Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف سات دنوں میں گنج دور (ایم اے قریشی‘ ملتان شریف)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

محترم قارئین ”عبقری“ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ گنج ایک بہت ہی پریشان کن معاملہ ہے۔ بالوں کی قدر صرف گنجا ہی جانتاہے۔ عوام میں یہ مقولہ بھی مشہور ہے کہ جس کی گنج ہو اس کے پاس دولت بہت ہوتی ہے۔ حالانکہ یہ غلط مثال ہے کیونکہ دولت مند مرد ہی گنجا کیوں ہوتا ہے؟ دولت مند عورت ”فارغ البال“ کیوں نہیں ہوتی؟ مارکیٹ میں مختلف قسم کے تیل‘ شیمپو ادویات دستیاب ہیں مگر رزلٹ غیرتسلی بخش ہوتا ہے اور پریشان عوام کو مزید پریشانی سے ہمکنار کرتے ہیں۔ ”امیر گنجا بال لگوائے غریب گنجا کیا کرے؟“ میرا مقصد صرف مشہور ادویات سے بہتر نسخہ روشناس کرانا ہے۔ یہ نسخہ میرے استعمال میں کئی سالوں سے ہے اور میں نے اس نسخہ سے بہت پیسہ کمایا ہے مگر آج صرف حکیم صاحب سے دلی محبت اور جذبہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر نسخہ تحریر کررہا ہوں کیونکہ جب حکیم صاحب نے نسخہ جات کو نہیں چھپایا تو ہم کس طرح ان نسخہ جات کو چھپائیں۔ بہرحال عبقری پڑھو اور فراخدلی کا ثبوت دو سینہ میں چھپے راز نسخہ جات کو تحریر کرو اور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دعائیں لیں یہی دعائیں کام آئیں گی۔ نسخہ: ھوالشافی: ایک عدد گلہری کو ماریں اور اس کے پائوں کاٹ دیں‘ باقی سب کچھ ویسے ہی رہنے دیں‘ ایک پائو تیل تل لیکر ایک چھوٹی سی کڑاہی میں تیل ڈال کر اس میں گلہری مردہ بھی ڈال دیں اور بالکل ہلکی آگ جلائیں۔ حتیٰ کہ گلہری جل کر کوئلہ ہوجائے۔ آگ پر سے کڑاہی کو اتار کر کسی لوہے کی موصل سے گلہری کے کوئلے کو باقی ماندہ تیل میں خوب گھوٹ کر نہایت پتلی مرہم سی بنا کر محفوظ کرلیں۔ سر پر استرا پھیر کر مرہم لگائیں مرہم کم از کم 6 گھنٹے لگی رہے دوسرے دن صبح دھو کر پھر استرا پھیر کر مرہم لگادیں سات دن اسی طرح مرہم لگائیں اور ہر روز استرا پھیرنا ضروری ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد بال پیدا ہوجائیں گے آزمودہ نسخہ ہے اس کی قدر کریں۔ نوٹ: بلیڈ والا استرا استعمال نہ کریں بلکہ دھار والا استرا استعمال کریں جو عموماً نائی صاحبان کے پاس ہوتا ہے جو استرے کو ریتی پر تیز کرتے ہیں وہ والا استرا استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 946 reviews.