Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سانپ کے کاٹے کا شافی علاج (محسن الفارابی‘ جھنگ صدر)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

ایک پوتھیا لہسن کو ایک چھٹانک دودھ میں پیس کر مریض کو پلادیں۔ فوراً اچھا ہوجائے گا۔ تین مارگزیدہ آدمیوںپر تجربہ شدہ ہے۔ تریاق بچھو کاربالک ایسڈ مقام نیش پر پھریری وغیرہ سے لگائیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ درد تمام جسم سے کھنچا ہوا چلا آئے گا جیسا کے کسی منتر سے آتا ہے اور مقام ڈنگ پر دردآکر کھڑا ہوجائے گا اور پھر فوراً آرام آجائے گا۔ ہزار ہا مرتبہ کا تجربہ شدہ ہے۔ آناً فاناً آرام دیکھا گیا ہے۔ تریاق اٹھرا باوضو ہوکر سرو کے پتے آدھ پاو لاکر 20 عدد مرچ سیاہ باریک پیس کر ملالیں اور پانی سے کھرل کرکے چار چار رتی کی گولیاں بنائیں۔ حمل کے تیسرے مہینے سے 40 دنوں تک صبح و شام عورت کو ایک ایک گولی تازہ پانی سے کھلاتے رہیں۔ وضع حمل کے بعد پھر سے چالیس یوم عورت کو یہ گولیاں کھلائیں۔ یہ نسخہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے طالب علم سے حاصل ہوا ہے۔ نہایت سہل الحصول اور کم قیمت نسخہ ہے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں پر تجربہ کیا کسی بھی مریضہ کے علاج میں ناکامی نہ ہوئی غریبوں کو مفت دی جاتی ہے۔ سوفیصد مجرب نسخہ ہے۔ لحن دائودی جوہر لوبان خانہ ساز‘ کبابہ‘ زعفران‘ قرنفل‘ دارچینی‘ ملٹھی‘ خولنجان‘ فلفل دراز‘ ہر ایک تین ماشہ مغز چلغوزہ 20 عدد مصری کوزہ 6 ماشہ‘ جملہ ادویہ باریک پیس کر پان کے رس سے حبوب بقدر دانہ نخود تیار کریں ایک سے دو گولی منہ میں رکھ کر چوسا کریں۔گولی چنے کے برابر بنائیں۔ یہ گولیاں زیادہ بولنے والوں مثلاً بیرسٹروں‘ قاریوں اور واعظوں‘ لیکچراروں کیلئے لازوال تحفہ ہے۔ گلے کی رکاوٹ‘ نزلہ‘ بحث الصوت دور ہوکر آواز کوئل کی طرح تیز اور سریلی ہوجاتی ہے تجربہ کرکے دیکھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 961 reviews.