Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تھوڑی سی چھٹی (فہمیدہ خاتون، برطانیہ)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

ماہر نفسیات جون بورسنکو کا ہمارے ہاں زیادہ چرچا نہیں ہوا۔ مگر وہ انسانی ذہن اور کردار کی گہری بصیرت رکھتے ہیں۔ چند سال پہلے انہوں نے عام لوگوں کے فائدے کے لیے ایک کتاب لکھی تھی۔ اس کے عنوان کا ترجمہ کچھ یوں ہوگا کہ ”جسم پر توجہ دینے سے ذہن بہتر ہوتا ہے“ اس عنوان سے آپ نے بورسنکو کا بنیادی نکتہ سمجھ لیا ہوگا۔ پرانے داناوں کے مقابلے میں بورسنکو کا دعویٰ یہ ہے کہ ذہن جسم سے الگ تھلگ کوئی شے نہیں ہے جو جسم سے ماورا ہوکر اس پر راج کررہا ہو۔ اس کے بجائے ذہن بھی جسم کا حصہ ہے۔ زیادہ موزوں الفاظ یہ ہوں گے کہ ذہن جسم کی دوسری فعالیتوں کی طرح ایک فعالیت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر جسم صحت مند اور چاق و چوبند ہے تو ذہن بھی صحت مند اور سرگرم ہوگا۔ ذہنی کیفیت کو بہتر بنانے کیلئے جسم کو زیادہ صحت مند اور زیادہ سرگرم بنانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ بورسنکو صاحب اس امر سے بھی انکار نہیں کرتے کہ ذہنی کیفیات جسم پر اثرانداز ہوتی ہیں اور بیمار ذہن جسم کو بھی بیمار کردیتا ہے۔ بورسنکو کی کتاب میں ایک خاص نکتہ یہ درج ہے کہ اگر کسی شخص کے ذہن میں سارا دن منفی قسم کے خیالات اور تصورات گردش کرتے رہیں‘ اس کا ذہن منفی خوابوں میں الجھا رہے تو پھر اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ اس کے جسم میں بہت زیادہ تناو اور کھچاو پیدا ہوجاتا ہے۔ اس ناگوار صورتحال سے نجات حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ذہن میں شعوری کوشش کے ذریعے منفی خیالات و تصورات کی جگہ مثبت خیال و تصورات پیدا کیے جائیں۔ زندگی کے یاس انگیز معاملات کے بجائے مسرت افروز معاملات کو توجہ کا مرکز بنایا جائے۔ منفی طرز فکر کی جگہ مثبت طرز فکر اختیار کیا جائے۔حالات جب ناگوار اور ناقابل برداشت ہوجائیں تو یہ نہ بھولیے کہ آپ چکی میں پستے رہنے کیلئے پیدا نہیں ہوئے۔ جدوجہد کے ساتھ ساتھ ہنسنا کھیلنا اور موج اڑانا بھی آپ کا حق ہے۔ اگر آپ بہترین تفریح کے وسائل سے محروم ہیں‘گرما کی تعطیلات مغربی یورپ میں نہیں گزار سکتے تو نہ سہی۔ جس تفریح تک آپ کو رسائی حاصل ہے یا جس تک آپ رسائی حاصل کرسکتے ہیں اس کو ہاتھ سے نہ جانے دیجئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 868 reviews.