Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خاص ایڈیشن کیلئے آزمودہ خاص عمل (بنت جمشید چغتائی)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

جب آپ چاہیں کہ بارش ہو تو اچھی طرح وضو کرکے د ونفل صلوٰہ الحاجات پڑھ کر 100 مرتبہ پانچواںکلمہ پڑھیں اور خلوص دل اور مکمل یقین سے دعا کریں انشاءاللہ العزیز بارش ضرور ہوگی۔ کچھ عرصہ پہلے میرے ایک کزن کراچی سے آئے وہ کہنے لگے میں نے تو سنا تھا کہ دو آبہ میں بارش بہت ہوتی ہے مگر میرے سامنے تو نہیں ہوئی حالانکہ وہ صرف 4 دن رہے تھے تو میں نے کہا آپ نے بارش دیکھنی ہے؟ تو ابھی لیجئے۔ میں وضو کی حالت میں تھی میں نے پانچواں کلمہ پڑھنا شروع کردیا صرف 5 منٹ کے بعد کالے سیاہ بادل آئے حالانکہ پہلے آسمان صاف تھا اور بارش شروع ہوگئی اور ساتھ میں ژالہ باری بھی۔ میں لگاتار کلمہ پڑھتی رہی اور بارش بھی شدید سے شدید تر ہوتی گئی کیونکہ وہ کراچی کے رہنے والے تھے انہوں نے شاید اتنی شدید بارش بمع ژالہ باری شائد نہیں دیکھی تھی تو وہ اندر سے گھبرا گئے اور میرے سامنے ہاتھ جوڑ کربولے خدا کیلئے بس کرو جو پڑھ رہی ہو میں نے کلمہ پڑھنا بند کردیا اور بارش کچھ دیر میں آہستہ ہوتے ہوتے رک گئی۔ یہ ہمارے گھر کا آزمودہ عمل ہے بارش کیلئے۔ یہ ہماری امی کی مہربانی اور اللہ رب العزت کی کرم نوازی ہے کہ جب ہم نے ہوش سنبھالا تو 6کلمے ‘نماز‘آیت الکرسی کے علاوہ آخری سورتیں یاد تھیں۔ کیونکہ ہماری امی جب ہم بہن بھائی لیٹتے تھے تو وہ اونچی آواز میں پڑھتی تھیں۔ کچھ دنوں بعد سنتی تو ہمیں یاد ہوتی تھی اور میں جب بھی چاہتی ہوں کہ بارش ہو تو وضو کرکے نفل پڑھ کرپانچواں کلمہ پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ گنتی نہیں کرتی۔ محلے کے کچھ بچے قرآن شریف پڑھنے آتے ہیں وہ ویسے ابھی نورانی قاعدہ یا سپارے میں ہیں مگر میں نے انہیں بھی 6کلمے بمع ترجمہ یاد کروادئیے ہیں اور جب بارش نہیں ہوتی تو انہیں بھی تسبیح دیکر بٹھادیتی ہوں کہ آج پانچواںکلمہ پڑھو اور آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کلمہ پڑھا ہو اور بارش نہ ہوئی ہو۔ یعنی کہ رزلٹ 100% ہیں۔ آزمائش اور یقین کامل شرط ہے۔ میں نے گوجرانوالہ میں اکثر دیکھا ہے جب بارش نہیں ہوتی تو پانی لیکر چھت پر کھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ نیچے سے گزرنے والے پر پانی پھینکا جائے اور اگر کوئی زیادہ غصہ والا شخص ہو تو مزید سونے پر سہاگہ۔ کیونکہ ان کا ٹونہ ہے کہ یہ جتنی گالیاں دے گا جتنی بددعائیں دیگا یا جتنا برا بھلا کہے گا اتنی تیز بارش ہوگی تو میری سب سے احتراماً عرض ہے کہ کسی دوسرے مسلمان کو اذیت دینا کسی مسلمان کو گوارہ نہیں کرتا۔ نہ کسی طرح جائز ہے۔ کسی دوسرے کو تکلیف دینے سے لاکھ درجے بہتر ہے آپ وضو کرکے نفل پڑھ کر تسبیح پڑھ لیں۔ جو چھت پر کھڑے ہوکر کسی کے گلی سے گزرنے کا انتظار کرتے ہیں وہ ٹائم ذکر میں لگائیں۔ یہاں آپ کو گالیاں بددعائیں سننے کی بجائے 3فائدے ہونگے اللہ فرماتے ہیں امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا چاہے جتنا بھی گنہگار بندہ صرف ایک مرتبہ کہہ دے یااللہ میری توبہ۔ تو میں اس کے سارے گناہ بخش دونگا جبکہ پانچویں کلمے میں اپنے ہر گناہ کی معافی ہے۔ آپ کو بارش ملے گی‘ استغفار کرنے پر پچھلے گناہ بھی انشاءاللہ معاف ہوجائیں گے اور آپ پھر پاکیزہ ہوجائیں گے۔ جو ٹائم ذکر میں لگے گا اس کا حساب بھی نہیں اور اجر الگ سے۔ کیوں ہے نا لاجواب! سورة الکوثر کے فضائل اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو رزق محدود دیا ہے اور مہمان زیادہ آگئے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ آپ نے جو کچھ بھی پکایا ہے بسم اللہ کے ساتھ 21 مرتبہ سورة الکوثر پڑھ کر کھانے پر پھونک دیں اور بے فکر ہوجائیں۔ اب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے برکت ڈالنا اور انشاءاللہ وہ خود کافی ہے میرے چاچو کے بیٹے کی شادی تھی ناشتہ کرانا میری پھوپھو اور بہن کی ڈیوٹی تھی۔ پھوپھو نے چنے بنائے‘ جب چاچو نے دیکھے تو بولے چنے کم ہیں مہمان زیادہ ہیں کچھ اور بھی بنالو۔ اب پھوپھو بڑی پریشان ہوئی کہ دستر خوان لگ چکا ہے اتنی جلدی دوبارہ کیسے تیار کروں۔ تو میری بہن نے کہا پھوپھو فکر مت کرو۔ یہ چنے سب کھائیں گے بھی اور بچ بھی جائیں گے اور بہن نے سورة الکوثر پڑھ کر پھونک دی جب ناشتہ ختم ہوگیا تو بہن نے پھوپھو سے کہا چنے بچ گئے ہیں۔ دوسرے دن جب پھوپھو نے ناشتہ بنایا تو میری بہن سے بولی جو کچھ کل پڑھ کر پھونکا تھا آج پھر پھونک دو۔مگر یہ عمل صرف غریب اور مستحق افراد کیلئے ہے۔ باقی جن کے رزق میں اللہ تعالیٰ نے فراوانی دی ہے وہ مہمانوں پر دل کھول کر خرچ کریں۔ ورنہ اللہ تعالیٰ روز آخرت ایک گھونٹ پانی کا بھی حساب لیں گے مگر مہمان نوازی وہ واحد چیز ہے کہ آپ ایک ٹائم کے 100 کھانے بھی مہمان کیلئے لگائیں تو وہ اسراف میں نہیں آتا۔ باقی وضو کا پانی بھی زیادہ استعمال کرنا اسراف میں آتا ہے۔ 14نورانی حروف اکثر حضرات تازہ روزی والے نہیں ہوتے یعنی ماہوار تنخواہ والے ہوتے ہیں تو ان کے گھر راشن بھی اکثر شروع کی تاریخوں میں آتا ہے پھر جیسے جیسے مہینہ ختم ہوتا ہے راشن بھی ختم ہوتا جاتاہے‘کبھی یہ چیز نہیں تو کبھی وہ چیز نہیں کیونکہ ہمارے اپنے گھر کا یہی سسٹم ہے۔ تو آپ یہ کریں کہ جب آپ کے گھر کا راشن آئے تو ہر چیز پر 14 نورانی حروف انگلی کی مدد سے لکھ لیا کریں تو آپ دیکھیں گی کہ مہینہ تو ختم ہوجائیگا مگر آپ کے گھر کا راشن انشاءاللہ باقی ہوگا۔ حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ یہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں(جنہیں دنیا میں جنت کی خوشخبری مل گئی تھی) یہ اپنے تمام مال اسباب اولاد مویشی پر 14 حروف لکھ دیا کرتے تھے اور اپنے وقت کے امیر کبیر تاجر تھے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں جنت کی خوشخبری دی تو فرمایا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ تم نے آنے میں بڑی دیر کردی تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ رونے لگے۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیوں دیر سے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مال کی کثرت نے تمہیں روک رکھا تھا۔ یعنی تمہیں اپنے مال کا حساب دینے میں اتنی دیر ہوگئی کہ سب سے آخر میں آئے ۔ وہ چودہ نورانی حروف ذیل ہیں: ا۔ح۔ص۔س۔ک۔ع۔ط۔ق۔د۔ھ۔ن۔م۔ل۔ی۔ بہتر دعا وہ ہے جو اسمائے الحسنیٰ کے بعد ان حروف نورانیہ کے ساتھ مانگی جائے گھر یا کسی جائز موقع کے استعمال کیلئے کچھ اسٹاک کریں تو ان پر بھی لکھ لیں انشاءاللہ ہرطرح کے نقصان سے محفوظ رہیگا۔ بشرطیکہ جائز کام کیلئے سٹاک کیا گیا ہو۔ شائد7 کے ہندسے میں کوئی خاص حکمت ہے شاید اللہ رب العزت نے7 کے ہندسے میں کوئی خاص حکمت رکھی ہے کہ اللہ رب العزت نے 7 زمینیں‘7 آسمان‘ 7 ہفتے کے دن‘ 7قرآن کریم کی منزلیں‘ 7 دنیا کے براعظم‘ 7 قوس قزح کے رنگ‘ 7 چکر طواف کعبہ کے‘7 کنکریاں حج میں شیطان کو مارنا‘ 7 آیت سورہ فاتحہ کی اور 7قسمیں شہید اللہ کی راہ میں قتل ہونے کے علاوہ ہیں: پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید‘ ڈوب کرمرنے والا شہید‘ نمونیے میں مرنے والا شہید‘ طاعون میں مرنے والا شہید‘ آگ میں جل کر مرنے والا شہید‘ کسی چیز کے نیچے دب کر مرجانے والا شہید جو عورت حمل یا نفاس میں مرجائے وہ شہید۔ 