Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

واصف بن عبداللہ کے آزمودہ وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

آدھا سیسی کا درد بعض مرتبہ آدھا سر کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے سورج نکلنے کے بعد جیسے جیسے سورج بلند ہوتا جاتا ہے سر کا درد شدید ہوتا جاتا ہے۔ سورج ڈھلتے ہی سر کا درد کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس درد کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو سات مرتبہ پڑھ کر سر پر دم کرے اور سات ہی مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے۔ یہ عمل تین دن یا سات دن متواتر کرے۔ انشاءاللہ مریض کو جلد ہی اس مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ کلمات یہ ہیں: یَامَن سَکَنَ لَہ مَا فِی اللَّیلِ وَالنَّھَارِ وَ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شِیئٍ قَدِیر ط دفع آسیب اور دیگر امراض کے واسطے اگر کسی کو شبہ ہو کہ مریض پر دیو‘ پری‘ جن‘ بھوت‘ چڑیل یا آسیب کا اثر ہے یا جن حاضر ہوکر باتیں کرتا ہو تو اس کیلئے اور اگر کوئی مرض ہے تو اس کو دور کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ مندرجہ ذیل کلمات اور سورتوں کو باوضو اول بارہ بار درود شریف (جو درود چاہے پڑھے) اس کے بعد سورۀ فاتحہ تین بار بسم اللہ کے ساتھ۔ آیت الکرسی تین بار‘ سورۀ کافرون تین بار‘ سورۀ اخلاص تین بار‘ سورۀ فلق تین بار‘ سورۀ ناس تین بار‘ تیسرا کلمہ تین بار‘ دورد شریف بارہ بار پڑھ کر مریض پر دم کرے اور پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ مریض جلد اچھا ہوجائے گا۔ یہ عمل سات دن مسلسل بلاناغہ کرے۔ روزی میں برکت اور زیادتی کیلئے نماز عشاءکی سنت نفل پڑھ کر وتر سے پہلے اول درود شریف گیارہ بار پڑھیں پھر چودہ سو بار یَاوَھَّابُ پڑھیں۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر دعا کریں۔ اس عمل کی برکت سے قرض سے نجات حاصل ہوگی۔ آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ گھر میں خیروبرکت ہوگی۔ دشمنوں کے شر سے حفاظت کیلئے بعد نماز مغرب سورۀ قریش ایک سو بار پڑھا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ دشمن ناکام ہوجائینگے اور کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔ کثرت احتلام سے نجات کیلئے نوجوانوں کو اکثر کثرت احتلام کا مرض لاحق ہوجاتا ہے جس سے کمزوری دن بدن بڑھتی جاتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ دونوں اسماءگرامی یَااَللّٰہُ۔ یَاحَفِیظُ چینی کی پلیٹ پر باوضو لکھے اور اس کو پانی سے دھو کر وہ پانی روزانہ پئے۔ رات کو سونے سے قبل وضو کرے اور سورۀ اخلاص ایک بار‘ سورہ فلق ایک بار اور سورہ ناس ایک بار اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ احتلام میں کمی آجائے گی۔ بچوں کی نظربد اور ہر قسم کے شر سے حفاظت کیلئے چھوٹے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں‘ ناسمجھ ہوتے ہیں۔ اس لیے ان پر نظربد کا اثر جلد ہوجاتا ہے اور ناسمجھی کی وجہ سے ان کی حفاظت بھی ایک مستقل مسئلہ ہے۔ لہٰذا اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس عمل کی برکت سے بچہ ہر قسم کی نظربد اور ہر طرح کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔ وہ عمل یہ ہے:۔ صبح کو ایک مرتبہ اور شام کو ایک مرتبہ کرنا ہے۔ باوضو اول تین بار درود شریف‘ تین بار سورۀ فاتحہ‘ تین بار سورۀ اخلاص‘ تین بار سورۀ فلق‘ تین بار سورۀ ناس‘ آخر میں تین بار درود شریف۔ یہ سب پڑھ کر بچوں پر دم کردیا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بچے ہر طرح سے محفوظ رہیں گے۔ دودھ کم پینے والے یا کم کھانے والے بچوں کیلئے جو بچے کھانے سے بھاگتے ہیں اور ان کو بھوک کم لگتی ہو جس کے سبب کمزور و ناتواں رہتے ہیں۔ کم کھانے کے سبب اکثر بچے ضدی اور چڑچڑے مزاج کے ہوجاتے ہیں۔ ان کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی بدولت انشاءاللہ تعالیٰ خوراک پوری استعمال کریں گے اور خوب پیٹ بھر کر کھائیں گے جس کے سبب ان کی صحت بحال ہوگی اور چہرے پر رونق آئے گی اور ضد اور چڑچڑاپن بھی ختم ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے:۔ باوضو اول درود شریف تین بار‘ سورہ فاتحہ تین بار‘ سورۀ اخلاص تین بار‘ سورۀ فلق تین بار‘ سورۀ الناس تین بار درود شریف تین بار پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ قوت حافظہ تیز ہونے کیلئے اگر کسی بچہ کی قوت حافظہ کمزور ہوجائے اور اسے سبق یاد نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے سورۀ الم نشرح باوضو چینی کی پلیٹ (بغیر پھول والی سادہ) پر لکھ کر دھو کر نہار منہ (صبح کو جب بچے نے کچھ کھایانہ ہو) وہ پانی پلائے۔ یہ عمل اکتالیس دن بلاناغہ کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے بچے کا حافظہ تیز ہوگا اور وہ جو پڑھے گا یاد ہوجائے گا۔ برائے تسخیر مخلوق اگر کوئی آدمی چاہتا ہے کہ لوگ اس کا کہنا مانیں اس کی اطاعت کریں اور کسی معاملے میں اس کی مخالفت نہ کریں تو اس کی چاہیے کہ بعد نماز عشاءروزانہ ایک سو بار سورۀ کوثر پڑھا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے لوگ ادب و احترام سے پیش آئیں گے۔ شرط یہ ہے جب اس عمل کے اثرات ظاہرہونے لگیں تو کسی کو نہ بتائے کہ میں یہ عمل کرتا ہوں ورنہ اس کی برکات ختم ہوجائیں گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 993 reviews.