Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مرض نقرس

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

اس مرض میں دائیں پائوں کے انگوٹھے میں شدید درد اٹھ کر تمام چھوٹے جوڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ مائوف جوڑ سرخ ومتورم ہوجاتے ہیں شدت مرض میں ہاتھ پائوں کی انگلیاں کھچتی اور پھڑکتی ہیں اور ان میں سرسراہٹ محسوس ہوتی ہے۔ ھوالشافی: نسخہ:۔ الحلو (سورنجان شیریں)‘ سورنجان المر (سورنجان تلخ) سناءمکی‘ فرفیزان(ریوند عصارہ) علق (جونک) مصبر ہموزن لیکر سفوف بنالیں اور گودا گھیگوار (ایلوویرا) میں گوندھ کر کالی مرچ کے برابر گولی بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔ طریقہ استعمال: 2 گولی صبح‘ 2 گولی رات ہمراہ پانی استعمال کریں۔ (تاوقت شفائ) عصبی دردیں عصبی درد سے مراد وہ درد ہے جس کا ظاہری سبب معلوم نہ ہو۔ مقامی سوزش اور ورم نہ ہو‘ عصب مائوف اور اس کی شاخوں کے محاذی درد کی شکایت ہو اس میں عصبی قوت کے زائل ہوجانے کی وجہ سے عصبی کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ عصبی افعال میں فتور سے قوائے حیات میں ضعف پیدا ہوجاتا ہے۔ نسخہ:۔ ھوالشافی۔ کیماس 6 ماشہ‘ لملک 6 ماشہ‘ زنجبیل‘ ہلیلہ‘ فادانیا(عود صلیب) ایک ایک تولہ اور مرجان 2 تولہ تمام اشیاءکو پیس کر پانی کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک گولی صبح ایک گولی رات ہمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں (تاحصول شفائ) یہ دونوں نسخہ جات بہت مجرب اور جامع ہیں اور میری پریکٹس میں عرصہ دراز سے استعمال ہورہے ہیں اور بے شمار لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شفاءدی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 947 reviews.