Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تجارت میں برکت کا انمول وظیفہ (سدرة المنتہیٰ، چکوال)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

اولاد نافرمان ہوجائے تو اولاد نافرمان ہوجائے تو بچے کا تصور رکھ کر یَاشَہِیدُ بکثرت پڑھیں اللہ تعالیٰ بچے کو راہ راست پر لے آئیں گے۔ رشتے کیلئے جوان اولاد یا اپنے رشتے کیلئے سورة یٰسین کی آیت نمبر 36 (سُبحٰنَ الَّذِی الخ) فجر کے بعد 100 بار پڑھیں تو اللہ کے فضل و کرم سے حسب خواہش رشتہ مل جائےگا۔ (شروع اور آخر میں ہر وظیفہ/ دعا کیلئے ایک بار درود شریف ضرور پڑھ لیا کریں۔) حصول اولاد حصول اولاد کیلئے رَبِّ لَاتَذَرنِی فَرداً وَّاَنتَ خَیرُالوَارِثِینَ (الانبیاء89)صبح و شام 100بار پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ اولاد عطا فرمائیں گے۔ رزق میں اضافہ حصول غنائ‘ روزی‘ رزق اور دولت میں اضافہ کیلئے سورہ فاتحہ ایک بار‘ سورہ الم نشرح تین بار اور سورہ قدر 11بار پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف 11,11 بار روزانہ پڑھیں انشاءاللہ رزق میں بے تحاشہ برکت ہوگی۔ کسی کا دل نہ دکھائیں۔ اپنے رزق سے چرند پرند‘ جانوروں اور انسانوں کو پالتے جائیں اللہ آپ کا رزق وسیع کردیگا۔ اپنے گھروں میں بچوں کے ساتھ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درود وسلام پیش کرتے رہیں اس سے نہ صرف رزق میں اضافہ ہوگا بلکہ آپ کی جان و مال‘ عزت اورآبرو کا بھی تحفظ رہے گا۔ بواسیر کیلئے بواسیر (PILES)کسی قسم کی ہو فجر کی سنتوں میں الحمدشریف کے بعد پہلی رکعت میں سورہ الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورة الفیل پڑھیں۔ انشاءاللہ ٹھیک ہوجائےگی۔ ہرقسم کی حفاظت رات کو سوتے وقت 3 بار آیت الکرسی‘ 4 بار سورہ فاتحہ‘ 3 بار سورہ اخلاص‘ 10 بار اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّاَتُوبُ اِلَیہِ۔ 4 بار تیسرا کلمہ اور دس بار کوئی سا بھی درودشریف پڑھ لیا کریں۔ انشاءاللہ ہر قسم کی حفاظت رہے گی۔ دینی و دنیاوی مہمات میں کامیابی کا اکسیر اعظم درود شریف درود تنجینا کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ بعد نماز عشاءدو رکعات نفل صلوٰة حاجت کی نیت سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک سو مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے کے بعد اپنی حاجت اللہ کے حضور پیش کرے۔ دس دن یہ عمل کرے انشاءاللہ بہت جلد حاجت پوری ہوگی اور دین اور دنیا میں کامیابیاں نصیب ہوںگی۔ کیڑوں سے حفاظت کیلئے اگر 30 ویںپارے کی المطففین پوری سورت پڑھ کر غلہ وغیرہ پر دم کردیا جائے تو غلہ انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔ سورہ مجادلہ اگر کسی کاغذ پر لکھ کر غلہ میں رکھ دی جائے تو اس غلہ کو کیڑا وغیرہ نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ تجارت میں برکت کیلئے جمعرات کے دن یہ آیت ہرن کی جھلی پر لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کر دکان کے دروازے کی چوکھٹ یا باغ کی زمین میں دفن کرنے سے بے پناہ خیروبرکت حاصل ہوگی۔ اَوکَالَّذِی مَرَّ عَلیٰ قَریَةٍ سے شَی ئٍ قَدِیر تک سورہ بقرہ آیت 259۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 848 reviews.