سات مرتبہ الم ترا بغیر بسم اللہ کے سر کو پکڑکر سورة الفیل پڑھی جائے تو آرام آجائے گا۔ اگر آرام نہ آئے تو دوسری‘ تیسری مرتبہ بھی دوبارہ دہرایا جائے ۔
پیشاب کی جلن:ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ چائے یاٹھنڈا پانی ملا کر پلا دی جائے تو تکلیف دور ہوجائے گی۔
دانت درد کیلئے:کسی بھی قسم کا پرفیوم لگایا جائے۔ ادرک‘ اسپرین(سردرد کی گولی)‘ کچاپیازتھوڑا سا‘ لہسن کو منہ میں رکھ کے کچل لیں۔ تھوڑی دیر رکھنے کے بعد تھوک دیں۔ دانت کا درد ٹھیک ہوجائےگا۔
کانٹا چبھ جائے:اگر کانٹا چبھ جائے یا اندر ٹوٹ جائے تو آک کا دودھ وہاں لگایا جائے کانٹا خود باخود باہر آجائے گا۔
اولاد نرینہ کیلئے:مرد چالیس دن تک کوئی بھی کھٹائی نہ کھائے پھر بیوی کے پاس جائے ۔ماہ رمضان کی آخری طاق راتوں میں مرد بیوی کے پاس جائے انشاءاللہ لڑکا پیدا ہوگا۔
خالص شہد کی پہچان:عام مکھی کو پکڑ کر شہد میں دو انچ دبا دیں۔ شہد اصلی ہوگا تو مکھی زندہ باہر آجائے گی اور اڑ جائے گی اگر دو نمبر یا شیرا ہوا تو مکھی مرجائے گی۔شہد ہتھیلی پر رکھ کر نمک کی ڈلی ملائیے اور پھر چکھئے اگر نمک کا ذائقہ محسوس ہوتو یہ جعلی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 959
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں