Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسخہ امراض معدہ وامراض عرق والنسائ (عبدالوہاب‘ سوات)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

میں تقریباً دو سال سے عبقری کا قاری ہوں اور ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھ رہا ہو اور ساتھ ہی دو انمول وظائف‘ پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھتا ہوں۔ میں دو نسخے ارسال کررہا ہوں جو آزمائے ہوئے ہیں اور خود اس پر تجربے کیے ہیں تاکہ عبقری کے ذریعے عوام الناس تک پہنچے ۔ ان میں ایک نسخہ امراض معدہ گیس‘ گرمی‘ ڈکاریں‘ جلن کیلئے مفید ہے۔ دوسرا نسخہ جس کو ہم عرق النساءکے درد کہتے ہیں کیلئے مفید ہے۔ نسخہ امراض معدہ جلوتری‘ ایک تولہ‘ عاقر قرحا ایک تولہ‘سقمونیا ایک تولہ‘ سنامکی ایک چھٹانک‘ زنجبیل 3 تولہ‘ نوشادر 3 تولہ‘ مرچ سیاہ، الائچی خورد 3+3 تولہ۔ سب اجزا کا سفوف بنائیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ پرہیز: ترش‘ بادی اور ثقیل اشیاءسے پرہیز کریں۔ نسخہ امراض عرق النسائ ست اجوائن 6 ماشہ، ست کافور 6 ماشہ، ست پودینہ6 ماشہ‘ ان تینوں کو بوتل میں ڈالیں خود حل ہوجائینگے۔زنجبیل 6 ماشہ‘ زعفران6 ماشہ‘ دارچینی6 ماشہ۔افیون 2 ماشہ۔ ان چار اجزاءکا سفوف بنائیں۔ ایک پائو شہد میں ملائیں۔ اس کے بعد تینوں اجزاءجو حل شدہ ہیں وہ بھی اسی شہد میں ملائیں یعنی سب یکجان ہوجائیں گے۔ نسخہ تیار ہے۔ صبح وشام نہار منہ مکئی یا چنے کے دانے کے برابر دودھ اگر ہوتو بہتر ہے ورنہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کم از کم ایک ہفتہ میں یہ مرض ختم ہوجائیگا۔ (انشاءاللہ)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 941 reviews.