7 خوش نصیب افراد جنہیں حشر کے دن عرش کا سایہ ملے گا حدیث ہے سات آدمی ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے عرش کے سائے میں لے گا جس دن اور کوئی سایہ نہ ہوگا۔ عادل حکمران‘ وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت ومحبت میں جوان ہوا ہو‘ وہ آدمی جس کا دل مسجد میں اٹکا ہو‘ وہ دو آدمی جو خالص اللہ تعالیٰ کیلئے محبت کریں دنیاوی کوئی غرض نہ ہو‘ وہ شخص جسے حسب ونسب والی خوبصورت عورت برائی کی دعوت دے اور وہ کہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں‘ جو چھپ کر صدقہ دے حتیٰ کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو جو دیا ہے‘ جو تنہائی میں اللہ رب العزت کو یاد کرے اور اس کے آنسو بہہ نکلیں۔ 7 کبیرہ گناہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا 7مہلک اور تباہ کن گناہوں سے بچو۔ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے دریافت فرمایا وہ سات گناہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شرک‘ جادو کرنا‘ کسی کو ناحق قتل کرنا‘ سود کھانا‘ یتیم کا مال کھانا‘ جان بچانے کیلئے جہاد میں لشکر اسلام کا ساتھ چھوڑ کر بھاگ جانا‘ اللہ کی پاکدامن اور بھولی بھالی بندیوں پر زنا کی تہمت لگانا۔ (بخاری ومسلم) 7 عظیم نیکیاں بزرگ کا قول ہے جو 7 باتوں کا اہتمام کریگا وہ اللہ رب العزت کے نزدیک ترین ہوگا۔ اس کے گناہ معاف کیے جائیں گے چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں اس کی زندگی اور موت دونوں بہتر ہونگی۔ ہر اچھے کام سے پہلے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھنا‘ ہر اچھے کام سے فارغ ہوکر الحمدللہ کہنا‘ لغو بات یا گناہ کے بعد استغفراللہ کہنا‘ آئندہ کیلئے کوئی اچھا کام کا ارادہ کرتے وقت انشاءاللہ کہنا‘ کسی بھی ناگوار بات پر لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ پڑھنا کسی کی موت یا تکلیف یا مصیبت پر اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ پڑھنا‘ ہر وقت کلمہ طیبہ سے زبان کو تر رکھنا یعنی ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہنا۔ جمعہ کے دن 7 افضل اعمال حضرت اوس بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے روز ان سات اعمال کو بجالائیگا اسے ہر ہر قدم پر ایک سال نفلی روزے اور رات کی عبادت کا ثواب ملے گا‘ وہ 7 اعمال یہ ہیں۔ 1۔ غسل کرنا‘2۔ اچھے صاف ستھرے کپڑے پہننا‘ 3۔ جمعہ کیلئے جلدی کرنا‘ 4۔ مسجد کی طرف پیدل جانا‘ 5۔ امام کے قریب یعنی پہلی صف میں بیٹھنا‘ 6۔ خاموشی سے خطبہ سننا‘ 7۔ خطبے کے دوران کوئی لغو کام یا بات نہ کرنا۔ (ترمذی۔ ابودائود) ایک موقع پر 7 نصیحتیں حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا مجھے کچھ نصیحت کی باتیں ارشاد فرمائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ہمیشہ تقویٰ سے رہو یعنی اللہ سے ڈرتے رہو‘ خاموش رہا کرو‘ زیادہ مت ہنسو‘ قہقہہ مار کر مت ہنسو اس سے چہرے کا نور جاتا ہے‘ ہمیشہ اپنی برائیوں اور کوتاہیوں پر نظر رکھ دوسرے کے عیبوں پر نہیں‘ اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہو۔ اور سب سے بڑی بات: اللہ رب العزت اپنے بندوں سے مائوں سے بھی70 گناز یادہ پیار کرتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 955 reviews.