Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بغیر اجازت وظیفے کرنے والے کا انجام

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

2005ءمیں بیروزگار ہونے کی وجہ سے میں نے ایک کتاب میں حاجت کیلئے درود تنجینا 4444 مرتبہ پڑھنے کا عمل دیکھا روزگار کیلئے میں نے اس تعداد کو پورا کرنے کی کوشش کی فجر کی نماز پڑھ کر پڑھنا شروع کیا رات 2 بجے تک تقریباً 4230 مرتبہ پڑھا میرے کانوںمیں ایسی آوازیں آنا شروع ہوئیں جیسے آدمی کسی بڑی مارکیٹ میں ہو۔ باتوں کی سمجھ نہیں آرہی تھی مجھ پر خوف و گھبراہٹ طاری ہوئی کمبل اوڑھ کر لیٹ گیا مشکل سے نیند آئی صبح اٹھا تو کمر میں شدید درد تھا۔ تقریباً ایک سال تک یہ درد رہا کہیں آنا جانا بھی مشکل ہوگیا۔ ایک آدمی نے بتایا درود ابراہیمی 100 مرتبہ پانی پر دم کرکے کمر پر لگاو میں نے پڑھ کر پانی کمر پر لگایا ایسا کرنے سے کمر ٹھیک ہوگئی۔ باقی پریشانیاں بدستور قائم رہیں پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے میں وظیفے پڑھتا رہا کمرے میں داخل ہوں تو کان کھجورے چلنا شروع کردیں کان کھجورے کو بولا کمرے سے نکل جا وہ کمرے سے باہر نکلنا شروع کیا تھوڑا چلتا پھر رک جاتا پھر میں بولتا باہر نکل جا اس نے کمرے سے باہر جانے لگا اچانک واپس کمرے میں آنے لگا میں نے اس کو چپل سے مار دیا‘ باتھ روم جاوں‘ کان کھجورے بڑے بڑے دوڑتے نظر آتے بعض کو ماردوں اور کوئی بھاگ جاتے پھر میں نے باتھ روم جانے کی دعا آیت الکرسی چاروں قل پڑھ کر اپنے بدن کو دم کرکے جاتا پھر کوئی نظر نہیں آتا۔ رات کو باوضو نہیں سوسکتا پیٹ بھر کر کھانا کھاوں یا سارا دن بھوکا رہوں مغرب کے بعد پیٹ میں شدید ریح پیدا ہوتی ہے وضو ٹوٹ جاتا ہے جتنی دفعہ وضو بناوں وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ تہجد کی نماز کی پندرہ سال سے پابندی ہے۔ 8 رکعت تہجد‘ 4 رکعت صلوٰة تسبیح‘ 2رکعت صحت‘ 2 رکعت نفل حاجت‘ رزق 100 دفعہ‘ استغفار 100 دفعہ‘ لاحول پوری 100 مرتبہ درود ابراہیمی 100 مرتبہ‘ حفظہماو ھوالعلی العظیم 11 دفعہ درود شریف 7 مرتبہ سورہ بقرہ کا آخری حصہ 7 مرتبہ سورة المومنون کی آخری آیات سات مرتبہ سلام قولا من رب رحیم سات مرتبہ سلام علی نوح فی العلمین 7 مرتبہ حشر کا آخری حصہ‘ 11+11 فلق و ناس سات سلام کی آیت 7 مرتبہ نماز تہجد اور فرض سے پہلے ادا کرتا ہوں۔ اللہ کے فضل سے سوتے وقت 100 مرتبہ لاحول 500 مرتبہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم 11مرتبہ درودشریف اوپر جن آیات کا ذکر کیا ہے پڑھ کر سوتا ہوں۔ 6 سالوں سے میری بیوی کو مرگی کی طرح دورہ پڑتا ہے کھانا پکاتے سوتے ہوئے کبھی ایک ماہ میں کئی مرتبہ دورے پڑتے ہیں اور کبھی 2،3 ماہ بعد دو سال قبل سردیوں میں ساری رات دورے پڑتے رہتے۔ تمام گھر والے سخت پریشان ہوگئے میں نے پائپ سے کافی پٹائی لگائی میری بیوی بولنے لگی مار نہیں کسی چیز کا اثر نہیں بیماری ہے علاج کراو میں نے مارنا بند کردیا۔ پچھلے سال سردیوں میں اسی طرح رات دو بجے تک دورے پڑتے رہے میں نے کہا تم کون ہو مسلمان ہو یا ہندو‘ مسلمان تو مسلمان ہندو بھی رحم کھاتا ہے تم رحم نہیں کھاتے‘ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی پریشان کیا ہوا ہے۔ اس کے بعد فجر تک کوئی دورہ نہیں پڑا نماز کیلئے مسجد گیا مسجد میں بچے نے بتایا امی کو دورہ پڑگیا ہے پہلے قرآن کی تلاوت سے فوری آرام آجاتا تھا بعد میں آرام آنا بند ہوگیا پھر اذان 7 مرتبہ اقامت 7 مرتبہ سے افاقہ ہوجاتا مگر ابھی اس عمل سے بھی افاقہ نہیں ہوتا گھر کے تمام افراد کے دماغوں کو پکڑا ہوا ہے بہن بھائیوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا اور میری بات بھی نہ مانتا کام دھندا نہیں ہے اور کسی کا دل کام کرنے کو نہیں کرتا زندگی کی گاڑی بڑی مشکل سے چل رہی ہے۔ میری بہن کی بیٹی اور میرے بیٹے کی منگنی بچپن میںہو گئی تھی شادی سے دو ماہ قبل بہن نے فون کرکے مجھے اپنے گھر بلایا اور بتایا میری بیٹی کے ساتھ پری ہے اور پری بولتی ہے کہ آپ اپنے بھائی کو بلاو تاکہ میں اپنا موجود ہونا بتاوں بہن نے اپنی بیٹی کو بٹھا کر سورة جن کا ابتدائی حصہ پڑھا تھوڑی دیر کے بعد بچی کے منہ سے السلام علیکم کی آواز آئی اور ساتھ میں بولا میرا فرضی نام ننھی پری سمجھ لیں بہن کو بولا ٹیبل پر کانچ کا جگ رکھو جگ رکھا گیا مجھے ننھی پری نے کہا جگ میں کسی کو کوئی چیز نہ ڈالنے دیں اور جگ پر نظر رکھیں تھوڑی دیر بعد جگ کسی سفید چیز سے بھرا تھا مجھے معلوم ہو گیا جگ میں کیا ہے میں نے بتایا جگ میں کوئی سفید رنگ کی چیز ہے اس نے کہا یہ ہمارے کوہ قاف کے تالابوں کا دودھ ہے یہ بہت بڑا امرت ہے اسے پیو‘ سر پر لگاو اور دل پر ملو‘ میں نے جیسے ہی پیا پینے سے اورملنے سے دعا بے اثر ہوگئی دل پتھر کی طرح سخت ہوگیا پیٹ میں ریح پیدا ہونا شروع ہوگئی شادی ہوگئی اس کے بعد میری بیوی کو دورے پڑنا شروع ہوگئے حافظ قرآن اور مسجد کا موذن تھا نماز پڑھنا چھوڑ دی موذنی بھی چھوڑ دی۔ چھ ماہ میرے ساتھ رہے اور پھر الگ ہوگئے 4,5 سال الگ رہنے کے بعد پھر انہوں نے کہا ہمیں اپنے پاس رکھیں ابھی پھر میرے پاس رہ رہے ہیں میرے پاس آئے تو میری بیوی کی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگی دورے زیادہ پڑنے لگے میں نے بہو پر حاضری کرائی تو ان سے کہا ہمارے حال پر رحم کرو اس چیز نے بولا ہم اثر انداز نہیں ہیں بیماری ہے علاج کراو ایکسرے نکلواو علاج کرایا ایکسرے نکلوائے کوئی بیماری نہیں آئی بیماری بدستور جاری تھی پھر حاضری کرائی تو انہوں نے بولا ابھی کچھ نہیں ہوگا پہلے دورہ نہیں پڑے گا اگر دورہ پڑا تو میں دم کروں گی دوبارہ زندگی میں پھر دورہ نہیں پڑے گا۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ تک دورہ نہیں پڑا بہو اپنے والدین کے گھر گئی تو پھر دورہ پڑا۔ بہو کی غیرموجودگی کی وجہ سے دم تو نہیں ہوسکا۔ میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ خراب ہوتا ہے۔ بچے کام نہیں کرتے۔ بہت سارے عاملوں سے علاج کرایا ہے کافی وظیفے پڑھے ابھی تک فائدہ کچھ بھی نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 852 reviews.