Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

دو اجنبی مہمان خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں کوئی اجنبی مہمان آئے ہوئے ہیں۔ دو نوجوان لڑکیاں چائے بناکر خود پی رہی ہوتی ہیں اور ساتھ میں کچھ کھارہی ہوتی ہیں، یہاں تک کہ میں سیر ہوجاتی ہوں۔ میری امی کہتی ہیں کہ مہمانوں کیلئے پراٹھا بناﺅ، میں پھر مہمانوں کیلئے چائے کے ساتھ پراٹھا بناتی ہوں، ایک نوجوان وہ کھالیتا ہے جبکہ دوسرا ناراض ہوتا ہے، میں اسے چائے دیتی ہوں تو وہ پی لیتا ہے۔ دوسرا کپ بھی پی لیتا ہے لیکن ساتھ میں کچھ نہیں لیتا، پھر میں صوفے پر بیٹھی ہوئی قرآن پاک پڑھ رہی ہوتی ہوں تو میری باجی کے منگیتر میرے پاس سے گزرتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ دوپٹہ ٹھیک سے اوڑھا کرو، پھر شفیق انداز میں سر پر ہلکی سی چیت لگاتے ہیں۔ میں نے کالے رنگ کا دوپٹہ سر پر اوڑھا ہوتا ہے، دل میں کہتی ہوں کہ میں نے دوپٹہ تو بالکل ٹھیک اوڑھا ہوا ہے۔(ن۔ م۔ راولپنڈی) تعبیر: آپ کا خواب ماشاءاللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ عنقریب آپ کے دو اہم کام سرانجام پائینگے جن میں سے ایک تو بہت آسان ہے اور دوسرا ذرا مشکل سے ہوگا۔ بہرحال آپ شریعت کی پابندی کریں اور درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔ گندہ پانی خواب: میری چھوٹی خالہ ہمارے زیر زمین پانی کے ٹینک کے ڈھکن کے پاس ایک گندا کپڑا نچوڑ رہی ہیں جیسے فرش صاف کرنے کا پونچھا ہو۔ میں نے ان سے کہا، یہاں یہ نہ نچوڑیں کیونکہ گندگی ٹینک میں چلی جائے گی لیکن وہ نہ مانیں اور مسکراتے ہوئے انہوںنے وہ کپڑا ڈھکن پر ہی نچوڑ دیا۔ میں نے کہا میں جاکر اپنی امی کو یہ بات بتاتی ہوں لیکن جانے سے پہلے میں نے ٹینک کے ڈھکن کی طرف دیکھا، گندا پانی ٹیک میں چلا گیا تھا اور ڈھکن ٹینک پر سے آدھا اٹھا ہوا تھا، اس میں چھپکلیاں جو مگرمچھ کے بچے کے برابر کی تھیں وہ ایک دوسرے کے اوپر پانی میں تیر رہی تھیں۔ میں نے سوچا یہ پانی ناپاک ہونے کے ساتھ ساتھ زہریلا بھی ہوگیا ہے۔میں امی سے کہتی ہوں، یہ پانی اب اوپر نہ چڑھائیں کیونکہ سب یہ پانی پئیں گے اور بیمار ہوجائیں گے۔ میں نے جاکر یہ بات امی کو بتائی لیکن خواب میں میری سگی امی نہیں، کوئی ناآشنا چہرہ تھا۔ امی کہنے لگیں چلو دیکھیں۔ جب میں انہیں ٹینک کے پاس لائی تو ٹینک میں بڑی تیزی سے پائپ میں سے پانی آرہا ہے۔ چھپکلیاں پانی سے غائب ہوچکی ہیں اور میں ڈر رہی ہوں کہ یہ پانی اب بھرنے کے بعد ٹینک سے باہر آئے گا اور چھپکلیاں بھی باہر آجائیں گی۔ پھر بہت تیز بارش ہونے لگتی ہے جس جگہ ہم کھڑے تھے، اوپر ہمارے ٹاٹ کا چھجا تھا اور پانی سے ہم بھیگنے لگے۔ پھر میری آنکھ کھل گئی اسی طرح کا خواب میں کئی مرتبہ دیکھ چکی ہوں کہ پانی کے ٹینک میں (جو ہمارے گھر کا ہے) کبھی اس میں رنگ برنگی مچھلیاں تیر رہی ہوتی ہیں۔ میں سوچتی ہوں یہ تو اندر نجاست بھی پھیلاتی ہوں گی، کبھی دیکھتی ہوں پانی کا ٹینک بھررہا ہے اور اس میں کتا یا بکری منہ ڈال کر پانی پی رہے ہیں، کبھی دیکھتی ہوں استعمال شدہ گندہ پانی ہمارے پانی کے ٹینک میں گر رہا ہے۔(نام اور جگہ نامعلوم) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ دین کی طرف سے غفلت اور اللہ سے تعلق میں کمی ہوجائے۔ آپ کثرت سے استغفار کیا کریں۔ خانہ کعبہ کی تصویر خواب: ہمارے گھر میں ایک سانپ آگیا ہے اس نے کسی نامعلوم آدمی کو ڈس لیا ہے۔ اس کی لاش ہمارے فریج کے اوپر پڑی ہے۔ پھر اس کی وجہ سے ہمارے گھر کی چیزیں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ میں بہت پریشان ہوتی ہوں۔ پھر میں اپنے کزن علی سے جو سات آٹھ سال کا ہے کہتی ہوں کہ وہ تلاوت کرے۔ وہ ”سورئہ الکوثر“ کی تلاوت کرتا ہے پھر میں اللہ سے رو رو کر دعا مانگتی ہوں کہ اللہ ہم پر رحم کرے اور پھر امی بھی آجاتی ہیں۔ وہ بھی دعا کرنے لگتی ہیں جہاں دعا مانگ رہی ہوتی ہوں وہاں سامنے خانہ کعبہ کی بہت بڑی تصویر لگی ہوتی ہے جہاں لوگ طواف کررہے ہوتے ہیں۔ وہاں سے روشنی نکلتی ہے اور تصویر میں سے ایک آدمی باہر نکل آتا ہے جس کی طبیعت خراب ہوتی ہے اور وہ بیڈ پر لیٹ جاتا ہے۔ میرے ابو کہتے ہیں کہ اس کا ویزا لگواکر اس کو دوبارہ سعودی عرب بھجوانا ہے۔ (کنول فیروزہ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ دینی امور کی پابندی کا اہتمام کریں تاکہ کسی ناگہانی آفت سے بچاجاسکے نیز ہر نماز کے بعد 100 بار سورئہ کوثر پڑھ کر بہتری کے لئے دعا کرلیا کریں۔ انشاءاللہ تمام معاملات میں اللہ کی مدد ہوگی۔ میری وفات کا دن میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک لمبا چوڑا آدمی میرے سامنے کھڑا ہے اور اس نے کہا میں ملک الموت ہوں۔ یہ سن کر میں تھر تھر کانپنے لگتی ہوں۔ جب میں نے اسے غور سے دیکھا تو وہ ایک دم غائب ہو گیا۔ پھر میرے پیچھے سے آواز آئی کہ میں تمہارے پیچھے ہوں، ساتھ میں میری بہن بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ سامنے کمپیوٹر پڑا ہوا تھا۔ میں ایک دم خوفزدہ ہو گئی۔ میں نے بہن سے کہا کہ کمپیوٹر بند کر دو کیونکہ میرے مرنے کا وقت قریب آگیا ہے، میری بہن ہنس کر کہنے لگی کہ کچھ نہیںہوتا۔ میں نے ایک دفعہ 6 کا ہندسہ خواب میں دیکھا۔ تقریباً 6سال پہلے میں نے یوں دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہے اور اس پر میں پتھر ٹھیک کرکے رکھ رہی ہوں۔ روضہ مبارک کے کتبہ پر لکھا ہوا تھا کہ تمہاری اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا ایک دن ہے۔ تقریباً چھ مہینے پہلے مجھے پھر چھ کا لفظ نظر آیا، ایک ہفتہ پہلے میرے مرحوم شوہر خواب میں آئے اور میرے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں خاص طور پر تمہارے جنازے کو کندھا دینے آیا ہوں۔ (عشرت، حضرو، ضلع اٹک) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کی عمر دراز ہو گی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کا دیدار باعث سعادت ہے۔ اسی طرح سے چھ کا ہندسہ بھی خوش قسمتی اور کامیابی کی دلیل ہے۔ آپ کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 855 reviews.