Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردی میں تندرست و توانا رہیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

سردیوں کاموسم دیکھنے میں اور اثرات کے لحاظ سے بالکل مختلف ہے۔ برفانی علاقوں میں بچے شروع میں برف سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اسے گولی بنا کر ایک دوسرے کے اوپر پھینکتے اور کھیلتے ہیں۔ سردیوں میں برفانی ٹھنڈی ہوا کچھ عرصہ کیلئے تو خوشگوار لگتی ہے لیکن یہ ہونٹوں کو پھاڑ دیتی ہے۔ پائوں میں گیلاپن آجاتا ہے اور کان اور ناک انتہائی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ اگر سردیوں میں سردی سے بچنے کی تدابیر نہ کی جائیں تو یہ موسم جہنم ثابت ہوسکتا ہے۔ برفانی سردیوں میں ہمارا چہر ہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے جبکہ جسم کے دوسرے اعضاءکپڑوں جوتوں جرابوں وغیرہ میں لپٹے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ چہرہ پر کچھ نہیں ہوتا اور یہ وہ حصہ ہے جو بے بس‘ بے یارومددگار ایک گھونسلہ ہے جو آپ کے گرم کپڑوں میں لپٹے کندھوں کے اوپر موجود ہوتا ہے۔ چہرہ کو ہوا‘ سورج اور سردی جلدی متاثر کرتی ہے اور چہرے کی جلد خشک‘ پھٹی ہوئی یا جلی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ پھٹی ہوئی جلد خوبصورت نظر نہیں آتی بلکہ پھٹی ہوئی جلد تکلیف دہ ہوتی ہے۔ آپ اپنے چہرہ کو ان حالات سے بچانے کیلئے چہرہ پر گلیسرین وغیرہ ملیں‘ خشخاش کا تیل وغیرہ لگا کر بچا سکتے ہیں اور گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ان کو لگا لینا چاہیے۔ یہ چیزیں آپ کی جلد اور ٹھنڈی برفانی ہوا کے درمیان ایک رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ اس طرح ہونٹوں وغیرہ پر بھی گلیسرین استعمال کرنی چاہیے جس سے ہونٹ پھٹنے سے اور خشک ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ پھٹے ہوئے ہونٹوں پر زبان پھیرنا ان کو زیادہ خراب کردیتا ہے۔ پھٹی ہوئی جلد سے زیادہ جلی ہوئی جلد تکلیف دہ ہوتی ہے۔ کیونکہ برف کی وجہ سے سورج کی طرف سے آئی ہوئی 80 فیصد یو۔ وی شعائیں منعکس ہوجاتی ہیں اور فضا میں پھیل جاتی ہیں اور زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ لہٰذا برفانی سردیوں میں دن کے وقت باہر جانے سے پہلے یو۔ وی کو جذب کرنے والی چیزیں استعمال کریں۔ سب سے زیادہ آنکھوں پر ان یو۔ وی شعاعوں کا بڑا برااثر ہوتا ہے۔ لہٰذا آنکھوں پر ایسی عینک کا استعمال ضروری ہے جو یو۔ وی شعاعوں سے بچاسکے۔ برفانی سردیوں میں سورج کی روشنی میں حرکت بڑی نقصان دہ ہوتی ہے۔ دن کے وقت کام پر جانا اور بعض دفعہ دھوپ میں ہی کام کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا اس حالت میں یو۔وی شعاعوں سے بچنا ضروری ہوجاتا ہے۔ یہ شعاعیں آنکھوں کی پتلی کے شفاف پردہ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ برفانی سردیوں میں آنکھوں کے اس نقصان کو ختم کرنے کیلئے کافی دن لگ جاتے ہیں اور اگر یہ نقصان برابر سردیوں میں پہنچتا رہے تو انسان کی آنکھوں میںموتیا بند آجاتا ہے۔ لہٰذا ایسی عینک کا استعمال کرنا چاہیے جو یو۔وی شعاعوں سے بچاتی ہو۔ برفانی سردیوںمیں آپ کے سر پر پڈیاں پرپالا (Frost) اثر انداز ہوسکتی ہے۔ آپ کے چہرہ ناک اور کان پالے کے کاٹے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پالے کا کاٹا (Frost Bite) سے جلد کا رنگ پیلا پڑجاتا ہے۔ اس چیز کو ظاہر کرتا ہے کہ خون کی نالیاں سکڑگئی ہیں وہ زیادہ سے زیادہ حرارت اعضاءرئیسہ کو دے سکیں اور اس کے ساتھ چلنے اور سنسنانے کے احساسات پیدا ہوجاتے ہیں اگر ٹھنڈے پسینے آئیں تو یہ حالت کو اور خراب کردیتے ہیں۔ اس حالت میں کانوں اور ناک کو لپیٹ کررکھنا ضروری ہے اگر برفانی سردی سے جلد جل جائے تو اس کو مت ملیں اور نہ ہی اس پر گرم پانی ڈالیں اس سے ٹشو کو نقصان ہوگا یا وہ ختم ہوجائیں گے۔ اس کو گرم کرنے کیلئے ہاتھ کو ایک دوسرے سے اچھی طرح رگڑ کر وہاں پر لگائیں یا پھر استری سے گرم کپڑا آہستہ آہستہ لگائیں۔ برفانی سردیوں میں چہرے پر داغ پڑجاتے ہیں۔ نیم گرم پانی سے اچھے قسم کے صابن سے چہرے کو دھونا ضروری ہے۔ اس قسم کے داغ ظاہر اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ جلد پر تیل پیدا کرنے والے فولی کل بند ہوجاتے ہیں۔ حد سے زیادہ خشکی اور بھی ان دھبوںکو بڑھا دیتی ہے اور خراب کرسکتی ہے اور بعض دفعہ اس کا اثر ہر فرد پر مختلف ہوتا ہے۔ برفانی سردی میں جلد کی خراش‘ سرخ دھبے بھی بعض لوگوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ ان حالات میں جسم پر گلیسرین عرق گلاب کے لوشن کو استعمال کرنا یا پھر خشخاش کے تیل سے جسم کی جلد کو تر رکھنا ضروری ہے۔ ایسی چیزیں جلد پر یا چہرے پر مت لگائیں جو جلد کو اشتعال دیں۔ سرپر پگڑی یا ٹوپی کا استعمال سر کو گرم رکھے گا۔ پائوں بھی سردیوں میں کافی متاثر ہوتے ہیں۔ پائوں کو گرم اور خشک رکھنا ضروری ہے۔ نمی والی جرابیںنہ استعمال کریں گرمیوں اور سردیوں والا جوتا مختلف ہونا چاہیے۔ جرابوں میں اگر نمی آجائے تو وہ زیادہ رگڑ پیدا کرتی ہیں۔ گرم اور اون والی جرابیں استعمال کرنی چاہئیں۔ کیونکہ روئی کی جرابیں اتنی گرمی نہیں دے سکتیں اگر جوتوں میں نمی آجائے تو وہ فنگل کا مسئلہ پڑجاتا ہے اور جب جوتے اتارتے ہیں تو کافی بدبو پھیلتی ہے۔ اس حالت میں زنک مرکب پائوڈر پائوں کی انگلیوں کو لگانا چاہیے جو بدبو اور فنگل کے مسئلہ کو ختم کردیتا ہے۔ سردیوں میں صاف زیرجامہ اور جرابیں استعمال کریں۔ بعض لوگ ربڑ کے جوتے استعمال کرتے ہیں تاکہ نمی سے بچ سکیں۔ جسم کی حرارت کو قائم رکھنے کیلئے متوازن خوراک کا ہونا ضروری ہے اور گرم لباس انتہائی ضروری ہے جسم میں پیدا شدہ حرارت کا 80 فیصد جسم کو گرم رکھنے میں خرچ ہوجاتا ہے لہٰذا خوراک زیادہ استعمال کریں۔ بعض لوگ اس کا خیال نہیں رکھتے اور نقصان اٹھاتے ہیں۔ فزیکل ورزش آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور اس سے جسم پر پسینہ بھی آجاتا ہے۔ماہرین کی رائے کے مطابق ایک موٹا کپڑا پہننے کی بجائے تھوڑے موٹے زیادہ تعداد میں کپڑے استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے۔ سر کے اوپر ٹوپی یاپگڑی کا ہوناضروری ہے کیونکہ تقریباً40 فیصد حرارت سر کے ذریعہ سے ضائع ہوجاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 989 reviews.