Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

آپریشن کے بعد کمزوری میرے چار بچے بڑے آپریشن سے ہوئے۔ آخری آپریشن پانچ سال پہلے ہوا تھا۔ اس کے بعد سے شدید کمزوری ہے۔ چکرا چکرا کر گرتی ہوں۔ کئی بار زخمی ہوگئی۔ صبح بستر سے اٹھ کر کھڑی نہیں ہوسکتی۔ دوپہر کو سوجاوں تو مغرب تک سوئی رہتی ہوں۔ پھر بھی اٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کیلشیم آئرن کی کمی بتاتے ہیں۔ آئرن کی گولیوں سے ری ایکشن ہونے لگا ہے۔ کیلشیم سے گردے میں کنکری بن گئی تھی جو خربوزہ کھانے سے اب نکل گئی ہے۔ (مشعل طارق‘ گوجرخان) مشورہ: عمدہ اعلیٰ قسم کا رس والا تازہ سیب پانی سے دھو کر کھائیں یا رس نکال کر پئیں۔ یہ تدبیر روزانہ غذا کے بعد دوپہر اور ناشتہ کے ساتھ ہی مفید ہے۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔غذا نمبر4-3 استعمال کریں۔ پیٹ میں بل پڑتے ہیں میری عمر 19 سال ہے۔ پیٹ میں بل پڑتے ہیں۔ اکثر قبض اور گیس ہوجاتی ہے۔ اجابت میں خون آجاتا ہے۔ آوں یعنی ریشہ آتا ہے۔ دن میں چار پانچ مرتبہ واش روم جانا پڑتا ہے۔ آپ کے مشورے سے جوارش عود شیریں کھائی اس سے مجھے پچاس فیصد آرام ہے۔ کیا یہی دوا اور کھاوں یا دس دن سے زیادہ نہیں کھانی۔ (توقیل بٹ‘ لاہور) مشورہ: شفایابی تک جوارش عودشیریں کھاتے رہیں۔ دو تین ہفتے میں مستقل شفایابی ہوجائےگی۔غذا نمبر6-1 استعمال کریں۔ منہ میں چھالے میری عمر 25 سال ہے۔ اکسیر جگر اور ایک کمپنی کی قرص ملین کھانے سے منہ میں چھالے نکل آئے‘ جسم سوکھ گیا۔ سر میں خشکی ہوگئی۔ بال دوشاخے ہوگئے ہیں اورگرنے لگے ہیں‘ قبض بھی ہے۔ (عاصمہ‘ سمندری) مشورہ: دونوں وقت جوارش شاہی‘ چھ گرام غذا کے بعد کھائیں۔ مفرح بارد چھ گرام صبح و شام کھائیں۔ کتھا‘ طباشیر‘ چھوٹی الائچی کے دانے باریک پیس کر چھالوں پر چھڑکیں۔ سوتے وقت اسپغول کی بھوسی دودھ میں حل کرکے پئیں۔ 3 ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا نمبر8-5 استعمال کریں۔ ہاتھ پاﺅں میں جلن مجھے ملیریا بخار ہوا تھا۔ شروع میں تو پتہ نہیں چلا کہ یہ ملیریا ہے۔ بہت ٹیسٹ ہوئے‘ ملیریا نہیں تھا۔ اس لیے ٹائیفائیڈ کے کورس ہوتے رہے پھر ڈاکٹروں کی سمجھ نے جواب دیدیا مگرپھر وہ صرف بخار اتارنے کی دوائیں دیتے رہے۔ بالآخر ایک تجربہ کار ڈاکٹر نے ملیریا کورس کروایا جس سے ہفتہ بھر میں شفاءمن جانب اللہ ہوگئی مگر ہاتھ پاوں کی جلن نے پریشان کیا ہوا ہے۔ سخت سردی میں بھی ہاتھ پاوں کو ٹھنڈے پانی میں رکھنا پڑتا ہے۔ (انعم‘ کراچی) مشورہ: غذا کے بعد دونوں وقت آڑو کھائیں۔ آڑو کا موسم نہ ہو توگنا چوسیں۔ انڈا‘ گوشت‘ مرغ‘ مچھلی استعمال نہ کریں۔ 3 ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر6-1 استعمال کریں۔ قطرے آنے کی شکایت مجھے پیشاب کے بعد قطرے آنے کی شکایت ہے۔ اس کی وجہ سے میں نماز کی پابندی نہیں کرسکتا ہوں۔ ساتھ ساتھ کمزوری کی بھی شکایت ہے۔ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے۔ ٹھنڈی چیزیں میں کھا ہی نہیں سکتا۔ اگر غلطی سے کھالوں تو بخار شروع ہوجاتا ہے۔ گرمیوں میں بھی سردی لگتی ہے۔ ہڈیوں میں بھی درد رہتا ہے۔ (پرویزاختر‘ سوات) مشورہ: عمدہ بنا ہوا بادام کا حلوہ کھائیں۔ صبح توے کی گرم روٹی پر خالص گھی لگا کر کھائیں۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں بالکل نہ کھائیں۔غذا نمبر6-5 استعمال کریں۔ گیس کی شکایت میری طبعیت اکثر خراب رہتی ہے۔ مجھے اکثر گیس ہوجاتی ہے۔ سر میں شدید درد کے باعث چکر آتے ہیں۔ دو سال سے معدے میں تھوڑا بہت درد ہوتا ہے۔ پسلیوں کے نیچے معدہ کے منہ والی جگہ اور کبھی کبھار پیچھے والی جگہ پر درد اور چبھن ہوتی ہے۔ بھوک ہر وقت لگتی ہے۔ ٹائم پر کھانا نہ ملنے پر طبیعت بوجھل ہوتی ہے۔ یعنی معدہ خالی ہونے کی صورت میں گھبراہٹ اور طبیعت خراب رہتی ہے۔ (صائمہ‘ چکوال) مشورہ: اسپغول کی بھوسی دو چمچے رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ملا کر پی لیں۔ صبح ناشتہ میں دلیہ کھائیں۔ دوپہر‘ رات کو کدو‘ توری‘ لوکی‘ مولی شلجم پکا کر روٹی سے کھائیں۔ غذا نمبر5-1 استعمال کریں۔ سانس کی تکلیف مجھے سانس کی تکلیف ہے۔ سانس لینے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ سردیوں میں یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ مشورہ: شفاءحیرت ایک چمچ آدھ کپ گرم پانی میں ملا کر صبح و شام پی لیں۔ غذا نمبر4-3 استعمال کریں۔ الرجی کی شکایت مجھے تقریباً دو تین سالوں سے الرجی کی شکایت ہے۔ کھجانے سے سرخ دھبے بن جاتے ہیں۔ گرمیوں میں یہ مرض شدت اختیار کرجاتا ہے۔ بہت ساری دوائیاں استعمال کیں لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ (غفار احمد‘ ملتان) مشورہ: عبقری کے دفتر سے الرجی کورس لے کر اس میں دی گئی ہدایات کے مطابق باقاعدگی سے استعمال کریں۔غذا نمبر8-5 استعمال کریں۔ چہرے پر پیپ والے دانے میرے جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے۔ چہرے پر پیپ والے دانے نکلتے ہیں۔ ہاتھ لگانے سے درد کرتے ہیں اور چہرے سے آگ سی نکلتی ہے۔ سارا جسم گرم رہتا ہے۔ پنکھے میں بھی گرمی لگتی ہے۔ ٹھنڈی سبزیاں اور ٹھنڈے مشروبات بھی استعمال کررہی ہوں مگر پھر بھی گرمی محسوس ہوتی ہے۔ مشورہ: شربت عناب اورشربت نیلوفر ایک ایک اونس آدھ گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام پی لیں۔ غذا میں کدو‘ توری‘ لوکی‘ مولی‘ شلجم‘ گاجر کھیرا پکا کر روٹی سے کھائیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز رکھیں۔غذا نمبر1-5استعمال کریں۔ سر میں درد عرصہ ایک سال سے سر میں درد رہتا ہے۔ دماغ ہلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ بچپن میں مجھے اکثر نزلہ زکام رہتا تھا۔ اس سردرد کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ ٹی وی دیکھوں یا کتاب پڑھوں تو سر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ (محمد طاہر‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ) مشورہ: پورے اجزاءسے بنا ہوا خمیرہ گاو زبان عنبری جواہر والا چھ گرام کھائیں۔ صبح ناشتہ میں خالص اصلی مکھن توس پر لگا کر کھائیں۔ روزانہ سات دانے بادام بیس دانے کشمش بھی کھائیں۔ ٹی وی اور کمپیوٹر کا استعمال کم کریں۔ دماغ کو آرام دینے کی کوشش کریں۔ سر پر روغن لبوب سبعہ کی ہرروز مالش کریں۔غذا نمبر4-2 استعمال کریں۔ بڑا پیٹ میرا مسئلہ یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ بہت بڑھا ہوا ہے۔ دوائیاں بھی لیں مگر ٹھیک نہیں ہوا۔ کوئی نسخہ تجویز کریں‘ بڑھا ہوا پیٹ ٹھیک ہوجائے۔ (شازیہ‘ اٹک) مشورہ: ایک گھنٹہ صبح ایک گھنٹہ شام گھاس پرواک کریں۔ غذا کے بعد جوارش کمونی کبیردس گرام دوپہر‘ رات کو کھائیں۔غذا نمبر3-2 استعمال کریں۔ دل کی تیز دھڑکن میری عمر 65 سال ہے۔ میری صحت اچھی ہے۔ فوج سے ریٹائر ہوں۔ صبح و شام کی سیر میری زندگی کا حصہ ہے مگر اب کچھ دنوں سے میرے دل کی دھڑکن بڑھ گئی ہے۔ کبھی تو بیٹھے بیٹھے دل تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے جس سے میں گھبرا جاتا ہوں۔ دو تین مرتبہ دل کے ہسپتال میں مکمل چیک اپ بھی ہوا مگر کوئی نقص نہیں ملا۔ ڈاکٹروں نے نارمل کہہ کر فارغ کردیا میری زندگی کے معمولات سن کر ڈاکٹر بڑے حیران ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کو دل کی بیماری ہوہی نہیں سکتی مگر لگتا ہے کہ ہوگئی ہے۔ اب ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا‘ نہ مشینیں کچھ بتاتی ہیں‘ اس لیے آپ کو زحمت دی ہے۔ (ناخدا‘ کراچی) مشورہ: ایک سیب ہوتا ہے سائز درمیانہ رنگ سرخ مگر ایسا سرخ کہ جیسے اس پر خون نچوڑا گیا ہو اور خون چاروں طرف بلکہ ہر طرف سے سیب پر بہہ کر نیچے آرہا ہو۔ کسی بڑے سپرسٹور میں دیکھیں‘ امید ہے مل جائے گا۔ یہ ایک سیب تازہ لے کر صاف پانی سے دھو کر چھلکے سمیت کچل دیں اور کپڑے میں نچوڑ کر رس نکال کر پی لیں۔ مشین میں بھی رس نکال سکتے ہیں۔ ایک ماہ تک روزانہ یہ عمل کریں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر8-6 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 834 reviews.