کو اس طرح استعمال کروانا تھا کہ بسم اللہ پڑھ کر پہلے دائیں کان میں ایک قطرہ پھر بائیں کان میں ایک قطرہ ٹپکائیں۔ اس کو ایک معذور بچے پر استعمال کرایا گیا تھا میں نے اس کے بارے میں پہلے بھی آپ کو بتایا تھا کہ وہ کافی بہتر ہوگیا ہے اب ایک ایسے شخص کو استعمال کروایا جو کہ تقریباً عرصہ ڈیڑھ سال سے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے چارپائی پر تھا اس کو بلڈشوگر اور یورین شوگر بھی ہے۔ ڈاکٹر جہاں پر کینولا لگاتے ہیں وہیں زخم بن جاتے ہیں۔ اس طرح ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج کہہ کر ڈسچارج کردیا تھا کہ یہ کچھ عرصے کا مہمان ہے۔ اب جبکہ اس کو یہ تیل تقریباً پندرہ یا بیس دن استعمال کروانے کے بعد مریض کو ماشاءاللہ کافی افاقہ ہوا اور وہ بیساکھی کے سہارے چلنے کے قابل ہوگیا ہے۔ (آسیہ یعقوب‘ راولپنڈی) ٭٭٭٭ مسافران آخرت رحمتہ اللہ علیہ عبقری کے محنتی‘ دیانتدار کمپوزر محمدطاہر کی والدہ رمضان المبارک میں سحری کے وقت وضو کرتے ہوئے وفات پاگئیں۔ ٭بھٹی الیکٹرک سٹور کے مالک محمد لطیف بھٹی کے چہیتے ساتھی وفادار جواں سالہ بھائی محمد سرور بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے اچانک وفات پاگئے۔ قارئین سے ایصال ثواب کی درخواست ہے۔ ٭٭٭٭ مشکل ترین کام اگر کسی شخص کا کوئی بہت مشکل کام ہو یا کوئی بہت بڑا مسئلہ ہو جو حل نہ ہو رہا ہو یا کوئی ایسی خواہش ہو جو پوری نہ ہو رہی ہو تو یا اللہ 3125 بار کسی باریک کاغذ پر باوضو ہو کر لکھے اور پھر اس کاغذ کو طے کر کے آٹے کے پیڑے میں بند کر کے نہر یا دریا میں ڈال دے اور کام کےلئے دعا کرے انشاءاللہ چالیس دن میں نتیجہ اچھا نکل آئے۔ (رابعہ ریاض‘ لاہور) ٭٭٭٭ دو انمول خزانے کے کمالات جب سے میں نے یہ پڑھنے شروع کیے‘ میرے سارے مسئلے حل ہوگئے‘ ہر قسم کی جائز ضرورت پوری ہوئی ہر قسم کا طمع لالچ دل سے دور ہوگیا‘ دل مکمل طور سے پرسکون ہوگیا‘ شیطانی حملوں سے کافی حد تک بچ گئی ہوں۔ گھر میں مکمل سکون ہے جو خواہش نقصان دہ ہوتی ہے صرف وہ ہی پوری نہیں ہوتی۔ دنیا کی طلب کم اور آخرت کی فکر زیادہ ہوگئی ہے۔ میرے معاشی حالات اتنے اچھے نہیں تھے کہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرسکوں لیکن ایسا انتظام ہوا نہ صرف میں بلکہ میرا شوہر اور چھوٹا بیٹا جو تقریباً پانچ سال کا ہے ہم نے عمرہ کیا۔ عمرے کے بعد تو میرا دل کافی حد تک بدل چکا ہے۔ یہ دو انمول خزانے واقعی ہی ایک ایسا خزانہ ہے جس سے ہر شخص فیضیاب ہوتا ہے۔ میرے دل میں اللہ کی رضا کا حصول رہتا ہے۔ (سائرہ رفیق) ٭٭٭٭ رشتوں کیلئے حیرت انگیز عمل خبردار! ہوشیار ہوجائیں آج میں آپ کو اپنا آزمودہ عمل بتانے جارہا ہوں‘ جس کا رشتہ ہونا ہو چاہے لڑکا ہو یا لڑکی اس کے وزن کے برابر چاول (ٹوٹا ہو یا کچا باسمتی) آبی مخلوق پر صدقہ کرنا ہے۔ سب سے بہتر سمندر پھر دریا چند ماہ میں رشتہ ہوجائے گا اور دست غیب سے رشتہ کے انتظامات بھی ہوجائیں گے میں نے اس عمل کو خود بھی اپنی ہمشیرہ کے سلسلے میں آزمایا اور جس کو بھی دیا اس کے فوری رزلٹ ملے ۔ (عفان اللہ ہاشمی‘ لاہور) ٭٭٭٭ گھریلو ٹوٹکے مریم نواز‘ کامونکی اگر روٹی پکاتے وقت گرم گھی کے چھینٹے ہاتھ پر پڑجائیں تو اسی وقت کچا آلو کچل کر ہاتھ پر باندھ دیں۔٭اگرکپڑوں پر زنگ کے دھبے لگ جائیں تو لیموں کاٹ کر دھبوںپر رگڑیں۔ تھوڑی دیر بعد صابن سے دھولیں زنگ کا دھبہ اتر جائیگا۔ ٭٭٭٭ کان درد کیلئے : کان میں درد ہوتوسرسوں کے تیل میں لہسن جلا لیں اور تیل چھان کر ٹھنڈا کرکے شیشی میں رکھ لیں۔درد ہو تو چند قطرے نیم گرم کرکے کان میں ٹپکائیں۔(شاہد‘ لاہور) ٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 818 reviews.