اگر کوئی شخص نسیان کے مرض میں مبتلا ہواور وہ چیزیں رکھ کر بھول جاتا ہو تو اس مقصد کیلئے باوضو حالت میں چینی کی پلیٹ یا صاف شیشہ پر سورۀ فاتحہ مشک ، زعفران سے لکھ کر عرق گلاب یا پانی سے دھو کر پی لے۔ انشاءاللہ نسیان تھوڑے ہی دنوں میں دور ہوجائے گا۔
بھٹکے شوہر کی واپسی
اگر کسی عورت کا خاوند بری عادات کا شکار ہو اور گھر میں ہروقت جھگڑا رہتا ہو تو ایسی صورت میں چاہیے کہ گیارہ مرتبہ سورۀ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اپنے خاوند کو پلائے۔ انشاءاللہ شوہر نیکی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔
بیروزگاری کا خاتمہ
بے روزگار افراد کیلئے یہ عمل بہت نافع ہے۔ اس مقصد کیلئے سورۀ فاتحہ کا یہ عمل انتہائی مجرب ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ چاند کی چودہ تاریخ میں فجر کی نماز کے بعد جمعہ کے دن سے شروع کرے اور ہر روز بلاناغہ اکتالیس دفعہ سورہ فاتحہ اول وآخر تین تین دفعہ درود پاک پڑھے اسی طرح ہر روز بلاناغہ اکتالیس روز تک پڑھے۔ ہرروز جب سورۀ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھ لیا کرے تو درج ذیل دعا پورے خلوص سے پڑھے۔
یَامُفَتِّحُ فَتِّح یَا مُفَرِّحُ فَرِّح یَامُسَبِّبَ الاَسبَابِ یَامُیَسِّرُیَسِّر یَامُسَہِّلُ سَہِّل یَامُنعِمُ وَحَسبُنَا اللّٰہُ وَنَعمَ الوَکِیلُ۔
بے چینی دور کرنے کیلئے
بعض اوقات طبیعت بوجھل ہوجاتی ہے اور بے چینی ہونے لگتی ہے اسے ختم کرنے کیلئے نماز فجر کے بعد اول آخر تین تین دفعہ درود شریف پڑھ کر درمیان میں 125 دفعہ سورۀ فاتحہ پڑھے اسی وقت بے چینی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انشاءاللہ
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 951
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں