Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جاگنگ سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

زیادہ آرام سے صحت یابی کی رفتار سست طبی رسالے ” لین سیٹ“ کی ایک رپورٹ کے مطابق 39 مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ15 مختلف شکایات میں بستر میں لیٹے رہنے سے مریض کی حالت میں بہتری نہیں دیکھی گئی۔ آسٹریلیا سے ایک ماہر معالج پال گلاس زیو کی تحقیق کے مطابق سرجری اور دیگر علاج کے بعد بستر میں آرام کرنا شروع میں تو یقینا ضروری ہوتا ہے اور آرام دہ بھی‘ لیکن ہر وقت لیٹے رہنا بھی درست نہیں ہوتا۔ ہر باشعور مریض کو اپنے جسم کی بات سننی چاہیے اور آرام کی حدود میں رہتے ہوئے اسے حرکت دیتے رہنا چاہیے۔ مثلاً یہ بات پہلے ہی ثابت ہو چکی ہے کہ عرق النساء(شیاٹیکا) کے مریض کو ہلکی ورزش سے زیادہ اور دیر پا آرام ہوتا ہے۔ مچھلی پیٹ بھرکر کھائیے سائنسی تحقیق اور تجربات نے ثابت کر دیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ بلکہ ایک بار بھی مچھلی کھاتے ہیں وہ قلب کی تکلیف اور فالج سے محفوظ رہتے ہیں۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے 80 ہزار خواتین کا جو مطالعہ ہوا ہے اس سے پتا چلا ہے کہ جو خواتین ہفتے میں دو بار یا اس سے زیادہ مرتبہ مچھلی کھاتی ہیں ان پر حملہ قلب اور ایک خاص قسم کے فالج کے حملے کا خطرہ گھٹ کر آدھا رہ جاتا ہے۔ اسی لئے اب امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے لوگوں کو ہفتے میں دوبار مچھلی کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ مچھلی کا گوشت نہایت کم مقدار چکنائی والی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔ اس سے جسم کو اومیگا 3 نامی چکنائی کے تیزابات (ایسڈز) بھی ملتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اسکی وجہ سے خون میں چونکہ ٹرائی گلیسرائڈز نامی چکنائیوں کی سطح کم ہو جاتی ہے اس لئے خون میں گلٹیاںبننے کا عمل گھٹ جاتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کم رہتا ہے۔ جاگنگ سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ جاپان کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ روزانہ تیز قدمی (جاگنگ) کرنے والے افراد ذہنی آزمائشوں میںبہتر اورا ضافی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ تحقیق میں سات صحت مند افراد کو ہفتے میں تین بار 30 منٹ تک دوڑنے کی ورزش کا پروگرام دیا گیا ۔ اس دوران ان کے لئے کمپیوٹر پر ذہنی آزمائشوں کا سلسلہ بھی رکھا گیا۔ 12 ہفتوں کے بعد ان افراد کے حافظے اور ادراک کی صلاحیتوں میں ہر طرح سے اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ ورزش ترک کرنے سے یہ کارکردگی بھی کم ہو گئی۔ محققین کے مطابق معا لجین کو عمر رسیدہ افراد میں الزائمر اور ایسے دوسرے مسائل پر قابو پانے کےلئے ورزش کے منظم پروگراموں کو استعمال کرنے سے مدد ملے گی۔ ایام کی تکلیف میں سبزی خوری سے کمی جارج ٹاﺅن یونیورسٹی ‘ واشنگٹن کی تحقیق کے مطابق ایام کے دوران معمولی اور شدید قسم کی اینٹھن اور درد وغیرہ کی تکالیف میں مبتلا رہنے والی 33 خواتین کو کم چکنائی والی سبزیوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے نمایاں طور پر آرام ملا اور درد کی شدت میں کمی آئی۔ ان خواتین نے دوران تجربہ گوشت‘ مچھلی‘ دودھ اور اس کی مصنوعات‘ انڈے‘ مکھن‘ تیل یہاں تک کہ مونگ پھلی بھیش استعمال نہیں کی۔ صرف دو مہینے سادہ سبزی والی غذاﺅں کے استعمال سے ان خواتین کو نمایاں فائدہ ہوا۔ تحقیق کاروں کے مطابق در اصل حیوانی غذاﺅں کے استعمال سے ان خواتین کے جسم میں جنسی ہارمون زیادہ بنتے ہیں۔ چنانچہ ایسٹروجن کی سطح بڑھ کر درد اور اینٹھن وغیرہ کا سبب بن جاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 870 reviews.