درد شقیقہ: ہمارے ہیڈماسٹر چوہدری برکت علی مرحوم کی بیٹی کو آدھے سر میں درد رہتا تھا میں نے سورة التکاثر پڑھ کر اول و آخر درودشریف پڑھ کر دم تین دفعہ کیا بالکل تندرست ہوگئیں۔
ڈاڑھ کا درد
تختی پر پاک مٹی ڈال کر کیل (میخ) سے ’ابجدھوزحطی“ لکھیں مریض کو متاثرہ ڈاڑھ پر انگلی رکھنے کا کہیں اور صرف الف پر کیل رکھ کر سورۀ فاتحہ پڑھیں اور پھر مریض سے پوچھیں اگر درد ختم ہوجائے تو بس کردیں ورنہ اس طریقہ سے ہر حرف کیل پر رکھ کر سورۀ فاتحہ پڑھتے جائیں اور پوچھیں آخر حرف پر تو درد انشاءاللہ ختم ہوہی جائے گا۔
نظربد کیلئے مجرب
حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کو نظر لگ گئی ہو اس پر اس آیت کا پڑھ کر دم کرنا مفید ہے۔
”وَاِن یَّکَادُ الَّذِینَ کَفَرُوا لَیُزلِقُونَکَ بِاَبصَارِھِم لَمَّاسَمِعُوا الذِّکرَ وَیَقُولُونَ اِنَّہ لَمَجنُون ۔ (سورۀ قلم۔آیت 51)
ترجمہ: یہ کافر لوگ جب ذکر (قرآن) سنتے ہیں (تو شدت عداوت سے) ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا آپ کو اپنی نگاہوں سے پھسلا کر گرا دیں گے اور کہتے ہیں کہ(نعوذباللہ) یہ تو مجنون ہیں۔
میری بچی عید کے سارا دن روتی رہی یہ آیت پڑھ کر دم کیا فوراً چپ ہوگئی۔
خاوند کو راہ راست پر لانے کا نسخہ
قُل لَّایَستَوِی الخَبِیثُ وَالطَّیِّبُ وَلَو اَعجَبَکَ کَثرَةُ الخَبِیثِ ج فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰاُولِی الاَلبَابِ لَعَلَّکُم تُفلِحُونَ۔ (سورة المائدہ: آیت 100)
اگر کسی کا خاوند دوسری عورت سے ناجائز تعلق رکھتاہو یا حرام کی کمائی گھر میں لاتا ہو اسے باز رکھنے کیلئے گیارہ دن تک ایک سو اکتالیس مرتبہ مذکورہ آیت کو کسی کھانے کی چیز پر پڑھ کر دم کرکے کھلائیں۔ انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 950
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں