اسم مبارک اللہ میں بیماریوں کو دور کرنے کی خاص صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ اسم شافع الامراض ہے اسم اللہ کو روزانہ پابندی وقت کے ساتھ پڑھا جائے 1000 مرتبہ تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ذاکر کو رعب اوردبدبہ عنایت فرماتا ہے۔ دنیا اس کے آگے سرنگوں ہوتی ہے۔ ہر نماز کے بعد 66 مرتبہ پڑھنا حصول برکت اور جملہ امور میں غیب سے امداد ملنے کا باعث ہوتا ہے۔ پرانے امراض سے شفاءکیلئے اور امراض سرد بلغمی کیلئے عرق گلاب‘ زعفران سے سفید کاغذ پر لکھ کر پینا اور پینامفید ہے۔ ہر قسم کے بخار خصوصاً سردی سے ہو اس کیلئے بہت مفید ہے۔ دافع آسیب کیلئے کوری مٹی کی ہانڈی لیکر اس میں اسم اللہ جس قدر لکھ سکتا ہے لکھے۔ اس کے بعد اس کو جاری پانی سے تر کرکے آسیب زدہ پر چھڑکے۔ آسیب بھاگ جائے گا۔ اسم پاک اَللّٰہُ الصَّمَدُ کو ایک ہزار ایک مرتبہ اول آخر 11-11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے ایک چلے میں کامیاب ہوگا۔
حفاظت اطفال
بچوں کے اکثر امراض سے بحکم خدا حفاظت رہے۔ کلمات ذیل کو لکھ کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔ اَعُوذُ بِکَلِمٰتِ اللّٰہِ التّٰامَّاتِ مِن شَرِّکُلِّ شَیطَانٍ وَّھَامَّةٍ وَعَینٍ لَامَّةٍ بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اسمِہِ شَی ئ فِی الاَرضِ وَلاَ فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُ۔
شوگر اور سنگھاڑے کا آٹا
لیڈی ڈاکٹر مسز سرفراز (ایم بی بی ایس) جو کہ میرے بیٹے کی سسرالی رشتہ دار ہیں‘ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس شوگر کے مریض آتے ہیں ان میں سے ایک مریض جس کی شوگر 400 تک ہوگئی تھی اس نے بتایا کہ اس کی شوگر صرف صبح کے وقت ایک چمچی سنگھاڑے کا آٹا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے بتدریج کم ہوگئی۔ یعنی 400 سے 300 اور پھر 300 سے 200 حتیٰ کہ صحیح حالت پر آگئی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 945
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں